10:39 pm
پرانا وقت دوبارہ لوٹ آیا ۔۔۔۔۔اب سحر و افطار کا اعلان صدیوں پرانی توپ سے ہو گا۔

پرانا وقت دوبارہ لوٹ آیا ۔۔۔۔۔اب سحر و افطار کا اعلان صدیوں پرانی توپ سے ہو گا۔

10:39 pm


قاہرہ ( مانیٹرنگ ڈیسک) پرانا وقت دوبارہ لوٹ آیا ۔۔۔۔۔اب سحر و افطار کا اعلان صدیوں پرانی توپ سے ہو گا۔تفصیلات کے مطابق  مصری حکام نے سحر و افطار کے اعلان کے لیے صدیوں سے استعمال ہونے والی توپ کو 30 برس بعد دوبارہ مرمت کرکے قابلِ استعمال بنا لیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مصر سمیت کئی اسلامی ممالک میں سحر و افطار اور عید کا اعلان توپ سے گولہ داغ کر کیے جانے کی روایت رہی ہے، اس روایت کو برقرار رکھنے کے لیے مصری حکام نے قلعہ صلاح الدین ایوبی میں رکھی توپ کی مرمت کر لی ہے۔اس توپ کا استعمال تیس برس قبل تکنیکی خرابی کے باعث ترک کردیا گیا تھا، لیکن اب روایت کے مطابق سحر و افطار کے لیے اس توپ سے گولہ داغ کر وقت کا اعلان کیا جائے گا۔حکام نے اس کی مرمت
میں جدید ٹیکنالوجی سے مدد لی ہے، توپ سے دور تک دیکھی جانے والی شعاعیں نکلتی ہیں جن کا سحر و افطار کے موقع پر نظارہ بھی کیا جاسکتا ہے۔ماہرین آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ 1467 میں پہلی مرتبہ اس توپ سے گولہ داغ کر سحری و افطاری کے اعلان کرنے کا سلسلہ شروع ہوا تھا تاہم اس سے متعلق مختلف روایات بھی جڑی ہوئی ہیں۔پہلی روایت یہ ہے کہ یہ توپ مملکو بادشاہ خشقدم کے دور میں قلعے میں رکھی گئی تھی اور پہلی بار 1467ء میں افطار کے اعلان کے لیے اس سے گولہ داغا گیا تھا جس پر لوگوں نے حیرت اور خوشی کا اظہار کیا تھا۔دوسری روایت یہ مشہور ہے کہ یہ توپ خدیوی اسماعیل کے سپاہی، مشقوں کے لیے استعمال کرتے تھے اور اس زمانے میں رمضان میں اس توپ سے پہلا گولہ مغرب کے وقت داغا گیا تھا، خدیوی اسماعیل کی بیٹی الحاجہ فاطمہ نے اس توپ کو افطار و سحر کے باقاعدہ اعلان کے لیے استعمال کرنے کا مشورہ دیا، جس کے بعد عید، سحر و افطار کا اعلان توپ سے گولہ داغ کر کیا جانے لگا
 

تازہ ترین خبریں

اسلام آباد میں حساس ادارے کاسابق آفیسر فائرنگ سے قتل

اسلام آباد میں حساس ادارے کاسابق آفیسر فائرنگ سے قتل

سعودی عرب پاکستان کو 500ملین ڈالرز دے گا، وزیر خارجہ

سعودی عرب پاکستان کو 500ملین ڈالرز دے گا، وزیر خارجہ

حکومت کا شہبازشریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کےفیصلے کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

حکومت کا شہبازشریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کےفیصلے کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

ملک بھر میں تعلیمی اداروں کی بندش کی تاریخ آگے بڑھا دی گئی

ملک بھر میں تعلیمی اداروں کی بندش کی تاریخ آگے بڑھا دی گئی

والدین کو گھر سے نکالنا پاکستان میں قابل سزا جرم قرار

والدین کو گھر سے نکالنا پاکستان میں قابل سزا جرم قرار

ضلع مہمند میں ٹینک کی دیوار گرنے سے سات بچے جاں بحق

ضلع مہمند میں ٹینک کی دیوار گرنے سے سات بچے جاں بحق

یا اللہ خیر۔۔۔ پورے گاوں میں ماتم۔۔۔ایک ساتھ سات بچے جاں بحق۔۔۔وجہ کیا بنی؟

یا اللہ خیر۔۔۔ پورے گاوں میں ماتم۔۔۔ایک ساتھ سات بچے جاں بحق۔۔۔وجہ کیا بنی؟

راستہ جلدی کیوں نہیں دیا ، جدہ ٹاون میں کار سواروں کی فائ ر نگ۔۔۔۔۔ایک ہلاک ۔۔۔ زخمیوں کی اطلاعات

راستہ جلدی کیوں نہیں دیا ، جدہ ٹاون میں کار سواروں کی فائ ر نگ۔۔۔۔۔ایک ہلاک ۔۔۔ زخمیوں کی اطلاعات

حکومت کا ایک اور بڑا فیصلہ۔۔۔ملک میں تعلیمی ادارے 23 مئی تک بند رکھنے کافیصلہ

حکومت کا ایک اور بڑا فیصلہ۔۔۔ملک میں تعلیمی ادارے 23 مئی تک بند رکھنے کافیصلہ

ملک میں کورونا ویکسین ختم۔۔۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کیاکیا؟؟

ملک میں کورونا ویکسین ختم۔۔۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کیاکیا؟؟

پانی سے بھری ٹنکی کھیلتے بچوں پر جاگری، 7 جاں بحق ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جان کر آپ کی بھی آنکھیں نم ہوجائینگی

پانی سے بھری ٹنکی کھیلتے بچوں پر جاگری، 7 جاں بحق ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جان کر آپ کی بھی آنکھیں نم ہوجائینگی

جہانگیر ترین سے خفیہ ملاقات میں معاملات طے ہوگئے،عمران خان کا اہم مسئلہ حل ہو گیا،اسمبلیاں توڑنے کاامکان کم

جہانگیر ترین سے خفیہ ملاقات میں معاملات طے ہوگئے،عمران خان کا اہم مسئلہ حل ہو گیا،اسمبلیاں توڑنے کاامکان کم

خطرہ پہلے سے زیادہ دورازے پر دستک دے رہا ہے،وفاقی وزیر اسد عمر نے خبردار کردیا

خطرہ پہلے سے زیادہ دورازے پر دستک دے رہا ہے،وفاقی وزیر اسد عمر نے خبردار کردیا

ووٹ کی تبدیلی صرف چند منٹوں میں، الیکشن کمیشن نے خوشخبری سنادی

ووٹ کی تبدیلی صرف چند منٹوں میں، الیکشن کمیشن نے خوشخبری سنادی