09:29 pm
باحجاب ماڈل جنہوں نے اسلام کے لیے  شوبز چھوڑ دیا تھا، سوشل میڈیا پر اچانک واپس

باحجاب ماڈل جنہوں نے اسلام کے لیے شوبز چھوڑ دیا تھا، سوشل میڈیا پر اچانک واپس

09:29 pm

مذہب اسلام کی خاطر فیشن انڈسٹری کو الوداع کہنے والی 23 سالہ سپر ماڈل حلیمہ آدن کی اچانک سوشل میڈیا پر واپسی ہو گئی ہے۔صومالی نژاد باحجاب امریکی ماڈل حلیمہ آدن جنہوں نے اسلام کی خاطر شوبز کو خیرآباد کہہ دیا تھا، انہوں نے حال ہی میں انسٹاگرام واپس جوائن کر لیا ہے۔سابقہ ماڈل نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر شیئر کی جس میں وہ بےحد خوش نظر
آرہی ہیں۔حلیمہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ''الحمداللّہ! میں واپس آگئی ہوں، میں نے اس عرصے میں آپ سب کو بہت یاد کیا''۔ماڈل کی واپسی پر ان کے مداح ان سے بے حد خوش ہیں جس کا اظہار انہوں نے کمنٹ سیکشن میں کیا۔یاد رہے کہ حلیمہ آدن نے ماڈلنگ کی دُنیا سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے بعد اعلان کیا تھا کہ وہ فیشن انڈسٹری چھوڑنے کے بعد اب سوشل میڈیا سے بھی بریک لے رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میں سوشل میڈیا سے کنارہ کشی اختیار کرنے سے پہلے اُن تمام لوگوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں جنہوں نے میرے اس فیصلے میں میرا ساتھ دیا۔

تازہ ترین خبریں