10:20 am
جوبائیڈن نے مسلم ممالک میں سفری پابندیاں ختم کردیں

جوبائیڈن نے مسلم ممالک میں سفری پابندیاں ختم کردیں

10:20 am

واشنگٹن (روزنامہ اوصاف) امریکی صدر جوبائیڈن نے آتے ہی مسلم ممالک پر سفری پابندیوں کے خاتمے ، پیرس ماحولیاتی معاہدے، ڈبلیو ایچ او میں دوبارہ شمولیت سمیت کئی ایگزیکٹیو آرڈرز پر دستخط کر دیئے ۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جوبائیڈن نے حلف اٹھانے کے فوری بعد پندرہ ایگزیکٹیو اور دو ایجنسی آرٹرز پر دستخط کیے ۔ ان کا مقصد سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلوں کو پلٹنا اور بائیڈن کے حلف اٹھانے کے چند گھنٹوں بعد ہی نئی انتظامیہ کی واضح پالیسی کا تعین کرنا ہے۔



پولیس نے پشاوربڑی تباہی سے بچا لیا
ایگزیکٹو آرڈرز میں مسلم ممالک پر سفری پابندیوں کے فوری خاتمے کا حکم دیا گیا ہے اس کے علاوہ امریکہ اور میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر روکنا، وفاقی حکومت میں اقلیتی گروہوں کے لیے تنوع اور مساوات بڑھانے کی کوششیں، عالمی ادارہ صحت میں امریکہ کو شامل رکھنا، ماحولیات کے تحفظ کو بڑھانا، کورونا وائرس کے خلاف جنگ کو مستحکم کرنا ہے۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جوبائیڈن نے کہا کہ ہم ماحولیاتی تبدیلیوں کا ایسا مقابلہ کریں گے جو اب تک نہیں کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے خاتمے کے لیے اٹھائے گئے ہمارے اقدامات اس بحران کی سمت تبدیل کرنے میں مددگار ہوں گے۔واضح رہے کہ جوبائیڈن نے امریکا کے 46ویں صدر کے طور پر حلف اٹھا لیا۔امریکی سپریم کورٹ چیف جسٹس جان رابرٹ جوبائیڈن سے حلف جوبائیڈن سے حلف لیا۔ کمیلا ہیرس امریکا کی پہلی خاتون نائب صدر بن گئیں۔ کمیلا ہیرس سے امریکی سپریم کورٹ کی جج سونیا سوٹو میئر نے حلف لیا۔یاد رہے کہ مسلم ممالک سے آنے والوں کے لیے ویزے کی متنازع پابندی ڈونلڈ ٹرمپ نے اقتدار میں آنے کے ایک ہفتے بعد لگائی تھی جس کے بعد دنیا بھر میں ٹرمپ کے اس اقدام کی مذمت کی گئی اور احتجاج کیا گیا تھا۔امریکی عدالت نے صدر ٹرمپ کی طرف سے لگائی گئی پابندی کے پہلے ورژن کو رد کر دیا تھا اور تیسرے ورژن کی توثیق کی تھی جس کے تحت ایران، لیبیا، صومالیہ، شام اور یمن پر ویزے کی پابندی برقرار رکھی گئی۔جبکہ 2020 میں اس پابندی میں توسیع کرنے کے ساتھ سوڈان اور نائجیریا سمیت چھ مسلم ممالک پر مستقل طور امیگریشن کی پابندی بھی لگا دی گئی تھی۔

تازہ ترین خبریں

پاکستان کا نام ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکال دیا جائے گا

پاکستان کا نام ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکال دیا جائے گا

عید کی تعطیلات،شہرقائد کےباسیوں کوبری خبرسنادی گئی

عید کی تعطیلات،شہرقائد کےباسیوں کوبری خبرسنادی گئی

عید کیسے گزارنی ہے ؟ وزیراعظم عمران خان نے اراکین اسمبلی کو ہدایت کر دی

عید کیسے گزارنی ہے ؟ وزیراعظم عمران خان نے اراکین اسمبلی کو ہدایت کر دی

روزگار کے مواقع، شاہ محمود قریشی نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی

روزگار کے مواقع، شاہ محمود قریشی نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی

عامرلیاقت حسین نے عید ملنے کا نیا طریقہ  متعارف کروادیا، انٹرنیٹ صارفین برہم

عامرلیاقت حسین نے عید ملنے کا نیا طریقہ متعارف کروادیا، انٹرنیٹ صارفین برہم

حکومت کو کیسے گرائیں۔۔شہباز شریف نے بڑااقدام اٹھالیا

حکومت کو کیسے گرائیں۔۔شہباز شریف نے بڑااقدام اٹھالیا

جاوید ہاشمی پارٹی پالیسی کی ترجمانی نہیں کرتے ، انکا بیان ذاتی رائے ہے، ن لیگ

جاوید ہاشمی پارٹی پالیسی کی ترجمانی نہیں کرتے ، انکا بیان ذاتی رائے ہے، ن لیگ

پنجاب میں گندم کی زبردست پیداوارپرفواد چوہدری خوشی سے نہال ،کسانوںکومبارکباددے ڈا لی

پنجاب میں گندم کی زبردست پیداوارپرفواد چوہدری خوشی سے نہال ،کسانوںکومبارکباددے ڈا لی

عید پر پابندیوں میں سختی۔۔16 مئی تک پا کستان میں کاروبار، دکانیں اور بازار مکمل بند ۔۔ سر براہ این سی او سی

عید پر پابندیوں میں سختی۔۔16 مئی تک پا کستان میں کاروبار، دکانیں اور بازار مکمل بند ۔۔ سر براہ این سی او سی

فلسطین کیساتھ کھڑا ہوں ۔۔۔!!! وزیراعظم عمران خان نے دو ٹوک اعلان کردیا ،شہریوں کیلئے بڑی خبر آگئی

فلسطین کیساتھ کھڑا ہوں ۔۔۔!!! وزیراعظم عمران خان نے دو ٹوک اعلان کردیا ،شہریوں کیلئے بڑی خبر آگئی

 اسٹیٹ بینک کاعیدالفطر پر نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کرنےکا فیصلہ

اسٹیٹ بینک کاعیدالفطر پر نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کرنےکا فیصلہ

مرغی کے گوشت کی قیمت کو بریک نہ لگ سکی

مرغی کے گوشت کی قیمت کو بریک نہ لگ سکی

میٹھی عید کی خوشیاں پھیکی پڑ گئیں ۔۔۔!!! عید کے دوسرے اور تیسرے روز طوفان کا خدشہ،شہری یہ خبر ضرور پڑھ لیں 

میٹھی عید کی خوشیاں پھیکی پڑ گئیں ۔۔۔!!! عید کے دوسرے اور تیسرے روز طوفان کا خدشہ،شہری یہ خبر ضرور پڑھ لیں 

سعودی عرب کی ویکسین سے متعلق نئی شر ط پاکستانی مسافروں کیلئے مصیبت بن گئی،خبر پڑھ کر آپ بھی ششدر رہ جائینگے

سعودی عرب کی ویکسین سے متعلق نئی شر ط پاکستانی مسافروں کیلئے مصیبت بن گئی،خبر پڑھ کر آپ بھی ششدر رہ جائینگے