08:59 pm
 احساس سروے کا آغاز۔ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے جنوبی وزیرستان اور ٹانک میں چار قبائلی جرگوں کو بریفنگ دی

 احساس سروے کا آغاز۔ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے جنوبی وزیرستان اور ٹانک میں چار قبائلی جرگوں کو بریفنگ دی

08:59 pm


جنوبی وزیرستان ( مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی وزیرستان میں  احساس سروے کا آغازمعاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے چار قبائلی جرگوں سے ملاقات کیلئے ٹانک اور جنوبی وزیر ستان کا دورہ کیا ۔ انہوں نے جنوبی وزیرستان میں سروے رجسٹریشن کا آغاز کیا ۔ ضلع ٹانک میں 65%سروے مکمل ہوچکا ہے ۔ انہوں نے قبائلی جرگوں کے عمائدین اور با اثر افراد کو احساس سروے کے مقاصد سے آگاہ کیا ۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ احساس نے مستحق گھرانوں کے فائدے کیلئے ٹانک اور جنوبی وزیر ستان سمیت خیبر پختونخواہ کے جنوبی اضلاع میں نئے ڈیجیٹل سروے کا افتتاح کیا ہے ۔ ٹانک اور جنوبی وزیرستان غربت، غذائی قلت اور بچوں کی شرح اموات کے حساب سے خیبر پختونخواہ کے سب سے زیادہ پسماندہ اضلاع میں شامل ہیں ۔ اس مسئلے پر قابو پانے کیلئے ، کے پی کے جنوبی قبائلی

عمران خان رشوت نہیں لیتے لیکن تحفے قبول کر لیتے ہیں ، ہارون الرشید
اضلاع میں سروے کے عمل کو تیز کیا جارہا ہے ۔ احساس کے تحت مقامی اساتذہ کے تعاون سے ان علاقوں میں سروے کو جلد سے جلدمکمل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔احساس پالیسی کے مطابق یہ سروے غریب گھرانوں کی متعدد احساس اقدامات ، کفالت، وسیلہ تعلیم ڈیجیٹل، انڈرگریجویٹ اسکالرشپ، آمدن، بلاسود قرضوں اور نشوونما میں شمولیت کو یقینی بنائے گا ۔ڈاکٹر ثانیہ نے جرگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں قبائلی جرگوں سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ گھر گھر جا کر سروے کرنے والی ٹیموں سے اعدادوشمار جمع کرنے کے دوران تعاون کریں ۔ گھرانوں کی پروفائلنگ کمپیوٹرائزڈ ڈیجیٹل طریقے سے کی جارہی ہے اور آئندہ چند ماہ میں اسے مکمل کرلیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت غیر سیاسی بنیادوں پر سروے کا انعقاد کررہی ہے تاکہ کوئی بھی غیر مستحق گھرانہ سماجی تحفظ پروگرام سے باہر نہ رہ جائے 
 

تازہ ترین خبریں