09:36 pm
رہنے کے لیے گھر نہیں ہے کیونکہ۔۔۔ 24 سال سے یہ شخص آٹو  رکشہ میں کیوں رہ رہا ہے؟ جانیں اس شخص کی افسردہ کر دینے والی کہانی

رہنے کے لیے گھر نہیں ہے کیونکہ۔۔۔ 24 سال سے یہ شخص آٹو  رکشہ میں کیوں رہ رہا ہے؟ جانیں اس شخص کی افسردہ کر دینے والی کہانی

09:36 pm

کہتے ہیں جن لوگوں کی زندگیاں تکلیف اور مشکلات سے بھری ہوتی ہیں، وقت کے ساتھ ساتھ وہ لوگ اندر سے مضبوط ہوجاتے ہیں۔ دنیا کے ہر ممالک میں ایسے ضرورت مند لوگ موجود ہیں جن کے پاس رہنے کے لیے گھر نہیں بلکہ وہ کسی درخت یا ٹوٹی چھت کے سائے کی تلاش میں رہتے ہیں۔غریب لوگ بڑے خواب نہیں دیکھتے اور بس ان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ چند پیسے کما کر اپنے گھر والوں کا پیٹ پال سکیں۔آج ایک ایسے بوڑے شخص کی کہانی بیان کرنے جارہے ہیں
جو 24 سال سے آٹو رکشہ میں رہ رہا ہے تاکہ وہ اپنی بچیوں کو پیسہ بچا کر اچھی تعلیم حاصل کر واسکیں۔74 سالہ دیش راج سنگھ ہماچل پردیش کے ضلع کانگڑا کے ساگور کے ایک چھوٹے سے گاؤں سے تعلق رکھتے ہیں ، جو اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لئے ممبئی آئے تھے مگر حالات اور غربت نے انہیں آگے نہ بڑھنے دیا۔ وہ گزشتہ 35 برسوں سے ممبئی میں بحیثیت آٹو ڈرائیور کام کر رہے ہیں۔ دیش راج سنگھ نے 24 سالوں سے آٹو رکشا کو اپنا گھر بنا رکھا ہے۔دیش راج سنگھ اپنے
حوالے سے مزید بتاتے ہیں کہ مکان میں رہنے کے لئے ہر ماہ کرایہ کے لئے 2000 سے 3000 روپے ادا کرنا پڑے گا تو اس لئے وہ آٹو میں ہی اپنا مکان بنا کر رہتے ہیں۔ تاکہ چند پیسوں سے اپنی بچیوں اور کو بہتر تعلیم و تربیت فراہم کرسکیں۔دیش راج سنگھ نے بتایا کہ ان کے 4 بچے ہیں جن میں 3 لڑکے اور ایک لڑکی شامل ہے۔ ان کے بڑے بیٹے کا انتقال سال 2016 میں ہوگیا تھا اور دو سال بعد انہوں نے اپنا دوسرا بیٹا بھی کھو دیا ۔ دیش راج کے پاس غم کرنے کا بھی وقت نہیں تھا ۔ کیونکہ ان کو اپنے اہلخانہ کی پرورش تنہا ہی کرنی تھی۔ضعیف شخص کا چھوٹا بیٹا سیکورٹی گارڈ کی نوکری کرتا تھا لیکن کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن لگنے سے وہ اپنی
نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھا۔دیش راج کہا کہنا تھا کہ اپنے اور گھر والوں کے خراب حالات کی وجہ سے مایوس ہوجاتا ہوں لیکن اپنا کام کرنا نہیں چھوڑتا تاکہ اس کے گھر والوں کو یہ محسوس نہ ہو کہ ان کا کوئی نہیں۔مذکورہ شخص کا مزید کہنا تھا کہ ان کی پوتی دسویں جماعت کی طالبہ ہے اور آگے مزید تعلیم حاصل کرنا چاہتی ہے، میں چاہتا ہوں کہ وہ بی ایڈ کرے، جب اس کا بی ایڈ مکمل ہوگا ، تب وہ ٹیچر بن جائے گی اور اپنے پیروں پر کھڑی ہو جائے گی۔
image.png

تازہ ترین خبریں

خیبرپختونخوا کے محکمہ تعلیم کاپشاور میں جماعت اول سے ہشتم تک کے امتحانات لینے کا ‏فیصلہ

خیبرپختونخوا کے محکمہ تعلیم کاپشاور میں جماعت اول سے ہشتم تک کے امتحانات لینے کا ‏فیصلہ

 پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔زاہد حفیظ

پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔زاہد حفیظ

 آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی اور پاکستان پیپلزپارٹی بعض حلقوں میں اتحاد کرنے والی ہیں، رانا عظیم

آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی اور پاکستان پیپلزپارٹی بعض حلقوں میں اتحاد کرنے والی ہیں، رانا عظیم

پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا سکور ۔۔۔۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو جیت کیلئے 248 رنز کا ہدف دے دیا

پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا سکور ۔۔۔۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو جیت کیلئے 248 رنز کا ہدف دے دیا

کراچی میں پی ٹی آئی کے 50رہنما پارٹی چھوڑ کر پی پی میں شامل

کراچی میں پی ٹی آئی کے 50رہنما پارٹی چھوڑ کر پی پی میں شامل

 ٹرانسپورٹ منصوبوں کیلئے مختص بجٹ کا 92 فیصد صرف ایک ٹرین پر خرچ ہوگا

ٹرانسپورٹ منصوبوں کیلئے مختص بجٹ کا 92 فیصد صرف ایک ٹرین پر خرچ ہوگا

صحافی وسیم بادامی نے حیران کن واقعہ شئیر کردیا

صحافی وسیم بادامی نے حیران کن واقعہ شئیر کردیا

احساس ایجوکیشن سی سی ٹی اسٹیئرنگ کمیٹی کی جانب سے سکینڈری تعلیم کیلئے وظائف کی منظوری

احساس ایجوکیشن سی سی ٹی اسٹیئرنگ کمیٹی کی جانب سے سکینڈری تعلیم کیلئے وظائف کی منظوری

 شہبازشریف کی فلم میں کامیڈی ایکشن ‏اور آب بیتی کی داستان تھی۔ فردوس عاشق اعوان

شہبازشریف کی فلم میں کامیڈی ایکشن ‏اور آب بیتی کی داستان تھی۔ فردوس عاشق اعوان

حکومت کو ایف بی آر کو سپریم کورٹ کے اختیارات دینے کی کوشش کا انکشاف

حکومت کو ایف بی آر کو سپریم کورٹ کے اختیارات دینے کی کوشش کا انکشاف

عوام بھاری منافع کے لالچ میں غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیوں اور سکیموں میں سرمایہ کاری سے گریز کریں۔ نیب

عوام بھاری منافع کے لالچ میں غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیوں اور سکیموں میں سرمایہ کاری سے گریز کریں۔ نیب

ملک بھر میںموسم کیسا رہے گا ؟ کہاں کہاں بارش ہوگی ۔۔۔محکمہ موسمیات نے سب بتا دیا

ملک بھر میںموسم کیسا رہے گا ؟ کہاں کہاں بارش ہوگی ۔۔۔محکمہ موسمیات نے سب بتا دیا

ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال ۔۔۔ مولانا فضل الرحمان اور نوازشریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