05:24 pm
سعودی عرب ناقابل شکست۔۔ سعودیہ نے امریکہ سے 290ارب ڈالرزکے کون سے خطرناک ترین بم خرید لیے ؟

سعودی عرب ناقابل شکست۔۔ سعودیہ نے امریکہ سے 290ارب ڈالرزکے کون سے خطرناک ترین بم خرید لیے ؟

05:24 pm


ریاض(نیوز ڈیسک) امریکا نے سعودی عرب کیساتھ نئے ڈیل کے تحت 290 ارب ڈالرز کے 3000 اسمارٹ بم فروخت کرنے کا معاہدہ کرلیا۔برطانوی نشریاتی ادارے رائٹرز کے مطابق پینٹاگون کا کہنا ہے کہ امریکی وزارتِ خارجہ نے سعودی عرب کو تقریباً 3 ہزار پریسیژن گائیڈڈ میونیشن (فضا سے ہدف کو نشانہ بنانے والے بم) فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ ہتھیاروں کے 
اس ممکنہ سودے کا تخمینہ 290 ارب ڈالر تک جا سکتا ہے۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ امریکا کی جانب سے ان بم کی فروخت کا معاہدے ایک ایسے وقت میں سامنے آگیا ہے، جب نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وہ سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت روک دیں گے۔ یہ ہتھیار موجود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کے آخری ایام میں سعودی عرب کو فروخت کیے جا رہے ہیں۔ہتھیاروں کی فروخت کے حوالے سے پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کو دیئے جانے والے پیکیج میں 3 ہزار جی بی یو 39 اسمال ڈایامیٹر بم ون (ایی ڈی بی ون)، کنٹینرز، ضروری آلات، پرزہ جات اور تکنیکی سپورٹ شامل ہے۔بیان کے مطابق مجوزہ فروخت سے حال یا مستقبل میں سعودی عرب کی فضا سے زمین پر نشانہ بنانے کےلیے درکار ہتھیاروں کی ضروریات پوری ہو سکیں گی۔ اسمال ڈایامیٹر بم ون (ایس ڈی بی ون) کا سائز اور درست نشانے کی وجہ سے یہ ایک مؤثر ہتھیار ہے۔ جب کہ اس ہتھیار سے عام شہری نقصانات بھی کم ہوتے ہیں۔کانگریس کے ارکان یمن میں جاری جنگ میں عام شہریوں کی ہلاکتوں پر پہلے ہی سوالات اٹھا چکے ہیں۔ جب کہ رواں برس کے آغاز میں کانگریس ارکان نے کوشش بھی کی تھی کہ سعودی عرب کو جنگی طیاروں ایف-35 کی فروخت کو روکا جا سکے البتہ اس میں انہیں کامیابی نہیں مل سکی تھی۔واضح رہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں ریاض امریکی ہتھیاروں کا بڑا خریدار ہے۔ پینٹاگون کا کہنا ہے کہ ان ہتھیاروں کی فروخت کے لیے بوئنگ کمپنی مرکزی کانٹریکٹر ہے۔قبل ازیں 2 ماہ قبل سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے امریکا کا دورہ کیا تھا۔امریکی ذرائع ابلاغ سے جاری رپورٹس یہ کہا گیا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے سعودی عرب کو 8 ارب ڈالرز سے زائد کے ہتھیار فروخت کیے ہیں۔ انتظامیہ کا مؤقف رہا ہے کہ ایران کے خطرے سے نمٹنے کے لیے ان ہتھیاروں کی فراہمی کی ضرورت تھی

تازہ ترین خبریں

امریکی ریاست ورجینیا کےاسکول میں فائرنگ ،2 طالبعلم زخمی

امریکی ریاست ورجینیا کےاسکول میں فائرنگ ،2 طالبعلم زخمی

ایک ساتھ 3چھٹیاں۔۔23،24 اور25 ستمبر کو پورے ملک بھر میں چھٹی کا اعلان۔پرائیویٹ اور سرکاری ملازمین کی موجیں ، تعلیمی ادارے بھی بند،شاندار خبر

ایک ساتھ 3چھٹیاں۔۔23،24 اور25 ستمبر کو پورے ملک بھر میں چھٹی کا اعلان۔پرائیویٹ اور سرکاری ملازمین کی موجیں ، تعلیمی ادارے بھی بند،شاندار خبر

پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کے لیے تیار ہیں:سعودی عرب

پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کے لیے تیار ہیں:سعودی عرب

حکومت کی موثر اقتصادی پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے، شفقت محمود

حکومت کی موثر اقتصادی پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے، شفقت محمود

 حاملہ خواتین بھی کورونا ویکسین لگواسکتی ہیں۔ڈاکٹر فیصل سلطان

حاملہ خواتین بھی کورونا ویکسین لگواسکتی ہیں۔ڈاکٹر فیصل سلطان

انسداد دہشتگردی عدالت نے رکن قومی اسمبلی  علی وزیر پر فرد جرم عائد کردی۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے رکن قومی اسمبلی  علی وزیر پر فرد جرم عائد کردی۔

انگلینڈ کا دورہ پاکستان کے انکار پر دکھ ہوا. چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ 

انگلینڈ کا دورہ پاکستان کے انکار پر دکھ ہوا. چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ 

 ملکی سربراہ کو ملنے والے تحائف ماضی کی طرح غائب نہیں ہوتےبلکہ توشہ خانہ میں جمع کروائے جاتے ہیں۔ شہباز گل

ملکی سربراہ کو ملنے والے تحائف ماضی کی طرح غائب نہیں ہوتےبلکہ توشہ خانہ میں جمع کروائے جاتے ہیں۔ شہباز گل

چہلم امام حسینؓ کے موقع پر موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ

چہلم امام حسینؓ کے موقع پر موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ

قومی کرکٹ ٹیم  کے کھلاڑی 23 ستمبر سے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں جلوہ گر ہوں گے

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی 23 ستمبر سے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں جلوہ گر ہوں گے

پی ٹی آئی،مسلم لیگ ن اورپاکستان پیپلز پارٹی کاتصادم صرف دکھاوے کی سیاست ہے۔سراج الحق 

پی ٹی آئی،مسلم لیگ ن اورپاکستان پیپلز پارٹی کاتصادم صرف دکھاوے کی سیاست ہے۔سراج الحق 

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے ایک اور سہولت کا اعلان

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے ایک اور سہولت کا اعلان

 سواتی صاحب الیکشن کمشنر کس کی گھڑی کس کی چھڑی ہے اس سے ہمیں مطلب نہیں۔ ناصر حسین شاہ

سواتی صاحب الیکشن کمشنر کس کی گھڑی کس کی چھڑی ہے اس سے ہمیں مطلب نہیں۔ ناصر حسین شاہ

ملک کے مختلف شہروں میں تیز بارش ۔۔۔۔ بجلی فراہم کرنے والے متعدد فیڈرز پر فالٹ اور ٹرپنگ جاری

ملک کے مختلف شہروں میں تیز بارش ۔۔۔۔ بجلی فراہم کرنے والے متعدد فیڈرز پر فالٹ اور ٹرپنگ جاری