03:15 pm
دُبئی کے ولی عہد شیخ حمدان نے ایمان والوں کے دل جیت لیے، اپنے خرچے پر شاندار مسجد تعمیر کروا دی

دُبئی کے ولی عہد شیخ حمدان نے ایمان والوں کے دل جیت لیے، اپنے خرچے پر شاندار مسجد تعمیر کروا دی

03:15 pm



دُبئی(مانیٹرنگ ڈیسک ) دُبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم امارات ہی نہیں، دُنیا کے دیگر خطوں میں بھی مقبول ہیں۔ اس کی وجہ ان کی دلچسپ سرگرمیاں اور انسانیت سے محبت ہے۔ وہ اب تک سینکڑوں افراد کی لاکھوں درہم سے امدا د کر کے تارکین اور مقامی افرا د کے دل جیت چکے ہیں۔ اب کی بار انہوں نے ایک مسجد کی تعمیر نو اپنے ذاتی خرچ سے کروا

نوازشریف کی پاکستا ن حوالگی۔برطانیہ مان گیا
کے ایمان والوں کے بھی دل جیت لیے ہیں۔ شیخ حمدان نے ایک پہاڑی علاقے میں شکستہ اور چھوٹے سے رقبے پر موجود پُرانی مسجد کی تعمیر نو کروا کے اسے ایک جدید شاہکار میں بدل دیا ہے۔ ویسے تو امارات میں کئی خوبصورت طرز تعمیر والی مساجد موجود ہیں جو عبادت گزاروں کو روحانی سکون بخشتی ہیں تو دوسری جانب سیاحوں کے لیے بھی کشش کا باعث ہیں۔ تاہم دُبئی کے علاقے حطہ میں شیخ حمدان کی جانب سے پہاڑی علاقے کی اس مسجد کوعبادت گزاروں کے لیے کشادہ کر دیا گیا ہے۔ قدیم مسجد کی تعمیر محمد عبید القاطمی نے اپنی جیب سے رقم خرچ کر کے مکمل کروائی تھی، تاہم اس مسجد کی تعمیر نو کے اخراجات دُبئی کے ولی عہد اور وزیر خزانہ شیخ حمدان بن راشد المکتوم نے ادا کیے ہیں۔ اب اس مسجد میں تین سو افراد نما زادا کر سکتے ہیں۔ خواتین اور مردوں کے لیے الگ الگ نماز پڑھنے کی سہولت موجود ہے۔ پرانی مسجد خستہ حالت میں تھی، جہاں بہت کم لوگ نماز ادا کر سکتے تھے تاہم اب اس کا رقبہ 1133 مربع میٹر تک پھیلا دیا گیا ہے ۔ مسجد کی تعمیر نو میں اصل اسلامی طرز تعمیر کو بھی سامنے رکھا گیا ہے۔ یہاں کی خاص بات یہ ہے کہ معذور افراد کے لیے بھی آسانی سے نماز ادا کرنے کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ عبید القاطمی مسجد کی چھت پر ایک بڑا گنبد بنایا گیا ہے جس کے ساتھ 25 میٹر بلند ایک مینار بھی ہے۔ یہاں پر امام کی رہائش گاہ، وضوخانہ اور عبادت گزاروں کی سہولت کے لیے پارکنگ بھی بنائی گئی ہے۔ IACAD کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر حماد الشیخ احمد الشیبانی نے شعبہ امور مساجد کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد علی بن زاید الفلاسی کے ہمراہ نو تعمیر شدہ مسجد کے افتتاح کی تقریب میں شرکت کی۔

تازہ ترین خبریں

لوئر دیر میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ۔۔۔ 6 افراد جاں بحق 17 زخمی 

لوئر دیر میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ۔۔۔ 6 افراد جاں بحق 17 زخمی 

کہیں سورج قہر ڈھائے گا۔۔کہیں بادلوں کی گرجیں  برسیں گے۔۔جمعہ کو کون سے شہرکا موسم کیسا ہوگا؟

کہیں سورج قہر ڈھائے گا۔۔کہیں بادلوں کی گرجیں  برسیں گے۔۔جمعہ کو کون سے شہرکا موسم کیسا ہوگا؟

 20 سال سے شریف خاندان کے خلاف دشمن کا پراپیگنڈا ہو رہا ہے شہباز شریف اور نواز شریف ایک ہیں۔مریم نواز

20 سال سے شریف خاندان کے خلاف دشمن کا پراپیگنڈا ہو رہا ہے شہباز شریف اور نواز شریف ایک ہیں۔مریم نواز

کراچی سے ملتان جانے والی ریل گاڑی کو حادثہ پیش آگیا

کراچی سے ملتان جانے والی ریل گاڑی کو حادثہ پیش آگیا

چین سی پیک کر کام سے مطمئن نہیں ہے، حکومت نے اعتراف کر لیا

چین سی پیک کر کام سے مطمئن نہیں ہے، حکومت نے اعتراف کر لیا

 مریم نواز کی شریف خاندان میں اختلافات کی تردید

مریم نواز کی شریف خاندان میں اختلافات کی تردید

لاہور میں مارکیٹیں اب ہفتہ اور اتوار کو بند رہیں گی ، نوٹیفکیشن جاری

لاہور میں مارکیٹیں اب ہفتہ اور اتوار کو بند رہیں گی ، نوٹیفکیشن جاری

یا اللہ عوام پر اپنا خصوصی رحم و کرم فرمانا ، وزیر اعظم عمران خان نے مہنگائی کا بھی نوٹس لے لیا  

یا اللہ عوام پر اپنا خصوصی رحم و کرم فرمانا ، وزیر اعظم عمران خان نے مہنگائی کا بھی نوٹس لے لیا  

کمرتوڑ مہنگائی،پٹرول، آٹا ،بجلی چینی اور اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں اضافہ۔۔ جے یو ائی نے احتجاج کا اعلان کردیا

کمرتوڑ مہنگائی،پٹرول، آٹا ،بجلی چینی اور اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں اضافہ۔۔ جے یو ائی نے احتجاج کا اعلان کردیا

کراچی میں شدید گرمی کی لہر برقرار؛ تاریخ کی تیسری گرم ترین رات

کراچی میں شدید گرمی کی لہر برقرار؛ تاریخ کی تیسری گرم ترین رات

عمران خان جس چیز میں بھی ہاتھ ڈالے وہ سونا بن جاتی ہے، گھی، چینی، پٹرول کھاد کو ہی دیکھ لیں۔  نواز شریف

عمران خان جس چیز میں بھی ہاتھ ڈالے وہ سونا بن جاتی ہے، گھی، چینی، پٹرول کھاد کو ہی دیکھ لیں۔ نواز شریف

اسے کہتے ہیں اصل خوشخبری ، حکومت نے ملازمین کی تنخواہوں میں ایکساتھ کتنے فیصد اضافہ کر دیا ؟ سب جھوم اٹھے

اسے کہتے ہیں اصل خوشخبری ، حکومت نے ملازمین کی تنخواہوں میں ایکساتھ کتنے فیصد اضافہ کر دیا ؟ سب جھوم اٹھے

پاکستان میں پٹرول 94روپے فی لیٹر ہو گیا

پاکستان میں پٹرول 94روپے فی لیٹر ہو گیا

آرمی چیف سے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال