06:00 pm
واٹس ایپ کی نئی پرائیوسی پالیسی،ترک صدر رجب طیب  اردگان سب پربازی لے گئے ، امت مسلمہ کے دل جیتنے والااعلان کردیا

واٹس ایپ کی نئی پرائیوسی پالیسی،ترک صدر رجب طیب  اردگان سب پربازی لے گئے ، امت مسلمہ کے دل جیتنے والااعلان کردیا

06:00 pm

استنبول (ویب ڈیسک) دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپلی کشن واٹس ایپ کی جانب سے نئی پرائیویسی پالیسی متعارف کرائے جانے کے بعد ترک صدر رجب طیب اردوان کے میڈیا آفس نے واٹس ایپ کا استعمال ترک کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ فرانسیسی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز واٹس ایپ کے جاری کردہ وضاحتی بیانات کے بعد ترک صدارتی دفتر نے کہا کہ ان کا میڈیا آفس پیر (آج 11 جنوری سے) صحافیوں کو بی آئی پی ایپ کے ذریعے بریفنگ دے گا جو ترکش

رسی جل گئی پربل نہ گیا،ہم اس اسلامی ملک کویورینیم افزودہ کرنیکی اجازت نہیں دیں گے،ٹرمپ انتظامیہ نے بڑااعلان کردیا
کمیونی کیشن کمپنی ترک سیل کا یونٹ ہے۔گزشتہ ہفتے متعارف کرائے جانے والی واٹس ایپ کی نئی پرائیویسی پالیسی کی وجہ سے ترکی میں موجود صارفین کی جانب سے ٹوئٹر پر DeletingWhatsapp  کا ہیش ٹیگ استعمال کرکے اس پالیسی پر اعتراض کیا جارہا ہے۔ ترک ریاستی میڈیا نے ترک سیل کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ صرف 24 گھنٹے میں بی آئی پی کے صارفین میں 11 لاکھ 20 ہزار صارفین کا اضافہ ہوا جبکہ دنیا بھر میں اس کے 5 کروڑ 30 لاکھ صارفین ہیں۔ترکی کے
صدارتی دفتر برائے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے سربراہ علی طحہ نے 2 روز قبل واٹس ایپ کی نئے ضوابط و پالیسی پر تنقید کی کہ برطانیہ اور یورپی یونین میں موجود صارفین کو نئے ڈیٹا شیئرنگ قوانین سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔ انہوں نے ترک شہریوں سے ’قومی اور مقامی‘ ایپس جیسا کہ بی آئی پی اور دیدی استعمال کرنے کا کہا۔ علی طحہ نے ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ڈیٹا پرائیویسی کے معاملے میں یورپی یونین کے ممالک اور دیگر ممالک میں تفریق ناقابل قبول ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ جیسا کہ ہم نے انفارمیشن اور کمیونی کیشن سیکیورٹی ہدایات میں یہ واضح کیا ہے کہ غیرملکی ایپس میں ڈیٹا سیکیورٹی سے متعلق نمایاں خطرات موجود ہوتے ہیں۔ اسی لئے
ہمیں اپنے ڈیجیٹل ڈیٹا کو مقامی اور قومی سافٹ ویئر سے محفوظ بنانے اور اسے ہماری ضرورتوں کے مطابق ڈیولپ کرنے کی ضرورت ہے۔خیال رہے کہ واٹس ایپ کی نئی پرائیویسی پالیسی کی وجہ سے صارفین کی جانب سے بہت زیادہ تنقید کی جارہی ہے۔ اس پالیسی کے تحت واٹس ایپ صارفین کے ڈیٹا تک فیس بک اور اس کی شراکت دار کمپنیوں کو رسائی حاصل ہوجائے گی جبکہ پرائیویسی پالیسی کو قبول نہ کرنے پر صارف کا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیا جائے گا جس کا اطلاق 8 فروری سے ہوگا۔
 

تازہ ترین خبریں

وفاقی کابینہ کا اجلاس، کرتارپور راہداری منصوبے کو پیپرا رولز سے استثنیٰ دینے کا معاملہ موخر

وفاقی کابینہ کا اجلاس، کرتارپور راہداری منصوبے کو پیپرا رولز سے استثنیٰ دینے کا معاملہ موخر

 وزیراعظم کو شیخ رشید نےخوش کردیا

وزیراعظم کو شیخ رشید نےخوش کردیا

ٹیکس، ٹیرف بڑھانے کے لیے IMF کی پھر یاددہانی

ٹیکس، ٹیرف بڑھانے کے لیے IMF کی پھر یاددہانی

اب کوئی دھاندلی کر کے دکھائے۔۔!! حکومت نے ای ووٹنگ سسٹم کے حوالے سے اہم سنگ میل عبور کر لیا

اب کوئی دھاندلی کر کے دکھائے۔۔!! حکومت نے ای ووٹنگ سسٹم کے حوالے سے اہم سنگ میل عبور کر لیا

پاکستانی عوام بہت جلد سی پیک کے حوالے خوشخبری سنیں گے - چینی سفیر

پاکستانی عوام بہت جلد سی پیک کے حوالے خوشخبری سنیں گے - چینی سفیر

شوکت ترین کی مزید 19 شہروں میں مہنگائی کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کی ہدایت

شوکت ترین کی مزید 19 شہروں میں مہنگائی کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کی ہدایت

مذاکرات کامیاب۔۔۔مذہبی جماعت کے رہنماء کورہاکردیاگیا،آگے کیاہونیوالاہے؟قوم کے لیے بڑی خبرآگئی

مذاکرات کامیاب۔۔۔مذہبی جماعت کے رہنماء کورہاکردیاگیا،آگے کیاہونیوالاہے؟قوم کے لیے بڑی خبرآگئی

ملازمین کی توموجیں ہو گئیں ۔۔ تنخواہوں میں توقع سے زائد اضافہ  ۔۔ ایسی خبر جس نے ملازمین کا دل باغ باغ کر دیا۔۔

ملازمین کی توموجیں ہو گئیں ۔۔ تنخواہوں میں توقع سے زائد اضافہ ۔۔ ایسی خبر جس نے ملازمین کا دل باغ باغ کر دیا۔۔

پیپلزپارٹی ٹی ایل پی کے معاملے پر غیرجانبدار رہے گی،بلاول بھٹو زرداری

پیپلزپارٹی ٹی ایل پی کے معاملے پر غیرجانبدار رہے گی،بلاول بھٹو زرداری

وفاقی حکومت حساس ڈیٹا محفوظ بنانے کیلئے قانون سازی کرے،سندھ ہائیکورٹ

وفاقی حکومت حساس ڈیٹا محفوظ بنانے کیلئے قانون سازی کرے،سندھ ہائیکورٹ

آئندہ بجٹ میں19 لاکھ نوکریاں دینے کا ہدف مقرر

آئندہ بجٹ میں19 لاکھ نوکریاں دینے کا ہدف مقرر

وزیرخارجہ شاہ محمود کا دورہ یو اے ای کامیاب ۔۔ دوست ملک نے بڑی خوشخبری سنادی

وزیرخارجہ شاہ محمود کا دورہ یو اے ای کامیاب ۔۔ دوست ملک نے بڑی خوشخبری سنادی

اس سال صرف50 ہزار پاکستانی حج کر سکیں گے،وزیر مذہبی امور نور الحق قادری

اس سال صرف50 ہزار پاکستانی حج کر سکیں گے،وزیر مذہبی امور نور الحق قادری

سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات میں تاخیر کا خدشہ

سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات میں تاخیر کا خدشہ