03:38 pm
جارجیا کے وزیراعظم مستعفی، اپوزیشن کا نئے انتخابات کا مطالبہ

جارجیا کے وزیراعظم مستعفی، اپوزیشن کا نئے انتخابات کا مطالبہ

03:38 pm

جیارجیا کے وزیراعظم جیارجی گخاریا نے اپوزیشن رہنما کی گرفتاری کے حوالے سے حکومت میں اراکین میں اختلاف پر استعفیٰ دے دیا۔خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم جیارجی گخاریا کے استعفے کے اعلان کے ساتھ اپوزیشن نے جشن منانا شروع کردیا اور قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کردیا۔مقامی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2019 میں منتخب ہونے والے جیارجیا کے وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن کے معروف رہنما نیکا میلیا کی
گرفتاری پر حکومت میں اختلاف تھا جس کے باعث استعفیٰ دے دیا۔انہوں نے کہا کہ 'میں فیصلہ کیا ہے کہ عہدے سے مستعفی ہوجاؤں اور مجھے یقین ہے کہ اس قدم سے ملک میں جاری کشیدگی کی سطح کم ہوگی'۔ان کا کہنا تھا کہ میلیا کی گرفتاری ناقابل قبول ہے، اگر اس سے37 لاکھ آبادی کے حامل ملک میں تقسیم کا خدشہ ہے تو مجھے استعفیٰ دینا چاہیے۔جارجیا کی حکمران جماعت جیارجین ڈریم کے سربراہ اراکلی کوباخڈزے کا کہنا تھا کہ حکومت کا جاری رکھنے کے لیے گخاریا کی جگہ نیا امیدوار سامنے لایا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز دارالحکومت تبلیسی کی ایک عدالت نے اپوزیشن جماعت یونائیٹڈ نیشنل موومنٹ (یو ایم ایم) کے چیئرمین میلیا کو ضمانت مسترد ہونے پر گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔اپوزیشن رہنما پر الزام ہے کہ انہوں نے جون 2019 میں احتجاج کے لیے شہریوں کو اکسایا جبکہ وہ اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے سیاسی معاملہ قرار دے رہے ہیں۔وزیراعظم کے استعفے کے اعلان کے بعد وفاقی وزارت داخلہ نے اعلان کیا کہ میلیا کو حراست میں لینے کے احکامات پر عمل درآمد کو ملتوی کردیا گیا ہے۔استعفے کی خبر کے بعد اپوزیشن جماعت کے دفتر کے باہر ان کے حامی جارجیا کا قومی پرچم اٹھائے جمع ہوئے اور جشن منایا۔پارٹی دفتر میں خطاب کے دوران میلیا نے قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ 'تمام اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے میں اعلان کرتا ہوں کہ حکومتی نمائندوں کے ساتھ مذاکرات کے لیے بیٹھتے ہیں اور قبل از انتخابات پر مشاورت شروع کریں'۔یاد رہے کہ جیارجین ڈریم پارٹی نے گزشتہ برس اکتوبر کے پارلیمانی انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی لیکن اپوزیشن نے مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ انتخابات میں دھاندلی کی گئی اور قواعد کی خلاف ورزی بھی کی گئی۔میلیا کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی اس نتیجےمیں تسلیم نہیں کرتی اور مطالبہ کرتے ہیں کہ انتخابات دوبارہ ہونے چاہیئں۔

تازہ ترین خبریں

یوسف رضا گیلانی کے نااہل قرار دیے جانے کے امکانات

یوسف رضا گیلانی کے نااہل قرار دیے جانے کے امکانات

سستا پلاٹ سکیم ، الرحمٰن گارڈن ہائوسنگ سوسائٹی کا  پاکستان کا سب سے بڑا فراڈ سامنے آگیا

سستا پلاٹ سکیم ، الرحمٰن گارڈن ہائوسنگ سوسائٹی کا پاکستان کا سب سے بڑا فراڈ سامنے آگیا

پیپلز پارٹی ووٹ مانگ نہیں رہی ۔۔ خرید رہی ہے ۔۔۔ پی ٹی آئی کے چار ارکان سے بات چیت کی آڈیو بھی لیک

پیپلز پارٹی ووٹ مانگ نہیں رہی ۔۔ خرید رہی ہے ۔۔۔ پی ٹی آئی کے چار ارکان سے بات چیت کی آڈیو بھی لیک

نیشنل انرجی ایفیینسسی اینڈ کنزرویشن اتھارٹی کا انڈسٹریل بوائلرز اور توانائی کی بچت اور تحفظ سے متعلق ویبنار کا انعقاد

نیشنل انرجی ایفیینسسی اینڈ کنزرویشن اتھارٹی کا انڈسٹریل بوائلرز اور توانائی کی بچت اور تحفظ سے متعلق ویبنار کا انعقاد

سینیٹ انتخابات میں خرید و فروخت۔۔۔  الیکشن کمیشن نےعلی حیدرگیلانی کی ویڈیو کا نوٹس لےلیا

سینیٹ انتخابات میں خرید و فروخت۔۔۔ الیکشن کمیشن نےعلی حیدرگیلانی کی ویڈیو کا نوٹس لےلیا

پی این سی اے میں بلوچ کلچر ڈے پر محفل موسیقی۔۔۔۔بلوچستان شاندار  روایات اور تاریخی ورثہ کا امین ہے، شفقت محمود-

پی این سی اے میں بلوچ کلچر ڈے پر محفل موسیقی۔۔۔۔بلوچستان شاندار  روایات اور تاریخی ورثہ کا امین ہے، شفقت محمود-

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا شمالی اور جنوبی وزیرستان اضلاع کا دورہ

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا شمالی اور جنوبی وزیرستان اضلاع کا دورہ

الیکشن میں خرید و فروخت ۔۔۔۔ ویڈیو کے بعد وٹس ایپ چیٹ بھی سامنے آگئی 

الیکشن میں خرید و فروخت ۔۔۔۔ ویڈیو کے بعد وٹس ایپ چیٹ بھی سامنے آگئی 

علی حیدر گیلانی نے ویڈیو کو تسلیم کیا ہے۔اس اقبال جرم کےبعد یوسف رضا گیلانی کوالیکشن لڑنےسےنااہل قراردیاجائے۔فواد چوہدری

علی حیدر گیلانی نے ویڈیو کو تسلیم کیا ہے۔اس اقبال جرم کےبعد یوسف رضا گیلانی کوالیکشن لڑنےسےنااہل قراردیاجائے۔فواد چوہدری

 یوسف رضا گیلانی کے بیٹےکی ویڈیو کی تصدیق ۔۔۔۔ ویڈیو میری ہی ہے، ووٹ مانگنا میرا حق ہے۔ علی حیدر گیلانی

یوسف رضا گیلانی کے بیٹےکی ویڈیو کی تصدیق ۔۔۔۔ ویڈیو میری ہی ہے، ووٹ مانگنا میرا حق ہے۔ علی حیدر گیلانی

مریم نواز پنجاب میں سینیٹ الیکشن کا مقابلہ  چاہتی تھیں

مریم نواز پنجاب میں سینیٹ الیکشن کا مقابلہ چاہتی تھیں

پی ڈی ایم اپنی جدوجہد میں کامیاب ہوگئی ہےتحریک انصاف اپنےممبران کوقابومیں رکھے۔ بلاول بھٹو

پی ڈی ایم اپنی جدوجہد میں کامیاب ہوگئی ہےتحریک انصاف اپنےممبران کوقابومیں رکھے۔ بلاول بھٹو

 سینیٹ الیکشن کا معاملہ ۔۔ علی حیدر گیلانی سے ملاقات کرنے والے اراکین قومی اسمبلی کی شناخت ہوگئی۔

 سینیٹ الیکشن کا معاملہ ۔۔ علی حیدر گیلانی سے ملاقات کرنے والے اراکین قومی اسمبلی کی شناخت ہوگئی۔

 نالائق کپتان اور ٹیم بوکھلاہٹ اور گھبراہٹ کا شکار ہیں حکومت کی بدحواسیاں سینٹ انتخابات میں شکست کی گواہی دی رہی ہے۔ نیئر بخاری

نالائق کپتان اور ٹیم بوکھلاہٹ اور گھبراہٹ کا شکار ہیں حکومت کی بدحواسیاں سینٹ انتخابات میں شکست کی گواہی دی رہی ہے۔ نیئر بخاری