08:31 pm
ایٹمی سائنس دان فخری زادہ کے قتل کا ماسٹر مائنڈ ایرانی فوجی تھا: انٹیلیجنس

ایٹمی سائنس دان فخری زادہ کے قتل کا ماسٹر مائنڈ ایرانی فوجی تھا: انٹیلیجنس

08:31 pm

اسلا م آباد( نیوز ڈیسک)ایران کے قابل ایٹمی سائنسدان کی قتل سے متعلق بڑا انکشاف سامنے آگیا۔ تفصیلات کے مطابق ایران کے وزیر انٹیلی جنس محمود علوی نے ایٹمی سائنس دان محسن فخری زادہ کے قتل کے ڈھائی ماہ بعد اپنے بیان میں کہا ہے کہ دماوند کے علاقے آبسرد میں ہونے والے اس قتل کے ماسٹرمائنڈ مسلح افواج کے ایک رکن تھے۔علوی نے ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے انٹرویو میں کہا ’ہم نے دو ماہ قبل فخری زادہ کے قتل کی منصوبہ بندی سے آگاہ کر دیا تھا
اور پانچ دن پہلے قتل کی جگہ کی نشاندہی بھی کر دی تھی۔ وہ فخری زادہ کی حفاظت کے لیے وزارت انٹیلی جنس کی کمزوری پر ہونے والی تنقید کا جواب دے رہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ’فخری زادہ مسلح افواج کا حصہ تھے اور قاتل بھی اسی افواج کے رکن۔ ہم مسلح افواج کی کارروائیوں کے دائرے میں داخل نہیں ہو سکتے۔ ہم نے ان سے کہا تھا کہ وہ اس معاملے پر کام کے لیے نمائندہ نامزد کردیں۔ بدقسمتی سے فخری زادہ کو قتل کر دیا گیا۔انہوں نے انٹرویو میں مسلح افواج کے اندر قتل کرنے کی کوشش کرنے والے شخص کے بارے میں مزید معلومات فراہم نہیں کیں لیکن اس سے پہلے اس مبہم کیس اور فخری زادہ کے معاملے میں دراندزی اور حفاظتی حصار میں دراڑوں کے مسئلے پر سوال اٹھایا جاتا رہا ہے۔فخری زادہ کے قتل کے بعد خبر سے متعلق کئی متضاد بیانیے شائع ہوئے۔ ان بیانیوں میں تضاد اس نوعیت کا تھا کہ ابتدائی اطلاعات میں قتل کے مقام پر مسلح لڑائی کے بارے میں بتایا گیا۔دوسری اطلاع میں مصنوعی سیاروں اور خود کاراسلحے سے فائرنگ کی بات کی گئی اور کہا گیا کہ کوئی انسانی ایجنٹ موقعے پر موجود نہیں تھا۔ اس دوران فخری زادہ کے محافظوں کا کردار بھی مخفی رہا۔فخری زادہ کے قتل کے دو روز بعد وزارت انٹیلی جنس نے اعلان کیا کہ انہیں اس قتل کے بارے میں سراغ ملے ہیں اور جلد ہی اس سلسلے میں رپورٹ جاری کی جائے گی لیکن وہ رپورٹ آج تک جاری نہیں کی گئی۔

تازہ ترین خبریں

ٹیکس چوری روکنے کیلئے نئے اقدامات، نان فائلرز سے زیادہ وصولی کی تجاویز

ٹیکس چوری روکنے کیلئے نئے اقدامات، نان فائلرز سے زیادہ وصولی کی تجاویز

عمران خان کے گھر سرچ آپریشن کی پولیس درخواست منظور

عمران خان کے گھر سرچ آپریشن کی پولیس درخواست منظور

حکومت کا آڈیو لیکس کمیشن بینچ پر اعتراض،نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا

حکومت کا آڈیو لیکس کمیشن بینچ پر اعتراض،نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا

انتشار پھیلانے والوں کیساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیراعظم شہبازشریف

انتشار پھیلانے والوں کیساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیراعظم شہبازشریف

پی ٹی آئی نے جھوٹی پریس کانفرنس کرنے پر عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

پی ٹی آئی نے جھوٹی پریس کانفرنس کرنے پر عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے تشکیل کمیٹی  عدالت میں چیلنج

مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے تشکیل کمیٹی عدالت میں چیلنج

عمران خان   ناراض ، ڈاکٹر عارف علوی سے بات کرنا چھوڑ دیا

عمران خان ناراض ، ڈاکٹر عارف علوی سے بات کرنا چھوڑ دیا

عالمی مالیاتی ادارے کی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے انوکھی شرط سامنے آگئی

عالمی مالیاتی ادارے کی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے انوکھی شرط سامنے آگئی

سپیکر ، ڈپٹی سپیکرگلگت بلتستان آمنے سامنے ، سپیکرکیخلاف عدم اعتماد تحریک آج پیش کی جائےگی

سپیکر ، ڈپٹی سپیکرگلگت بلتستان آمنے سامنے ، سپیکرکیخلاف عدم اعتماد تحریک آج پیش کی جائےگی

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

فواد چوہدری ، پرویزخٹک ، اسد عمر کو القادر ٹرسٹ کیس میں پیش ہونے کے نوٹس جاری

فواد چوہدری ، پرویزخٹک ، اسد عمر کو القادر ٹرسٹ کیس میں پیش ہونے کے نوٹس جاری

میری پوزیشن اس وقت کمزور ہو گی جب۔۔۔!!!عمران خان نے خود ہی بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

میری پوزیشن اس وقت کمزور ہو گی جب۔۔۔!!!عمران خان نے خود ہی بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

وزیراعظم کسی عدالت کے سامنے جوابدہ نہیں ہیں،عرفان قادر

وزیراعظم کسی عدالت کے سامنے جوابدہ نہیں ہیں،عرفان قادر

نو مئی سانحہ قابل مذمت، پی ڈی ایم منافقت سے کام لے رہی ہے، پی ٹی آئی سینیٹرز

نو مئی سانحہ قابل مذمت، پی ڈی ایم منافقت سے کام لے رہی ہے، پی ٹی آئی سینیٹرز