09:08 pm
پیدائش کے بعد جب ڈاکٹر نے کہا کہ ماں اور بچہ دونوں ٹھیک ہیں تو آنکھوں سے آنسو نکل آئے لیکن۔۔۔ بہادر باپ کی ایسی کہانی جس نے لوگوں کو رلا دیا

پیدائش کے بعد جب ڈاکٹر نے کہا کہ ماں اور بچہ دونوں ٹھیک ہیں تو آنکھوں سے آنسو نکل آئے لیکن۔۔۔ بہادر باپ کی ایسی کہانی جس نے لوگوں کو رلا دیا

09:08 pm

اولاد ایک ایسی نعمت ہوتی ہے جس کی خواہش شادی کے بعد ہر جوڑا کرتا ہے، تاہم خوش نصیب والدین کو یہ خوشی حاصل ہوتی ہے جبکہ کچھ کو اللہ تعالیٰ آزماتا ہے۔آج ہم آپ کو ایک بھارتی جوڑے کی کہانی بتانے والے ہیں جو ناصرف بہت ہمت والی ہے بلکہ افسردہ بھی ہے۔ہیومنز آف ممبئی کے فیسبک پیج پر ایک شخص نے اپنی کہانی شئیر کی جو بے شک بہت متاثر کن ہے۔اس شخص کا کہنا تھا کہ میری بیوی کو ڈاکٹرز نے پہلے ہی بتا دیا تھا کہ حمل کے دوران اور بچے کی پیدائش
کے بعد آپ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے لیکن اس نے پرواہ نہیں کی اور ماں بننے کے لیے تیار ہو گئی۔ 25 جنوری 2018 کو میں نے اپنے بیٹے کو پہلی بار گود میں اٹھایا اور جب پیدائش کے بعد ڈاکٹر نے کہا کہ ماں اور بچہ دونوں ٹھیک ہیں تو آنکھوں سے آنسو نکل آئے۔انہوں نے بتایا کہ میری اہلیہ پریا درشی بے پناہ خوش تھی، اس نے محلے میں مٹھائیاں تقسیم کیں، وہ رشبھ کو ایک منٹ کے لیے بھی خود سے دور نہیں ہونے دیتی تھی، لیکن ہماری خوشیاں بہت مختصر وقت
کے لیے تھیں، آہستہ آہستہ اس کی طبعیت خراب ہونے لگی۔جب ہم نے ڈاکٹر سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ حالت سنگین ہے کیونکہ پریا درشی کا جگر ناکارہ ہو چکا ہے۔ یہ سن کر میں صدمہ میں آگیا، اگلے تین ماہ تک چیزیں مزید خراب ہونے لگیں یہاں تک کہ وہ بستر پر آگئی۔ میں نے گھر کی تمام ذمہ داریاں سنبھال لیں، رشبھ کے دودھ گرم کرنے سے لے کر اسے لوری گا کر سنانا، میں سب کچھ کرتا تھاجب ہمارا بیٹا پانچ ماہ کا ہوا تو پریا درشی کی طبعیت بگڑنے لگی، اس سے پہلے کہ ہم اسے اسپتال لے کر جاتے اس نے میری بانہوں میں اپنی آخری سانسیں لیں۔ اپنے آخری وقت پر اس نے مجھ سے کہا کہ مجھے معلوم ہے جب میں نہیں ہوں گی تب تم ہی رشبھ کے
باپ ہو گے اور تم ہی اس کی ماں۔انہوں نے بتایا کہ میں چھ ماہ تک سوگ میں رہا، کام پر جانا چھوڑ دیا یہاں تک کہ رشبھ پر بھی دیہان نہیں دیتا تھا، میرے والدین میرے گھر شفٹ ہوگئے اور وہ ہی بیٹے کا خیال بھی رکھتے تھے۔ ایک مرتبہ میں اپنے ہی خیالوں میں گم تھا اور رشبھ بہت زیادہ رو رہا تھا لیکن مجھے خیال ہی نہ رہا، امی دوسرے کمرے سے بھاگتی ہوئی آئی اور انہوں نے مجھے کہا کہ اگر اس کو کچھ ہو جاتا تو؟اس دن میں نے فیصلہ کیا کہ میں اپنے آپ کو بیٹے کے لیے سنبھالوں گا، میں اسے خوش رکھنے کے لیے سب کچھ کرتا ہوں۔ میں نے آفس کے بجائے گھر سے ہی کام کرنا چروع کر دیا ہے۔ اسے صبح اٹھانے سے لے کر اس کے لیے کھانا
بنانا اور ساتھ کھیلنا، سب کچھ کرتا ہوں۔جب رشبھ ایک سال کا ہوا تو اس نے سب سے پہلا لفظ ماما کہا، یہ سن کر میں رونے لگا اور اسے اپنے سینے سے لگا لیا۔ میرا بیٹا ابھی تین برس کا ہوا ہے، وہ مجھے کبھی کبھار ماما بھی کہتا ہے۔

