10:03 pm
جوبائیڈن نے امریکا کے 46 ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

جوبائیڈن نے امریکا کے 46 ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

10:03 pm


واشنگٹن ( مانیٹرگ ڈیسک) نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے عہدے کا حلف اٹھا لیا ۔ تفصیلات کے مطابق جوبائیڈین امریکہ کے 46 ویں صدر بن گئے ۔نو منتخب صدر جوبائیڈن کا حلف اٹھانے کا دیرینہ خواہش پوری ہوگئی ۔ وول آفس میں تیسری بار قدم رکھنے میں کامیاب ہوگئے۔انہوں نے صدارت کیلئے 1987 اور 2008 میں بھی حصہ لیا تھا۔ حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے،
انکا کہنا تھا کہ آج جمہوریت دن ہے آج امریکا کا دن ہے ۔امریکا کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے جس کا دٹ کر مقابلہ کرینگے ۔ انہوں نے کہا جمہوریت انمول ہے ، جمہوریت نازک ہے اور آج جمہوریت سر بلند ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج شخصیت کی نہیں جمہوریت کی جیت ہوگئی ہے دوسری جانب کملا ہیرس نے49 ویں امریکی نائب صدرکاحلف اٹھالیاجسٹس سونیااسٹومیئرنےنائب صدرکملاہیرس سےحلف لیا

تازہ ترین خبریں