09:50 pm
ٹرمپ جاتے جاتے نیوکلئیر فٹ بال بھی ساتھ لے گئے

ٹرمپ جاتے جاتے نیوکلئیر فٹ بال بھی ساتھ لے گئے

09:50 pm


واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہائوس چھوڑ دیا ہے اور جوبائیڈن 78سال کی عمر میں اقتدار سنبھالنے والے امریکی تاریخ کے معمر ترین صدر بن گئے ہیں۔لیکن ٹرمپ جاتے جاتے اپنے ساتھ نیوکلیئیر فٹ بال بھی ساتھ لے گئے۔ جو درحقیقت ایک ایسا بریف کیس ہے
جو امریکہ کی قومی سلامتی کےلئے انتہائی اہم چیز ہے۔22کلو وزنی اس باکس کے اندر ایٹمی ہتھیاروں کے خفیہ کوڈز ہوتے ہیں جس کے اندر کمیونیکیشن کا ناقابل تسخیر نظام ہوتا ہے، اس میں نہ صرف ایٹمی ہتھیاروں کے خفیہ کوڈز ہوتے ہیں بلکہ اس میں ایک ایسا ٹیلی فون بھی ہوتا ہے جس کو جام نہیں کیا جاسکتا، اس کے ذریعے امریکی صدر ہر قسم کے حالات میں پینٹاگون کے ساتھ رابطے میں رہ سکتا ہے اور کہیں سے بھی ایٹمی حملے کا حکم دے سکتا ہے۔

تازہ ترین خبریں