09:34 pm
شادی کی رات ’سرپرائز‘، شوہر نے دلہن کو گولی مار دی

شادی کی رات ’سرپرائز‘، شوہر نے دلہن کو گولی مار دی

09:34 pm

ریاض (ویب ڈیسک )سعودی عرب کے شہر جدہ میں شادی کی پہلی رات دلہن کو گولی مارکر زخمی کرنے والے شوہر کو چھ ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔عکاظ اخبار کے مطابق مقامی شہری نےاپنی دلہن سے کہا کہ’ وہ اسے سرپرائز دینا چاہتا ہے۔ اپنی آنکھیں بند کرلے۔ دلہن نے آنکھیں بند کیں تو اچانک اس کی گردن پر گولی ماردی جو گردن کے آر پار ہوگئی۔ کافی دیر تک زخم سے خون بہتا رہا‘۔دلہن نے بتایا کہا کہ ’مجھے اپنے شوہر کی نیت پر ذرہ برابر شک نہیں ہوا کیونکہ اس نے

دسمبر، جنوری یا پھر ۔۔۔ آپ کا بچہ کس ماہ میں پیدا ہوا، جانیئے اس موسم میں پیدا ہونے والے بچے کس بیماری کا شکار ہوسکتے ہیں؟
بیڈ روم کو شمعوں سے روشن کر رکھا تھا‘۔ ’گولی مارنے کے بعد شوہر مجھے ہسپتال لے گیا اس دوران اس نے دھمکی دی کہ یہ بیان دوں کہ گولی غلطی سے چل گئی تھی اور اگر حقیقت بیان کی تو تیزاب ڈال کر جلا دوں گا‘۔تاہم ہسپتال انتظامیہ نے واقعہ کی اطلاع پولیس کو کردی۔ فوجداری تحقیقات سے ثابت ہو گیا کہ گولی قریب سے چلائی گئی تھی اور اتفاقیہ یہ واقعہ پیش نہں آیا۔ پولیس نے فائرنگ کے الزام میں شوہر کو گرفتار کر لیا ۔ الزام ثابت ہونے پر عدالت نے سلطان حق کے تحت اسے
چھ ماہ کی سزا سنائی ہے۔اخبار کے مطابق عائلی امور کی عدالت نے نکاح فسخ کر دیا۔ اگر آئندہ یہ خاتون اپنے سابقہ شوہر سے شادی کرنا چاہے گی تو نیا نکاح ہو گا۔ دریں اثنا انسانی حقوق کی تنظيموں اور سماجی حقوق کے اداروں نے واقعہ پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔قانونی مشیر منال الحارثی نے کہا کہ متاثرہ خاتون کو عدالت سے رجوع کرکے خود کو پہنچنے والے نقصان کا معاوضہ طلب کرنا چاہئے۔ منال الحارثی کا کہنا ہے کہ عدالت نے چھ ماہ قید کا جو فیصلہ کیا ہے اس کا تعلق سلطانی حق (سرکاری نظام) کی خلاف ورزی پر سرکاری ایکشن سے ہے جہاں تک نجی حق کا تعلق ہے تو اس حوالے سے عدالت سے رجوع کیا گیا اور نہ ہی عدالت نے
اپنے طور پر اس کا کوئی نوٹس لیا ہے۔ اخباری رپورٹ میں بتایا گیا کہ متاثرہ خاتون کی میڈیکل رپورٹس اسے نجی حق دلانے کے لیے ناقابل تردید ثبوت ہیں۔

تازہ ترین خبریں

 اپوزیشن کو میرے خلاف تحریک عدم اعتماد میں منہ کی کھانی پڑی ہے۔قاسم سوری

اپوزیشن کو میرے خلاف تحریک عدم اعتماد میں منہ کی کھانی پڑی ہے۔قاسم سوری

سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان انتہائی اہم خبر آگئی

سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان انتہائی اہم خبر آگئی

بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ موخر، رعایتی پیکج میں توسیع کردی گئی

بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ موخر، رعایتی پیکج میں توسیع کردی گئی

سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو شکست دے دی

سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو شکست دے دی

 پاکستان ان پہلے ایشیائی ممالک میں شامل ہے جس نے جرمنی کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کئے۔ فواد چوہدری

پاکستان ان پہلے ایشیائی ممالک میں شامل ہے جس نے جرمنی کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کئے۔ فواد چوہدری

تربت ایئرپورٹ کےقریب ڈیوٹی پرتعینات جوانوں پردہشتگردوں کاحملہ ۔۔۔ ایک جوان شہید

تربت ایئرپورٹ کےقریب ڈیوٹی پرتعینات جوانوں پردہشتگردوں کاحملہ ۔۔۔ ایک جوان شہید

خیبرپختونخوا کے محکمہ تعلیم کاپشاور میں جماعت اول سے ہشتم تک کے امتحانات لینے کا ‏فیصلہ

خیبرپختونخوا کے محکمہ تعلیم کاپشاور میں جماعت اول سے ہشتم تک کے امتحانات لینے کا ‏فیصلہ

 قومی اسمبلی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی نے بجٹ کی مجموعی شکل کو دھندلا کر دیا۔سراج الحق

قومی اسمبلی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی نے بجٹ کی مجموعی شکل کو دھندلا کر دیا۔سراج الحق

 پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔زاہد حفیظ

پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔زاہد حفیظ

 آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی اور پاکستان پیپلزپارٹی بعض حلقوں میں اتحاد کرنے والی ہیں، رانا عظیم

آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی اور پاکستان پیپلزپارٹی بعض حلقوں میں اتحاد کرنے والی ہیں، رانا عظیم

پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا سکور ۔۔۔۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو جیت کیلئے 248 رنز کا ہدف دے دیا

پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا سکور ۔۔۔۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو جیت کیلئے 248 رنز کا ہدف دے دیا

کراچی میں پی ٹی آئی کے 50رہنما پارٹی چھوڑ کر پی پی میں شامل

کراچی میں پی ٹی آئی کے 50رہنما پارٹی چھوڑ کر پی پی میں شامل

 ٹرانسپورٹ منصوبوں کیلئے مختص بجٹ کا 92 فیصد صرف ایک ٹرین پر خرچ ہوگا

ٹرانسپورٹ منصوبوں کیلئے مختص بجٹ کا 92 فیصد صرف ایک ٹرین پر خرچ ہوگا

صحافی وسیم بادامی نے حیران کن واقعہ شئیر کردیا

صحافی وسیم بادامی نے حیران کن واقعہ شئیر کردیا