10:59 am
دنیاکے امیرترین شخص نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

دنیاکے امیرترین شخص نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

10:59 am


واشنگٹن (ویب ڈیسک)ایمیزن کے سی ای او جیف بیزوس نے اپنے عہدہ سے استعفی دیدیا ہے ۔ وہ اس سال کے آخر تک اپنا عہدہ چھوڑ دیں گے ۔ ایمیزن نے منگل کو اعلان کیا کہ اے ڈبلیو ایس کے سی ای او اینڈی جیسی اس سال کی تیسری سہ ماہی میں جیف بیزوس کی جگہ لیں گے ۔ اس کے ساتھ ہی بتایا گیا ہے کہ بیزوس بورڈ کے ایگزیکٹیو چیئرمین ہوں گے ۔ بیزوس نے ایک خط لکھ کر 
اپنے ملازمین کو اس فیصلہ سے واقف کرایا ہے ۔ منگل کو لکھے خط میں انہوں نے کہا کہ وہ کمپنی کے سی ای او کا رول چھوڑ ررہے ہیں ۔ جیسی فی الحال ایمیزن ویب سروس کے سربراہ ہیں ۔بیزوس نے ایمیزن کی شروعات ایک اسٹارٹ اپ کے طور پر کی تھی اور اب کمپنی دنیا کی سب سے بڑی کمپنیوں میں سے ایک بن چکی ہے ۔ ایمیزون میں حصہ داری کی بنیادی پر جیف بیزوس دنیا کے سب سے امیر شخص ہیں ۔ بتادیں کہ کمپنی نے 2020 کی آخری سہ ماہی میں 100 بلین ڈالر کی فروخت کی تھی ، جس سے ایمیزن کے منافع میں ریکارڈ اضافہ ہوا تھا ۔جیف بیزوس نے سال 1994 میں ایمیزن کا قیام کیا تھا ۔ ایک آن لائن بک اسٹور سے ایمیزن آج میگا آن لائن ریٹیلر میں تبدیل ہوگیا ہے ، جو دنیا بھر میں سبھی طرح کی پروڈکٹس فروخت کرتا ہے ۔ ایمیزن گروسری ، اسٹریمنگ سروسیز، ٹی وی ، کلاوڈ کمپیوٹنگ ، روبوٹکس ، آرٹیفیشیل انٹلی جینس سمیت کئی شعبوں میں قدم جما چکا ہے ۔بیزوس نے اپنی کمپنی کے ملازمین کو ایک خط لکھ کر کہا کہ وہ ایمیزن کے اہم پروجیکٹس سے وابستہ رہیں گے ، لیکن اب ان کی توجہ ان کے فلینوتھراپک انیشیئیٹوز پر ہوگی ۔ بیزوس نے کمپنی میں اینڈی جیسی کے نئے رول کیلئے ان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ بتادیں کہ بیزوس ایمیزن کے علاوہ واشنگٹن پوسٹ اخبار اور پرائیویٹ اسپیس کمپنی بلیو اوریجن کے مالک بھی ہیں ۔

تازہ ترین خبریں

پاکستان کی آئی ایم ایف سے بنگلہ دیش طرز کے معاہدے کی کوشش، دیکھیں تفصیل 

پاکستان کی آئی ایم ایف سے بنگلہ دیش طرز کے معاہدے کی کوشش، دیکھیں تفصیل 

 2 فرشتوں کے بغیربانیٔ پی ٹی آئی سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی ، شیر افضل مروت کا بیان سامنے آ گیا 

 2 فرشتوں کے بغیربانیٔ پی ٹی آئی سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی ، شیر افضل مروت کا بیان سامنے آ گیا 

مرتضیٰ بھٹو قتل کیس میں 4 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری 

مرتضیٰ بھٹو قتل کیس میں 4 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری 

مریم نواز پنجاب کی پہلی خاتون  وزیر اعلیٰ منتخب،دیکھیں خبر

مریم نواز پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ منتخب،دیکھیں خبر

سنی اتحاد کونسل ارکان کابائیکاٹ، مریم نواز بھی بول اٹھیں

سنی اتحاد کونسل ارکان کابائیکاٹ، مریم نواز بھی بول اٹھیں

وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے پنجاب اسمبلی کا اجلاس، سنی اتحاد کونسل اراکین احتجاجا واک آؤٹ کر گئے  

وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے پنجاب اسمبلی کا اجلاس، سنی اتحاد کونسل اراکین احتجاجا واک آؤٹ کر گئے  

تمام  مستند معلومات کے لیے بینظیر انکم سپورٹ  کا  واٹس ایپ چینل شروع، دیکھیں

تمام  مستند معلومات کے لیے بینظیر انکم سپورٹ کا واٹس ایپ چینل شروع، دیکھیں

اہم خبر ،اسد عمر لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس میں بری ہو گئے 

اہم خبر ،اسد عمر لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس میں بری ہو گئے 

وزیراعلیٰ پنجاب اور سندھ کا انتخاب آج،دیکھیں تفصیل 

وزیراعلیٰ پنجاب اور سندھ کا انتخاب آج،دیکھیں تفصیل 

پاک فوج اور رائل سعودی لینڈ فورسز کی مشترکہ فوجی تربیتی مشقوں کا انعقاد

پاک فوج اور رائل سعودی لینڈ فورسز کی مشترکہ فوجی تربیتی مشقوں کا انعقاد

پی ٹی آئی  نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کردیا، وجہ سامنے آ گئی

پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کردیا، وجہ سامنے آ گئی

مشکلات سے کبھی مایوس نہیں ہوئے،جو ناکامی سے ڈرتا ہے وہ کبھی کامیاب نہیں ہوتا، نواز شریف 

مشکلات سے کبھی مایوس نہیں ہوئے،جو ناکامی سے ڈرتا ہے وہ کبھی کامیاب نہیں ہوتا، نواز شریف 

پاکستانی گلوکارہ شازیہ منظور نے ٹی وی شو میں مذاق کرنے پر کامیڈین کو تھپڑدے مارے ،دیکھیں ویڈیو 

پاکستانی گلوکارہ شازیہ منظور نے ٹی وی شو میں مذاق کرنے پر کامیڈین کو تھپڑدے مارے ،دیکھیں ویڈیو 

یوٹیلٹی سٹورز اشیاء ضروریہ عام مارکیٹ  سے بھی مہنگے داموں فروخت کرنے  لگے ،قیمتوں میں فرق دیکھیں اس خبر میں

یوٹیلٹی سٹورز اشیاء ضروریہ عام مارکیٹ سے بھی مہنگے داموں فروخت کرنے لگے ،قیمتوں میں فرق دیکھیں اس خبر میں