12:42 pm
تمام دعوے دھرے کے دھرے ،پاکستان کاتجارتی  خسارہ کتنابڑھ گیا،قوم کے لیے پریشان کن خبرآگئی

تمام دعوے دھرے کے دھرے ،پاکستان کاتجارتی خسارہ کتنابڑھ گیا،قوم کے لیے پریشان کن خبرآگئی

12:42 pm

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان کا تجارتی خسارہ بنیادی طور پر ڈیوٹی فری درآمدات میں اضافے کی وجہ سے جنوری میں 20.84 فیصد بڑھ کر 2 ارب 59 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہا جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 2 ارب 14 کروڑ 90 لاکھ ڈالر تھا۔نجی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سرکاری اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ مسلسل دوسرے ماہ تجارتی خسارے میں اضافہ یہ تجویز کرتے
ہیں کہ کھپت بحال ہورہی ہے، برآمدات میں اضافے کا مطلب عالمی معیشت میں بحالی اور مقامی پیداوار میں بہتری کا ہوسکتا ہے۔مالی سال 2021 کے پہلے 7 ماہ (جولائی سے جنوری) کے دوران تجارتی خسارہ 8.24 فیصد بڑھ کر 14 ارب 96 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 13 ارب 82 کروڑ ڈالر تھا۔اس سے قبل ملک کا تجارتی خسارہ مالی سال 2020 میں 31 ارب 82 کروڑ سے کم ہوکر 23 ارب 9 کروڑ 90 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا۔ دسمبر 2020 سے ملک کی درآمدات میں اضافہ ہوا، دسمبر میں ڈیوٹی فری درآمدات کی مالیت میں 80 فیصد کا غیرمعمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ جنوری میں یہ 30 فیصد تک اضافہ ہوا۔جولائی سے جنوری 21-2020 میں ڈیوٹی فری درآمدات میں گزشتہ سال کے ڈالرز کے مقابلے 27 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا، رواں سال کے 7 ماہ کے دوران مجموعی درآمدات میں ڈیوٹی فری درآمد کا حصہ 42 فیصد بڑھ گیا جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصے میں یہ 35 فیصد تھا۔ڈیوٹی فری درآمدات میں اضافے کے نتیجے میں جنوری میں درآمدی بل سالانہ بنیادوں پر 14.68 فیصد تک بڑھ کر 4 ارب 72 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ہوگیا جو گزشتہ سال کے اسی مہینے میں 4 ارب 12 کروڑ ڈالر تھا۔علاوہ ازیں ماہانہ بنیادوں پر جنوری میں درآمدات میں دسمبر کے مقابلے 5.59 فیصد تک کی کمی دیکھی گئی مالی سال 21 کے 7 ماہ میں مجموعی درآمدی بل 6.89 فیصد بڑھ کر 29 ارب 19 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 27 ارب 31 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تھا۔مزید یہ کہ مالی سال 20 میں درآمدی بل میں 10 ارب 29 کروڑ ڈالر یا 18.78 فیصد کی واضھ کمی دیکھی گئی تھی اور یہ 44 ارب 50 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہی تھی جو اس سے پہلے سال میں 54 ارب 79 کروڑ 90 لاکھ ڈالر تھی۔گزشتہ 2 برسوں میں درآمدات میں مسلسل کمی نے حکومت کو برآمدات میں کمی کے رجحان کے باوجود بیرونی اکاؤنٹس کو دیکھنے کے لیے کچھ جگہ فراہم کی تھی، تاہم درآمدات کے دوبارہ بڑھنا بیرونی طرف دباؤ کو بڑھا سکتا ہے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے جائزے سے ظاہر ہوتا ہے کہ ڈیوٹی فری درآمد کی مالیت میں اضافے کی وجہ رواں مالی سال میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور ایک سے زیادہ معقول ٹیرف کے اسٹرکچر کے تسلسل کے تناظر میں متعارف کروائی گئی مختلف استثنیٰ ہے۔قیمت کے لحاظ سے رواں مالی سال کے 7 ماہ کے عرصے میں صنعتی ان پٹ سامان 323 ارب روپے تک پہنچ گیا جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے 225 ارب روہے کے مقابلے 43.55 فیصد یا 98 ارب روپے زیادہ تھا۔یہ واضح طور پر ظاہر کرتا ہے صنعتی ان پٹ سامان میں اضافہ برآمدات پر مبنی یونٹس اور ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی سہولت کے لیے فراہم کردہ مراعات اور چھوٹ کا نتیجہ ہے، ساتھ ہی یہ اس بات کا بھی اشارہ ہے کہ کووڈ 19 کے جھٹکوں کے بعد صنعتی سرگرمیاں زور پکڑ رہی ہیں۔ادھر مختلف چھوٹ کی ریجیمز میں مجموعی برآمدی قیمت پہلے 7 ماہ میں 987 ارب روپے رہی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 825 ارب روپے تھی اور اس طرح یہ 13 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتی ہے۔ملک میں برآمدات گزشتہ سال کے اسی عرصے کے ایک ارب 97 کروڑ 10 لاکھ ڈالر سے 7.96 فیصد بڑھ کر 2 ارب 12 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ہوگئی۔مالی سال 21 کے 7 ماہ میں برآمدات 5.5 فیصد بڑھ کر 14 ارب 23 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 13 ارب 49 کروڑ50 لاکھ ڈالر تھی۔وزارت تجارت کے باضابطہ بیان میں کہا گیا کہ جنوری میں جرسیز اور کارڈیگنز کی برآمدات میں ایک سال قبل کے مقابلے 72 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد بالترتیب دواسازی میں 55 فیصد، ٹی شرٹس میں 43 فیصد، پلاسٹکس میں 24 فیصد، خواتین کے کپڑوں میں 21 فیصد، ٹیکسٹائل میں 19 فیصد، ٹیکسٹائل میڈ اپس میں 11 فیصد، مردوں کے کپڑوں میں 8 فیصد اور چاول میں 7 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔تاہم برآمدات میں کمی کا رجحان زیادہ تر نان ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی درآمد میں دیکھا گیا اور مکئی کی برآمدات 82 فیصد، خام چمڑے کی 23 فیصد، کاٹن یارن 11 فیصد، کاٹن فیبرک 14 فیصد اور گوشت 5 فیصد تک کم ہوگئی۔

