05:23 pm
وہ وقت جب دنیاکے امیرترین آدمی کے پاس گاڑی ٹھیک کرانےکے بھی پیسے نہیں تھے

وہ وقت جب دنیاکے امیرترین آدمی کے پاس گاڑی ٹھیک کرانےکے بھی پیسے نہیں تھے

05:23 pm

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک آج دنیا کے سب سے امیر ترین شخص ہیں لیکن ایک وقت ایسا بھی تھا کہ جب ان کے پاس گاڑی ٹھیک کروانے اور مکینک کو دینے کے لیے پیسے تک نہ تھے۔ایلون مسک کی ایک پُرانی تصویر سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے جس میں وہ اپنی گاڑی ٹھیک کرتے دکھائی دے رہے ہیں، ایلون مسک کے ایک مداح نے مذکورہ تصویر شیئر کی جس پر انہوں نے ردعمل بھی دیا۔مداح نے بتایا کہ ایلون مسک 1993 میں خریدی گئی اپنی پہلی گاڑی کا
شیشہ خود بدل رہے ہیں جو انہوں نے 20 ڈالر کا خریدا تھا۔ یہ بھی کہا گیا کہ ایلون مسک کے پاس ریپیرئنگ کے پیسے نہیں تھے سو وہ خود ہی ریپیئر بھی کررہے ہیں۔مداح کی اس تصویر اور محبت پر ردعمل دیتے ہوئے میں نے جنک یارڈ سے اپنی گاڑی کا گلاس 20 ڈالر کا خریدا تھا، یہ ایسی چیزیں حاصل کرنے کے لیے بہترین مقام ہے۔دراصل سوشل میڈیا پر ایلون مسک کی زیر گردش تصویر 2019 میں ایلون مسک کی والدہ کی جانب سے شیئر کی گئی تھی۔والدہ کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے ایلون مسک کا کہنا تھا کہ ’اس وقت میں گاڑی کی رپیرنگ یا مرمت کا متحمل نہیں تھا اسی وجہ سے خود ہی ریپئر کررہا ہوں۔‘

تازہ ترین خبریں