02:32 pm
باورچی کے طور پر 2 ڈالر کمانے والا آج کہاں پہنچ گیا-- دنیا کے ارب پتی افراد کی پہلی ملازمت کیا تھی؟

باورچی کے طور پر 2 ڈالر کمانے والا آج کہاں پہنچ گیا-- دنیا کے ارب پتی افراد کی پہلی ملازمت کیا تھی؟

02:32 pm


یقیناً اس بات پر یقین کرنا انتہائی مشکل کام ہے کہ آج کے ارب پتی افراد کبھی سینڈوچ فروخت کیا کرتے یا پھر کسی اسٹور میں شیلف میں سامان ترتیب سے رکھا کرتے تھے- لیکن حقیقت یہی ہے کہ دنیا کے متعدد دولت مند افراد نے اپنے کیریر کا آغاز سے معمولی نظر آنے والی ملازمتوں سے کیا لیکن کچھ کر دکھانے کی لگن کی بدولت ہی آج نجی جیٹ طیاروں میں پرواز کر رہے ہیں اور اب کامیاب کمپنیاں چلا رہے ہیں اور اربوں کی دولت کے مالک ہیں-
 
Giorgio Armani فیشن کی دنیا کے معروف برانڈ ارمانی کے مالک Giorgio Armani نے پہلی ملازمت بطور اسسٹنٹ فوٹوگرافر اختیار کی تھی- انہوں نے یہ ملازمت 1957 میں اختیار کی جس کے عوض انہیں فی گھنٹہ 1.38 ڈالر کے حساب سے ادائیگی کی جاتی تھی جو کہ آج کے دور میں 12 ڈالر فی گھنٹہ بنتی ہے- لیکن اس وقت اس کامیاب بزنس مین کے اثاثوں کی مالیت 9.6 بلین ڈالر ہے-

Travis Kalanick

آن لائن ٹیکسی سروس اوپر کے مالک Travis Kalanick پہلی نوکری گھر گھر دروازے پر جاکر اشیاﺀ کی تھی- لیکن یہ زیادہ پرانی بات نہیں کیونکہ یہ ملازمت انہوں نے 1998 میں اختیار کی تھی جس میں ان کی آمدن 10.26 ڈالر فی گھنٹہ تھی جو کہ آج کے دور میں 15.36 ڈالر فی گھنٹہ بنتی ہے- لیکن منفرد آئیڈیا پر کام کرنے کے بعد آج ان کے اثاثوں کی مالیت 3 بلین ڈالر ہے-

Evan Spiegel

مشہور زمانہ ایپ سنیپ چیٹ کے بانی Evan Spiegel سال 2008 میں معروف انرجی ڈرنک ریڈ بیل کے پروموٹر کے طور پر اپنی خدمات سرانجام دیا کرتے تھے-اور اس ملازمت کے دوران انہیں ماہانہ 385 ڈالر کی رقم ادا کی جاتی تھی جو کہ آج کے حساب سے ماہانہ 438 ڈالر بنتی ہے- اس وقت ان کے اثاثوں کی مالیت 9 بلین ڈالر ہے-

Jack Dorsey
ٹوئٹیر کے نام سے کون واقف نہیں لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹوئیٹر کے بانی Jack Dorsey سے متعلق بہت کم لوگ جانتے ہیں- جیک 1991 میں ایک سافٹ وئیر انجینئیر تھے اور ان کی سالانہ آمدنی 44,971 ڈالر تھی جو کہ آج کے دور میں سالانہ 80,825 ڈالر بنتی ہے- اس وقت جیک کے کل اثاثوں کی مالیت 10 بلین ڈالر ہے

- Jeff Bezos
ایمیزون کے مالک کا نام تو ویسے بھی دنیا کی سب سے امیر ترین شخصیات میں شامل ہے- آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ جیف کی پہلی ملازمت میکڈونلڈ کے باورچی کے طور پر تھی اور یہ خدمات انہوں نے 80 کی دہائی میں سرانجام دیں- اس ملازمت کے دوران انہیں 2.69 ڈالر فی گھنٹہ کے حساب سے رقم ادا کی جاتی تھی جو کہ آج 8 ڈالر فی گھنٹہ ہے- لیکن آج کامیاب کاروباری شخصیت کے طور پر شہرت رکھنے والے جیف کے اثاثوں کی مالیت 187 بلین ڈالر ہے-