تازہ ترین خبریں

ذوالفقار بھٹو کی پھانسی عدالتی قتل قرار دینے کا ریفرنس سماعت کیلئے مقرر کرنےکا فیصلہ

ذوالفقار بھٹو کی پھانسی عدالتی قتل قرار دینے کا ریفرنس سماعت کیلئے مقرر کرنےکا فیصلہ

نواز شریف کی چوہدری شجاعت کے گھر آمد، الیکشن میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر مشاورت

نواز شریف کی چوہدری شجاعت کے گھر آمد، الیکشن میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر مشاورت

توہین الیکشن کمیشن : عمران خان  اور فواد چودھری کے جیل ٹرائل کا فیصلہ

توہین الیکشن کمیشن : عمران خان اور فواد چودھری کے جیل ٹرائل کا فیصلہ

ایشیائی ترقیاتی بینک نے 65 کروڑ88 لاکھ ڈالر قرضے کی منظوری دیدی

ایشیائی ترقیاتی بینک نے 65 کروڑ88 لاکھ ڈالر قرضے کی منظوری دیدی

سابق وزیراعلیٰ کا پی ٹی آئی کو خیرباد کہنے کا فیصلہ

سابق وزیراعلیٰ کا پی ٹی آئی کو خیرباد کہنے کا فیصلہ

نواز شریف اور  چودھری شجاعت کے درمیان ملاقات طے پا گئی

نواز شریف اور چودھری شجاعت کے درمیان ملاقات طے پا گئی

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کاغزہ کا سکیورٹی کنٹرول سنبھالنے کا اعلان

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کاغزہ کا سکیورٹی کنٹرول سنبھالنے کا اعلان

سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی فیصلے کیخلاف اپیل واپس لینے کی درخواست خارج

سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی فیصلے کیخلاف اپیل واپس لینے کی درخواست خارج

حکومت پاکستان نے کووڈ سے متعلق تمام سفری پابندیاں ہٹا لیں

حکومت پاکستان نے کووڈ سے متعلق تمام سفری پابندیاں ہٹا لیں

نواز شریف کو سزا دینے والے جج نے گھر آکر معافی مانگی: رانا ثنا اللہ

نواز شریف کو سزا دینے والے جج نے گھر آکر معافی مانگی: رانا ثنا اللہ

ٹیکس رولز میں ترمیم، 145  وفاقی و صوبائی اداروں سے ڈیٹا لینے کا فیصلہ

ٹیکس رولز میں ترمیم، 145 وفاقی و صوبائی اداروں سے ڈیٹا لینے کا فیصلہ

نامعلوم افراد کی فائرنگ،ن لیگی  رہنما سیدابرار شاہ بیٹے ،ساتھیوں سمت قتل

نامعلوم افراد کی فائرنگ،ن لیگی رہنما سیدابرار شاہ بیٹے ،ساتھیوں سمت قتل

غزہ میں تباہی اور قتل عام کے باوجود امریکہ کی اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی جاری

غزہ میں تباہی اور قتل عام کے باوجود امریکہ کی اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی جاری

8 پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

8 پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری