03:09 pm
موسمی طوفان نے تباہی مچادی ، 70ہلاکتیں ۔۔ کون کون سے علاقے کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا؟جانیےتفصیل

موسمی طوفان نے تباہی مچادی ، 70ہلاکتیں ۔۔ کون کون سے علاقے کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا؟جانیےتفصیل

03:09 pm

امریکا کے صدر جو بائیڈن نے طوفان سے متاثرہ ریاست ٹیکساس کو آفت زدہ قرار دے دیا ہے۔ ٹیکساس میں تباہ کن طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 70 تک پہنچ گئی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکا کے چوتھے بڑے شہر ہیوسٹن میں اس وقت پلمبروں کی شدید قلت ہے۔ سخت ترین سردی اور برفانی طوفان کے باعث پائیپوں میں جمع جانے والا پانی بھی لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کر رہا ہے۔شدید برفانی طوفان کے باعث ٹیکساس میں کئی ملین افراد پانی اور بجلی سے محروم
ہیں۔ بجلی سے چلنے والے ہيٹنگ سسٹم نہ ہونے سے کئی افراد بستروں ميں ہی ہلاک ہوگئے۔ تیل اور گیس پیدا کرنے والی امریکی ریاست ٹیکساس میں لاکھوں لوگ بجلی سے محروم ہیں جب کہ ریاست کی آدھی سے زائد آبادی پینے کے صاف پانی سے محروم ہے۔برفانی طوفان اور شدید سرد موسم کی وجہ سے ملک کے مختلف حصوں میں کرونا وبا سے بچاؤ کیلئے جاری ویکسی نیشن مہم بھی متاثر ہو رہی ہے۔ طوفان کے باعث اب تک 2 ہزار سے زائد کرونا ویکسی نیشن سینٹرز بند ہو چکے ہیں، جس کی وجہ سے 60 لاکھ افراد تک ویکسین کی خوراکیں پہنچانے کا عمل تعطل کا شکار ہے۔رواں ماہ کے آغاز میں اوسطً 15 لاکھ کرونا ویکسین کی خوراکیں ٹیکساس پہنچائی جاتی تھیں۔ تاہم گزشتہ ہفتے کے اعدادوشمار کے مطابق ویکسین سپلائی میں کمی دیکھی گئی ہے۔رواں ماہ 14 تاریخ سے شروع ہونے والے طوفان سے ریاست اوکلاہوما، آرکنساس اور ٹیکساس میں شدید موسم کی وجہ سے کئی علاقے بجلی سے محروم ہیں۔ امریکا کی فیڈرل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کے حکام کا کہنا ہے کہ صدر بائیڈن کی جانب سے ٹیکساس کو آفت زدہ قرار دیے جانے کے بعد ریاست کے شہریوں کیلئے اضافی فنڈنگ کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔حکام کے مطابق صدر بائیڈن کے اعلان کردہ فنڈز ٹیکساس میں عارضی گھروں کی تعمیر، قرضوں کی فراہمی اور گھروں کی مرمت کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ وہ ٹیکساس کے ری پبلکن گورنر گریگ ایبٹ کے ساتھ شہریوں کو امداد فراہم کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی ایمرجنسی ایجنسیز نے پانی کے ٹریٹمنٹ پلانٹس، اسپتالوں اور نرسنگ ہومز کے لیے جنریٹرز فراہم کیے تھے۔

تازہ ترین خبریں

شہبازشریف کے خاندان پرایک اور بڑی مشکل  آن پڑی

شہبازشریف کے خاندان پرایک اور بڑی مشکل آن پڑی

سرگودھا: کرکٹ میچ کے دوران جھگڑا، 20 سے زائد لڑکوں کا نوجوان پر بہیمانہ تشدد

سرگودھا: کرکٹ میچ کے دوران جھگڑا، 20 سے زائد لڑکوں کا نوجوان پر بہیمانہ تشدد

سندھ ہائی کورٹ کالاپتہ بچوں کی بازیابی کیلئے بڑا حکم

سندھ ہائی کورٹ کالاپتہ بچوں کی بازیابی کیلئے بڑا حکم

ایس ایچ او میاں عمران عباس کے قتل کا مقدمہ درج

ایس ایچ او میاں عمران عباس کے قتل کا مقدمہ درج

وزیراعظم نے مہنگائی کا ’’جن‘‘ بوتل میں بند کرنے کیلئے اہم آج اجلاس طلب کرلیا

وزیراعظم نے مہنگائی کا ’’جن‘‘ بوتل میں بند کرنے کیلئے اہم آج اجلاس طلب کرلیا

پی ڈی ایم کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا،آصف زرداری کی شرکت متوقع

پی ڈی ایم کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا،آصف زرداری کی شرکت متوقع

وفاقی وزیر داخلہ نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کا نوٹس لے لیا

وفاقی وزیر داخلہ نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کا نوٹس لے لیا

خواتین کو مساوی حقوق دینا بے نظیر بھٹو کا خواب تھا،بلاول بھٹو زرداری

خواتین کو مساوی حقوق دینا بے نظیر بھٹو کا خواب تھا،بلاول بھٹو زرداری

’’وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ‘‘

’’وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ‘‘

پاکستان کی تعمیر و ترقی میں خواتین نے روشن کردار ادا کیا،شبلی فراز

پاکستان کی تعمیر و ترقی میں خواتین نے روشن کردار ادا کیا،شبلی فراز

خواتین انتخابی عمل میں شریک ہو کر جمہوری عمل کو آگے بڑھاتی ہیں: چیف الیکشن کمشنر

خواتین انتخابی عمل میں شریک ہو کر جمہوری عمل کو آگے بڑھاتی ہیں: چیف الیکشن کمشنر

سی ٹی ڈی نے تخریب کاری کی منصوبہ بندی ناکام بنادی، 5 دہشت گرد ہلاک

سی ٹی ڈی نے تخریب کاری کی منصوبہ بندی ناکام بنادی، 5 دہشت گرد ہلاک

کورونا نے پھرسر اٹھا لیا: تعلیمی ادارے بند ہونے لگے

کورونا نے پھرسر اٹھا لیا: تعلیمی ادارے بند ہونے لگے

عثمان بزدار کا ملتان و تونسہ کا ہنگامی دورہ، ناقص کارکردگی پر متعدد افسران معطل کردیئے

عثمان بزدار کا ملتان و تونسہ کا ہنگامی دورہ، ناقص کارکردگی پر متعدد افسران معطل کردیئے