11:00 am
 شبنم وہ پہلی خاتون ہوگی جو 1947 کے بعد تختہ دار پر لٹکے گی،خاتون کا جرم کیا ہے؟

اسلام آباد(نیو زڈیسک)بھارت میں آزادی کے بعد اپنے گھر کے سات افراد کو قتل کرنے والی خاتون شبنم کو پھانسی دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔آزادی کے بعد ایسا پہلی بار ہوگا کہ بھارت میں کسی خاتون کو پھانسی لگائی جائے گی۔ آزادی کے بعد بھارت میں آج تک کسی خاتون کو تختہ دار پر نہیں لٹکایا گیا، اپنے اہلخانہ کو قتل کرنے والی شبنم وہ پہلی خاتون ہوگی جو 1947 کے بعد
تختہ دار پر لٹکے گی شبنم پر اپنے خاندان کے افراد کو قتل کرنے کا جرم ثابت ہوا ہے، اس نے یہ جرم اپنے آشنا کے ساتھ مل کر انجام دیا تھا۔امروہہ کی رہائشی شبنم نامی خاتون نے اپنے آشنا سلیم کے ساتھ مل کر 2008 میں گھر کے سات افراد کو کلہاڑی کے وار کرکے قتل کیا تھا۔عدالت نے مجرمہ کو پھانسی کی سزا سنائی جس کے بعد اپیلوں کا سلسلہ شروع ہوا، سپریم کورٹ سے اپیل خارج ہونے کے بعد صدر نے بھی شبنم کی رحم کی اپیل خارج کردی جس کے بعد متھرا جیل میں خاتون کو پھانسی دینے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔شبنم اس وقت رامپور ڈسٹرکٹ جیل میں قید ہے جبکہ قتل میں اس کا ساتھ دینے والا سلیم آگرہ جیل میں قید ہے۔رامپور ڈسٹرکٹ جیل کے جیلر راکیش کمار ورما کا کہنا ہے کہ جیل انتظامیہ کی جانب سے پھانسی دیے جانے کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں2008 میں وقوع پذیر ہونے والے اس ہولناک واقعہ کے متعلق مجرمہ شبنم کے قریبی عزیز ستار علی کا کہنا ہے کہ شبنم کو ہر قیمت پر پھانسی کی سزا ہونی چاہیے کیونکہ اس نے نہایت درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ہی خاندان کے سات افراد کو بہیمانہ طریقے سے قتل کیا تھا۔پھانسی دینے والے جلاد پون سنگھ دو بار پھانسی گھاٹ کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لے چکا ہے، ان کا خاندان کئی نسلوں سے جلاد کا کام کر رہا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ جیسے ہی ڈیتھ وارنٹ جاری ہوں گے مجرمہ کو پھانسی پر لٹکادیا جائے گا۔

تازہ ترین خبریں

معروف امریکی پاپ گلوکارہ لیڈی گاگا کے کتوں کو اغوا کرنیوالے کو کتنےسال قید کی سزا سنا ئی گئی۔۔۔جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے

عمران خان اور پرویز الہیٰ کی جدائی کا وقت ۔۔۔بہت بڑی پیشگوئی کر دی گئی 

کسی کےدُکھ کو اپنا دُکھ سمجھ لینا انسانیت ہے۔ دوسروں کی مدد دراصل اپنی مدد ہو تی ہے۔۔۔پاکستانی اداکارہ ریشم کا مداحوں کو پیغام 

نئے آرمی چیف پر تنقید روکیں۔۔۔!!!صدر علوی نے عمران خان کو تنبیہہ کیساتھ ساتھ آنیوالے حالات سے خبردار بھی کر دیا 

عدالت نے اعظم سواتی کیخلاف مزید مقدمات درج نہ کرنےکا حکم دے دیا۔۔۔اہم خبر

سپریم کورٹ۔۔۔ ارشد شریف کی میڈیکل رپورٹ غیر تسلی بخش قرار، عدالت نےبڑا حکم دے دیا 

کھلاڑی تھوڑی جان مارتے تو  انگلینڈکیخلاف ٹیسٹ جیتا جا سکتا تھا ۔۔۔ پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ کا بیان بھی سامنے آ گیا 

پاکستان کے بڑے شہر میں کوڑے سے بجلی پیدا کرنے پر کام شروع کردیا گیا ۔۔۔نئی ملازمتیں بھی پیدا ہو گئیں

ر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اوربھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا شو کب نشر کیا جائیگا؟ با قاعدہ اعلان کر دیا گیا 

خارجہ تعلقات نااہل عمران خان کی وجہ سےتبا ہ ہوئے ۔۔۔  وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا عمران خان پر الزام 

معروف اداکارہ کینسر کے باعث چل بسیں ۔۔۔بچوں نے والدہ کی موت کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی 

تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمرنے انتخابات  کےحوالے سے اپنی رائے دے دی ۔۔۔بیان پر سب چونک گئے 

پاکستان کو ترسیلات میں 7.3 فیصد تک کمی ہوسکتی ہے۔۔۔ورلڈ بینک کی رپورٹ سامنے آ گئی 

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو عمران خان ،اسد عمر اور فوادچودھری کیخلاف بڑی کارروائی کی اجازت دیدی