05:27 pm
شدید برفباری اور سردی نے دس سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔۔۔کئی علاقے لپیٹ میں ،نظام زندگی درہم برہم ہوگیا

شدید برفباری اور سردی نے دس سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔۔۔کئی علاقے لپیٹ میں ،نظام زندگی درہم برہم ہوگیا

05:27 pm

یورپ شدید برفانی طوفان اور سرد موسم کی لپیٹ میں آگیا، کئی ممالک میں ریڈ الرٹ اور ایمرجنسی کی صورتحال پیدا ہوگئی۔مغربی یورپ میں اس وقت دہائی کا سرد ترین موسم کا سامنا کررہا ہے، موسم کی تبدیلی سے شديد برفباری اور طوفان نے تباہی مچادی ہے۔ نيدرلينڈز ميں اس صورتحال میں ريڈ ايمرجنسی کا اعلان کرتے ہوئے لوگوں کو سفر سے گريزکا مشورہ ديا ہے جبکہ
برطانیہ میں بھی کئی وارننگز جاری کی جاچکی ہیں۔يورپ ميں 10سال کا سرد ترين موسم ہے، برفاني ہواؤں سے فضائيں بوجھل ہیں جبکہ حد نگاہ نہ ہونے کے برابر ہے۔ یورپی ممالک برف کی لپیٹ میں ہیں جبکہ معمولات زندگی بالکل مفلوج ہوچکے ہيں۔اسی طرح جرمنی ميں جگہ جگہ برف کا ملبہ اٹھاريا جارہا ہے، سڑکوں پرايمرجنسی سروسز سرگرم ہيں۔ پبلک ٹرانسپورٹ کا کچھ حصہ معطل اور چند علاقوں ميں انتہائی الرٹ جاری کيا گيا ہے۔انگلينڈ ميں طوفان ڈارسی کے سبب درجہ حرارت انتہائی گرچکا ہے، جنوب مغربی انگلينڈ شديد متاثر ہے۔ يلو ويدر وارننگز جاری کی جاچکی ہیں۔

تازہ ترین خبریں