تازہ ترین خبریں

پی ٹی آئی رہنما ء کی لاش منگلاڈیم سے برآمد ۔۔۔نماز جنازہ کب اورکہاں اداکی جائیگی ،اعلان کردیاگیا

پی ٹی آئی رہنما ء کی لاش منگلاڈیم سے برآمد ۔۔۔نماز جنازہ کب اورکہاں اداکی جائیگی ،اعلان کردیاگیا

ہمیں نواز شریف کوجیل میں رکھنے کاشوق نہیں  پیسے واپس کریں اورجہاں مرضی چلے جائیں 

ہمیں نواز شریف کوجیل میں رکھنے کاشوق نہیں  پیسے واپس کریں اورجہاں مرضی چلے جائیں 

دعائیں قبول ہوگئیں ،پاکستانیوں کیلئے بہت بڑی خوشخبری آگئی

دعائیں قبول ہوگئیں ،پاکستانیوں کیلئے بہت بڑی خوشخبری آگئی

پاک فوج نے ملک میں تباہی پھیلانے کا منصوبہ ناکام بنادیا،بڑی ہلاکتیں ، جوان بھی شہید ۔۔ آج کی بڑی خبر

پاک فوج نے ملک میں تباہی پھیلانے کا منصوبہ ناکام بنادیا،بڑی ہلاکتیں ، جوان بھی شہید ۔۔ آج کی بڑی خبر

خوراک کی کمی ۔۔شدید ترین قحط آنا والاہے،ایک مکئی کی قیمت کروڑوں روپے میں ملے گی

خوراک کی کمی ۔۔شدید ترین قحط آنا والاہے،ایک مکئی کی قیمت کروڑوں روپے میں ملے گی

شوہرکی جگہ بہن کابھائی پانچ سال تک کیاکام کرتارہا۔۔۔پولیس کوجب معلوم ہواتوان کے بھی ہوش اڑ گئے

شوہرکی جگہ بہن کابھائی پانچ سال تک کیاکام کرتارہا۔۔۔پولیس کوجب معلوم ہواتوان کے بھی ہوش اڑ گئے

خس کم جہاں پاک، طالب علم سے ۔۔ز۔۔کرنےوالا مفتی عزیز بیٹے سمیت انجام کو پہنچا

خس کم جہاں پاک، طالب علم سے ۔۔ز۔۔کرنےوالا مفتی عزیز بیٹے سمیت انجام کو پہنچا

شہباز شریف کی پارلیمان کو بائی پاس کر کے انتخابی اصلاحات پر گفتگو کیلئے آل پارٹیز کانفرنس کی تجویز مضحکہ خیز ہے۔ فواد چوہدری

شہباز شریف کی پارلیمان کو بائی پاس کر کے انتخابی اصلاحات پر گفتگو کیلئے آل پارٹیز کانفرنس کی تجویز مضحکہ خیز ہے۔ فواد چوہدری

 صوبائی بجٹ میں ڈی ایچ کیوہسپتال کیلئے فنڈ مختص نہ کرنا بٹگرام ، تورغر اور کوہستان کے لاکھوں عوام ساتھ زیادتی ہے۔ علامہ عطا محمد دیشانی

صوبائی بجٹ میں ڈی ایچ کیوہسپتال کیلئے فنڈ مختص نہ کرنا بٹگرام ، تورغر اور کوہستان کے لاکھوں عوام ساتھ زیادتی ہے۔ علامہ عطا محمد دیشانی

مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف کی انتخابی اصلاحات پر کل جماعتی کانفرنس بلانے کے اقدام کی حمایت کردی

مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف کی انتخابی اصلاحات پر کل جماعتی کانفرنس بلانے کے اقدام کی حمایت کردی

پی ایس ایل سکس ْ۔۔۔کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیکر پلے آف کے لیے کوالیفائی کر لیا

پی ایس ایل سکس ْ۔۔۔کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیکر پلے آف کے لیے کوالیفائی کر لیا

ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارہ درخت سے ٹکرا کر تباہ، 9 پیرا شوٹرز ہلاک

ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارہ درخت سے ٹکرا کر تباہ، 9 پیرا شوٹرز ہلاک

 کشمیر الیکشن سے قبل ہماری پارٹی کے لوگوں سے وفاداریاں تبدیل کرائی جا رہی ہیں۔ مریم اورنگزیب

کشمیر الیکشن سے قبل ہماری پارٹی کے لوگوں سے وفاداریاں تبدیل کرائی جا رہی ہیں۔ مریم اورنگزیب

’اپنے اوپر ہونے والے حملے کی نہیں بلکہ پریشانی اس بات کی ہے کہ ۔۔۔‘وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اپنی تشویش کا کھل کر اظہار کردیا

’اپنے اوپر ہونے والے حملے کی نہیں بلکہ پریشانی اس بات کی ہے کہ ۔۔۔‘وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اپنی تشویش کا کھل کر اظہار کردیا