Mark Zuckerberg
مشہور سوشل میڈیا ایپ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ سال 2006 میں ایک سوفٹ انجینئیر تھے- مارک نے جب فیس بک تخلیق کی اس وقت بھی وہ کالج میں زیرِ تعلیم تھے لیکن ان کے سر پر کئی دوسرے پراجیکٹ کی کامیابیوں کا سہرا بھی تھا- یہاں تک کہ مائیکرو سوفٹ اور کئی دیگر ٹیکنالوجی کی بڑی بڑی کمپنیاں مختلف مواقع پر مارک زکر برگ کے تخلیق کردہ سافٹ وئیر خریدنے کی پیشکش بھی کرچکی ہیں- اس وقت مارک کے اثاثوں کی مالیت 105 بلین ڈالر ہے-

تازہ ترین خبریں

 اسلامو فوبیا کا معاملہ۔۔۔ وزیراعظم نے اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ کریا

اسلامو فوبیا کا معاملہ۔۔۔ وزیراعظم نے اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ کریا

فرانس نے پاکستان کو کرونا ریڈ لسٹ میں شامل کر لیا

فرانس نے پاکستان کو کرونا ریڈ لسٹ میں شامل کر لیا

سعید غنی نے اپنا وعدہ پورا کرلیا ۔۔۔۔ مفتاح اسماعیل کے گھر کیا بھجوادی ؟؟؟ ویڈیو وائرل ہوگئی

سعید غنی نے اپنا وعدہ پورا کرلیا ۔۔۔۔ مفتاح اسماعیل کے گھر کیا بھجوادی ؟؟؟ ویڈیو وائرل ہوگئی

پنجاب میں ٹرانسپورٹ 15مئی کو دوبارہ کھول دی جائے گی

پنجاب میں ٹرانسپورٹ 15مئی کو دوبارہ کھول دی جائے گی

کوئٹہ اورتربت میں دہشتگردوں کےخلاف آپریشن،یف سی کے3سپاہی شہید،5زخمی

کوئٹہ اورتربت میں دہشتگردوں کےخلاف آپریشن،یف سی کے3سپاہی شہید،5زخمی

پیپلزپارٹی نے دوبارہ پی ڈی ایم میں شامل ہونے کا عندیہ دے دیا

پیپلزپارٹی نے دوبارہ پی ڈی ایم میں شامل ہونے کا عندیہ دے دیا

کل سے پنجاب میں رمضان بازار لگنا بند ہوجائیں گے

کل سے پنجاب میں رمضان بازار لگنا بند ہوجائیں گے

مسافر طیارہ گر کر تباہ ۔۔۔۔ چار افراد جان کی بازی ہار گئے 

مسافر طیارہ گر کر تباہ ۔۔۔۔ چار افراد جان کی بازی ہار گئے 

سعودی عرب نے حج کی اجازت دے دی ۔۔۔۔ امت مسلمہ کیلئے انتہائی بڑی خوشخبری 

سعودی عرب نے حج کی اجازت دے دی ۔۔۔۔ امت مسلمہ کیلئے انتہائی بڑی خوشخبری 

شوال کا چاند 12 مئی کو نظر آنے کا امکان ؟؟؟؟؟ انتہائی اہم خبر ۔۔۔ کیا عید 13 مئی کو ہوگی یا 14 کو ؟؟

شوال کا چاند 12 مئی کو نظر آنے کا امکان ؟؟؟؟؟ انتہائی اہم خبر ۔۔۔ کیا عید 13 مئی کو ہوگی یا 14 کو ؟؟

عید کے دنوں میں موسم کیسا رہیگا ؟؟ محکمہ موسمیات نے سب کچھ بتا دیا ،،، انتہائی اہم خبر 

عید کے دنوں میں موسم کیسا رہیگا ؟؟ محکمہ موسمیات نے سب کچھ بتا دیا ،،، انتہائی اہم خبر 

محمد زبیر نے غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی، شاہ محمو دقریشی

محمد زبیر نے غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی، شاہ محمو دقریشی

وزیراعظم عمران کا دورہ سعودی عرب۔۔۔۔۔ سعودی عرب میں ڈرون حملہ 

وزیراعظم عمران کا دورہ سعودی عرب۔۔۔۔۔ سعودی عرب میں ڈرون حملہ 

غلط الزامات کی حقیقت سامنے آگئی، بلاول بھٹو

غلط الزامات کی حقیقت سامنے آگئی، بلاول بھٹو