04:36 pm
چین کا ہمالیہ میں ڈیم کا منصوبہ، انڈیا کے لیے خطرے کی گھنٹی

چین کا ہمالیہ میں ڈیم کا منصوبہ، انڈیا کے لیے خطرے کی گھنٹی

04:36 pm

بیجنگ (ویب ڈیسک )چین جنوب مغربی علاقے تبت میں ایک بڑا ڈیم تعمیر کرنے جا رہا ہے جو نہ صرف ماہرین ماحولیات بلکہ ہمسایہ ملک انڈیا کے لیے بھی باعث تشویش ہے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یہ ڈیم تبت، انڈیا اور بنگلہ دیش سے گزرنے والے برہم پتر دریا پر تعمیر کیا جائے گا جو دنیا کے سب سے بڑے پاور سٹیشن ’تھری گورجز
‘ ڈیم کے مقابلے میں تین گنا زیادہ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھے گا۔برہم پتر دریا پر تعمیر ہونے والے اس میگا ڈیم سے سالانہ 300 ارب کلو واٹ بجلی پیدا ہوگی۔میگا ڈیم کا منصوبہ چین کے چودہویں سٹریٹیجک پانچ سالہ منصوبے میں شامل ہے جو گزشتہ ماہ چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کے سالانہ اجلاس میں پیش کیا گیا تھا۔تاہم پانچ سالہ منصوبے میں ڈیم کی تعمیر کی مدت اور اس پر آنے والے اخراجات سے متعلق تفصیل نہیں دی گئی۔انڈیا کو خطرہ ہے کہ چین اس میگا ڈیم کی تعمیر سے جنوبی ایشیا کو میسر پانی کی سپلائی کنٹرول کر سکے گا۔انڈین سیاسی مبصر برہما چیلانی کے مطابق پانی پر قبضہ جنگ کا ایک اہم جزو ہے، چین کے تبت پر اثر و رسوخ کے باعث اسے پانی کے علاوہ دیگر قدرتی وسائل پر بھی فوقیت حاصل ہے۔چین کا میگا ڈیم نشیبی علاقوں میں رہنے والوں کے لیے مسلسل ایک خطرے کی گھنٹی ہوگا کہ کبھی بھی انہیں پانی کی سپلائی سے محروم کیا جا سکتا ہے۔چین کے میگا ڈیم کے رد عمل میں انڈین حکومت نے پانی کے ذخائر میں اضافے کے لیے برہم پتر دریا پر ایک اور ڈیم بنانے کا عندیہ دیا ہے۔ڈیم سے سالانہ 300 ارب کلو واٹ بجلی پیدا ہو گی۔ فوٹو: اے ایف پیدوسری جانب ماہرین ماحولیات نے چین کے ڈیم بنانے کے منصوبے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اس سے قبل سنہ 1994 سے 2012 کے درمیان تعمیر ہونے والے تھری گورجز ڈیم کے باعث بھی دس لاکھ سے زائد رہائشیوں کو بے گھر ہونا پڑا تھا۔امریکی تھنک ٹینک سٹمسن سینٹر کے پروگرام ڈائریکٹر برائن آئیلر کا کہنا ہے کہ تبت کا یہ علاقہ منفرد پودوں، جانوروں اور دیگر حیات کے لیے جانا جاتا ہے، ڈیم کی تعمیر سے نہ صرف مچھلیوں کی ہجرت متاثر ہوگی بلکہ موسمی سیلابوں کے دوران نشیبی علاقوں میں آنے والی ذرخیز مٹی کے رستے میں رکاوٹ پیدا ہو جائے گی۔انڈیا میں قائم تبت پالیسی انسٹی ٹیوٹ میں ماہر ماحولیات کا کہنا ہے کہ تبت کے متعلقہ علاقوں میں متنوع ثقافتی ورثہ موجود ہے، ڈیم کی تعمیر نہ صرف ماحولیاتی تباہی کا باعث ہو گی بلکہ علاقے کا بڑا حصہ زیر آب آ جائے گا۔ڈیم کی تعمیر کے باعث علاقے کے اکثر رہائشیوں کو اپنے آبائی گھر چھوڑنا پڑیں گے۔

