06:53 pm
ملائیشیا میں طیارہ روکے جانے کا ذمہ دار پاکستان مسلم لیگ ن ہے ۔ غلام سرور خان 

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)  وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے ملائیشیا میں طیارہ روکے جانے کا ملبہ بھی ن لیگ پر ڈال دیا ۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے غلام سرور خان نے کہا کہ ملائیشیا میں جو طیارہ روکا گیا ہے وہ  لیگی حکومت میں لیز پر لیا گیا تھا ، ان کاکہنا تھا کہ ن لیگ کے دور میں یہ  دو طیارے مہنگی لیز پر لیے گئے ، ان طیاروں کی لیز اس سال جولائی میں ختم ہونا تھی  تاہم  کرونا کی وجہ سے پی آئی اے کو مالی مشکلات کا سامنا تھا اس  لیے پی آئی اے بروقت قسطیں ادا نہیں کر سکی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملائیشیا نے ہمیں سنے بغیر فیصلہ کیا اور طیارہ قبضے میں لے لیا ، اس حوالے سے برطانیہ کی عدالت میں ہمارا کیس لگا ہوا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز پی آئی اےکا بوئنگ 777 طیارہ کوالالمپور ائیر پورٹ پر طیارے کی لیز کے واجبات ادا نہ کرنے پر قبضے میں لے لیا گیا تھا ۔
وفاقی وزیرغلام سرور نے جڑواں شہروں میں ترقیاتی کاموں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ رنگ روڈ پراجیکٹ کی منظوری ہوچکی ہے، 30جون کوپراجیکٹ کا آغاز ہوگا،وزیراعظم عمران خان اس کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ ان کاکہنا تھا کہ 6ارب سےزیادہ کی رقم پنڈی انتظامیہ کو پہنچ چکی ہے، لوگوں کو معاوضے دئے جارہے ہیں، جڑواں شہروں میں پانی کی کمی دور کرنے کیلئے 5 ڈیمز پر کام ہوگا۔دوچھا اورچھان ڈیمز پر عملی کام شروع ہو چکا ہے،روات کے قریب 7 دیہاتوں میں آج گیس سپلائی کا افتتاح کر رہے ہیں، راولپنڈی میں کم گیس پریشر ایک دیرینہ مسئلہ ہے ، گیس پریشرکی کمی دور کرنے کیلئے لائن بچھائی جارہی ہے جس  پر50 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔

تازہ ترین خبریں

 ن لیگ کے بجلی کے منصوبے موجودہ حکومت سے نہیں چل رہے، مہنگائی اور بجلی بلوں میں اضافہ سے عوام تنگ آ چکی ہے۔احسن اقبال

 حکومت کی جانب سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین انتخابات میں دھاندلی کے لئے استعمال کرنے کی کوشش ہے ۔ فرحت اللہ بابر

سندھ حکومت نے تھر کے 200گائوں کےلئے 28کروڑروپے مختص کردیے

سندھ کے اندر جمہوریت کے نام پر ڈکٹیٹرشپ موجود ہے۔ سندھ میں اگلی حکومت پاکستان تحریک انصاف کی ہوگی۔فواد چوہدری

آندھی کےباعث مکان کی چھت گر گئی ۔۔5 افراد دب گئے

چشتیاں میں کنویںکی دیوار بناتے ہوئے زمین بیٹھ گئی ۔۔۔ 3 مزدور جاں بحق

لاہور میں تیز آندھی اور گرد آلود ہواؤں کے باعث 120 فیڈرز پر بجلی معطل ہو گئی۔

لاہور میں تیز آندھی اور گرد آلود ہواؤں کے باعث 120 فیڈرز پر بجلی معطل ہو گئی۔

آندھی کےباعث مکان کی چھت گر گئی ۔۔5 افراد دب گئے

آندھی کےباعث مکان کی چھت گر گئی ۔۔5 افراد دب گئے

 پی ‏ٹی آئی کی حکومت نےگالم گلوچ کی سیاست کی بنیادڈالی ہے۔وزیراطلاعات سید ناصرحسین شاہ

 پاکستان ایک پرامن، خود مختار اور مستحکم افغانستان کا خواہاں ہے۔شاہ محمود قریشی

 ہر طرح کی کرپشن کے خاتمے پر یقین رکھتے ہیں، معصوم پاکستانیوں کے اربوں لوٹنے والوں سے قانون کے مطابق نمٹیں گے۔ چیئرمین نیب

 محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے جس نظریے کے لئے اپنی جان کا نذرانہ دیا وہ نظریہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ آصف علی ذرداری 

محلےکے لڑکوں سے ناجائز تعلقات پر 14سالہ لڑکی کو مار ڈالا گیا

 الیکشن سے پہلے عوام کو بڑے بڑے خواب دکھائے گئے مگر نہ معیشت بہتری ہوئی اور نہ ہی ایک کروڑ نوکریاں دی گئیں ۔مفتاح اسماعیل