06:44 pm
ریاض ، امریکی سفارتخانے کا سعودی سیکورٹی خطرات سے متعلق بڑاانکشاف

ریاض ، امریکی سفارتخانے کا سعودی سیکورٹی خطرات سے متعلق بڑاانکشاف

06:44 pm

ریاض(نیوز ڈیسک )ریاض میں امریکی سفارت خانے کی ناظم الامور مارٹینا سٹرانگ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ کیے گئےوعدے واضح ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی ناظم الامور نے کہا کہ ’سعودی عرب سے ہمارے عہد دہائیوں سے واضح اور غیر متزلزل ہیں۔ ہم سعودی عرب کو درپیش خطرات سے اچھی طرح آگاہ ہیں اور نہ صرف سعودی عرب بلکہ اس خطے کے تمام ممالک جو خلیج تعاون کونسل کے رکن ہیں خراب ہوتی سکیورٹی صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں۔‘امریکی ناظم الامور نے یہ
گفتگو اس دن کی جب سعودی عرب پر ایک اور بیلسٹک میزائل داغا گیا۔میڈیا رپور ٹ کے مطابق گزشتہ چند برسوں میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا نے سعودی عرب کی جانب 400 میزائل داغے ہیں۔ مارٹینا سٹرانگ نے کہا کہ وہ سعودی قیادت کے ساتھ ان شعبوں میں کام کرنے اور آگے بڑھنے کے لیے تیار ہیں تاکہ ’غیرمستحکم شعبوں کی بہتری، ان خطرات کا ازالہ، اور استحکام و شہریوں کے تحفظ کے لیے مل کر کام کیا جا سکے۔‘ ان کا کہنا تھا کہ 70 ہزار سے زیادہ امریکی شہری سعودی عرب میں رہتے اور کام کرتے ہیں جو مملکت کو اپنا گھر کہتے ہیں۔ ’میں بھی اسی طرح یقینی بنانا چاہتی ہوں کہ ہمارے شہری محفوظ رہیں جس طرح کہ سعودی قیادت چاہتی ہے کہ شہریوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔‘ مارٹینا سٹرانگ نے کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن یہ واضح کر چکے ہیں کہ وہ سعودی عرب کے ساتھ دہائیوں سے قائم سکیورٹی پارٹنرشپ پر قائم ہیں۔ ’دونوں ملکوں کے سکیورٹی تعلقات اور تعاون اہم ہے اور ہم کئی معاملات پر سعودی عرب سے قریبی مشاورت کرتے رہے ہیں۔ یمن میں بھی ہمارا یہی عزم ہے اور امید کرتے ہیں کہ یہ مسئلہ سیاسی طور پر حل ہوگا تاکہ سعودی عرب کے جنوب میں استحکام قائم ہو۔‘ واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے اتوار کو یمن کے لیے خصوصی نمائندے ٹموتھی لنڈرکنگ کا تقرر کیا ہے جو ریاض میں ناظم الامور رہ چکے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

ٹیکس چوری روکنے کیلئے نئے اقدامات، نان فائلرز سے زیادہ وصولی کی تجاویز

ٹیکس چوری روکنے کیلئے نئے اقدامات، نان فائلرز سے زیادہ وصولی کی تجاویز

عمران خان کے گھر سرچ آپریشن کی پولیس درخواست منظور

عمران خان کے گھر سرچ آپریشن کی پولیس درخواست منظور

حکومت کا آڈیو لیکس کمیشن بینچ پر اعتراض،نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا

حکومت کا آڈیو لیکس کمیشن بینچ پر اعتراض،نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا

انتشار پھیلانے والوں کیساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیراعظم شہبازشریف

انتشار پھیلانے والوں کیساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیراعظم شہبازشریف

پی ٹی آئی نے جھوٹی پریس کانفرنس کرنے پر عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

پی ٹی آئی نے جھوٹی پریس کانفرنس کرنے پر عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے تشکیل کمیٹی  عدالت میں چیلنج

مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے تشکیل کمیٹی عدالت میں چیلنج

عمران خان   ناراض ، ڈاکٹر عارف علوی سے بات کرنا چھوڑ دیا

عمران خان ناراض ، ڈاکٹر عارف علوی سے بات کرنا چھوڑ دیا

عالمی مالیاتی ادارے کی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے انوکھی شرط سامنے آگئی

عالمی مالیاتی ادارے کی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے انوکھی شرط سامنے آگئی

سپیکر ، ڈپٹی سپیکرگلگت بلتستان آمنے سامنے ، سپیکرکیخلاف عدم اعتماد تحریک آج پیش کی جائےگی

سپیکر ، ڈپٹی سپیکرگلگت بلتستان آمنے سامنے ، سپیکرکیخلاف عدم اعتماد تحریک آج پیش کی جائےگی

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

فواد چوہدری ، پرویزخٹک ، اسد عمر کو القادر ٹرسٹ کیس میں پیش ہونے کے نوٹس جاری

فواد چوہدری ، پرویزخٹک ، اسد عمر کو القادر ٹرسٹ کیس میں پیش ہونے کے نوٹس جاری

میری پوزیشن اس وقت کمزور ہو گی جب۔۔۔!!!عمران خان نے خود ہی بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

میری پوزیشن اس وقت کمزور ہو گی جب۔۔۔!!!عمران خان نے خود ہی بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

وزیراعظم کسی عدالت کے سامنے جوابدہ نہیں ہیں،عرفان قادر

وزیراعظم کسی عدالت کے سامنے جوابدہ نہیں ہیں،عرفان قادر

نو مئی سانحہ قابل مذمت، پی ڈی ایم منافقت سے کام لے رہی ہے، پی ٹی آئی سینیٹرز

نو مئی سانحہ قابل مذمت، پی ڈی ایم منافقت سے کام لے رہی ہے، پی ٹی آئی سینیٹرز