تازہ ترین خبریں

شہباز شریف کی پارلیمان کو بائی پاس کر کے انتخابی اصلاحات پر گفتگو کیلئے آل پارٹیز کانفرنس کی تجویز مضحکہ خیز ہے۔ فواد چوہدری

شہباز شریف کی پارلیمان کو بائی پاس کر کے انتخابی اصلاحات پر گفتگو کیلئے آل پارٹیز کانفرنس کی تجویز مضحکہ خیز ہے۔ فواد چوہدری

 صوبائی بجٹ میں ڈی ایچ کیوہسپتال کیلئے فنڈ مختص نہ کرنا بٹگرام ، تورغر اور کوہستان کے لاکھوں عوام ساتھ زیادتی ہے۔ علامہ عطا محمد دیشانی

صوبائی بجٹ میں ڈی ایچ کیوہسپتال کیلئے فنڈ مختص نہ کرنا بٹگرام ، تورغر اور کوہستان کے لاکھوں عوام ساتھ زیادتی ہے۔ علامہ عطا محمد دیشانی

مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف کی انتخابی اصلاحات پر کل جماعتی کانفرنس بلانے کے اقدام کی حمایت کردی

مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف کی انتخابی اصلاحات پر کل جماعتی کانفرنس بلانے کے اقدام کی حمایت کردی

پی ایس ایل سکس ْ۔۔۔کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیکر پلے آف کے لیے کوالیفائی کر لیا

پی ایس ایل سکس ْ۔۔۔کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیکر پلے آف کے لیے کوالیفائی کر لیا

ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارہ درخت سے ٹکرا کر تباہ، 9 پیرا شوٹرز ہلاک

ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارہ درخت سے ٹکرا کر تباہ، 9 پیرا شوٹرز ہلاک

 کشمیر الیکشن سے قبل ہماری پارٹی کے لوگوں سے وفاداریاں تبدیل کرائی جا رہی ہیں۔ مریم اورنگزیب

کشمیر الیکشن سے قبل ہماری پارٹی کے لوگوں سے وفاداریاں تبدیل کرائی جا رہی ہیں۔ مریم اورنگزیب

’اپنے اوپر ہونے والے حملے کی نہیں بلکہ پریشانی اس بات کی ہے کہ ۔۔۔‘وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اپنی تشویش کا کھل کر اظہار کردیا

’اپنے اوپر ہونے والے حملے کی نہیں بلکہ پریشانی اس بات کی ہے کہ ۔۔۔‘وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اپنی تشویش کا کھل کر اظہار کردیا

روس کا دارالحکومت ماسکو زور دار دھماکے سے گونج اٹھا، دھویں کا بادل اتنا بڑا کہ خوف آجائے

روس کا دارالحکومت ماسکو زور دار دھماکے سے گونج اٹھا، دھویں کا بادل اتنا بڑا کہ خوف آجائے

سندھ حکومت کاپرائمری اسکولز21 جون سےکھولنےکافیصلہ

سندھ حکومت کاپرائمری اسکولز21 جون سےکھولنےکافیصلہ

  پی ایس ایل سکس ۔۔کراچی کنگز کے دانش عزیز نے ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بنا ڈالا

پی ایس ایل سکس ۔۔کراچی کنگز کے دانش عزیز نے ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بنا ڈالا

یااللہ خیر،پاکستان شدیدزلزلے سے لرز اٹھا،عوام کلمہ طیبہ کاوردکرتے ہوئے گھروں سے باہرنکل آئے

یااللہ خیر،پاکستان شدیدزلزلے سے لرز اٹھا،عوام کلمہ طیبہ کاوردکرتے ہوئے گھروں سے باہرنکل آئے

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےجھٹکے

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےجھٹکے

ملک میں سونا سستا ہوگیا

ملک میں سونا سستا ہوگیا

گرمی کے ستائے لو گوں کیلئے اچھی خبر۔۔محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کی پیش گوئی کردی

گرمی کے ستائے لو گوں کیلئے اچھی خبر۔۔محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کی پیش گوئی کردی