02:52 pm
یوکرائن کی سرحدوں کے قریب ڈیڑھ لاکھ روسی فوج تعینات ہیں، یورپی یونین

یوکرائن کی سرحدوں کے قریب ڈیڑھ لاکھ روسی فوج تعینات ہیں، یورپی یونین

02:52 pm

برسلز(ویب ڈیسک) یورپی یونین نے کہا ہے کہ یوکرائن کی سرحدوں پر ڈیڑھ لاکھ روسی فوجی پہلے ہی تعینات کردیے گئے اور معمولی سی چنگاری کسی بڑے محاذ آرائی کو جنم دے سکتی ہے۔نجی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے کہا کہ روسی حزب اختلاف کے رہنما الیکسی ناوالنی کی حالت تشویشناک ہے اور یہ 27 رکنی گروپ
کریملن کو ان کی صحت اور حفاظت کے لیے جوابدہ ٹھہرائے گا۔تشویشناک پیشرفت کے باوجود جوزپ بوریل نے یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے ورچوئل اجلاس کے بعد کہا کہ وقتی طور پر روس پر مزید پابندیوں کا کوئی اقدام نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت زیادہ خطرناک روسی فوجیوں کی موجودگی ہے جہاں فوجی فیلڈ ہسپتال اور دیگر جنگی سامان شامل ہے۔یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے کہا کہ یہ یوکرائن کی سرحدوں پر روسی فوج کی اب تک کی سب سے بڑی تعیناتی ہے۔جوزف بوریل نے مزید کہا کہ جب آپ بہت ساری فوج تعینات کرتے ہیں تو یہ تشویش کی بات ہے۔انہوں کہا کہ 'چنگاری یہاں یا وہاں سے اپنا کام کرسکتی ہے'۔یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بورل یہ بتانے سے گریزاں رہے کہ انہیں ڈیڑھ لاکھ روسی فوجیوں کا اعداد و شمار کہاں سے ملا ہے۔تاہم روسی فوجیوں کی تعداد سے متعلق یوکرائن کے وزیر دفاع کے آندری ترن کی فراہم کردہ معلومات سے زیاد ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ ایک لاکھ 10 ہزار روسی فوجیوں کو سرحدی علاقے میں تعینات کیا گیا۔مشرقی یوکرائن میں یوکرائنی افواج اور روس کے حمایت یافتہ علیحدگی پسندوں کے مابین 7 برس کی لڑائی میں 14 ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔روس کی جانب سے 2014 میں یوکرائن کے جزیرہ نما کریمیا کو الحاق کے بعد جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔یورپی یونین نے الحاق کی مخالفت کی ہے لیکن وہ اس کے بارے میں کچھ کرنے سے قاصر رہے ہیں۔دوسری جانب مذکورہ معاملے پر سیاسی تصفیہ تک پہنچنے کی کوششیں تعطل کا شکار ہیں۔حالیہ ہفتوں کے دوران یوکرائن کے مشرقی صنعتی علاقوں میں صلح کی خلاف ورزی تیزی سے ہوتی رہی ہے۔سفارتکاروں نے توقع کی تھی کہ ماسکو پر فوری طور پر نئی پابندیوں کا امکان کم ہی ہے لیکن اب وہ سفارتکاری کے ذریعے مزید دباؤ کا اطلاق کرنے کی کوشش کریں گے۔

تازہ ترین خبریں

شہباز شریف کی پارلیمان کو بائی پاس کر کے انتخابی اصلاحات پر گفتگو کیلئے آل پارٹیز کانفرنس کی تجویز مضحکہ خیز ہے۔ فواد چوہدری

شہباز شریف کی پارلیمان کو بائی پاس کر کے انتخابی اصلاحات پر گفتگو کیلئے آل پارٹیز کانفرنس کی تجویز مضحکہ خیز ہے۔ فواد چوہدری

 صوبائی بجٹ میں ڈی ایچ کیوہسپتال کیلئے فنڈ مختص نہ کرنا بٹگرام ، تورغر اور کوہستان کے لاکھوں عوام ساتھ زیادتی ہے۔ علامہ عطا محمد دیشانی

صوبائی بجٹ میں ڈی ایچ کیوہسپتال کیلئے فنڈ مختص نہ کرنا بٹگرام ، تورغر اور کوہستان کے لاکھوں عوام ساتھ زیادتی ہے۔ علامہ عطا محمد دیشانی

مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف کی انتخابی اصلاحات پر کل جماعتی کانفرنس بلانے کے اقدام کی حمایت کردی

مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف کی انتخابی اصلاحات پر کل جماعتی کانفرنس بلانے کے اقدام کی حمایت کردی

پی ایس ایل سکس ْ۔۔۔کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیکر پلے آف کے لیے کوالیفائی کر لیا

پی ایس ایل سکس ْ۔۔۔کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیکر پلے آف کے لیے کوالیفائی کر لیا

ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارہ درخت سے ٹکرا کر تباہ، 9 پیرا شوٹرز ہلاک

ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارہ درخت سے ٹکرا کر تباہ، 9 پیرا شوٹرز ہلاک

 کشمیر الیکشن سے قبل ہماری پارٹی کے لوگوں سے وفاداریاں تبدیل کرائی جا رہی ہیں۔ مریم اورنگزیب

کشمیر الیکشن سے قبل ہماری پارٹی کے لوگوں سے وفاداریاں تبدیل کرائی جا رہی ہیں۔ مریم اورنگزیب

’اپنے اوپر ہونے والے حملے کی نہیں بلکہ پریشانی اس بات کی ہے کہ ۔۔۔‘وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اپنی تشویش کا کھل کر اظہار کردیا

’اپنے اوپر ہونے والے حملے کی نہیں بلکہ پریشانی اس بات کی ہے کہ ۔۔۔‘وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اپنی تشویش کا کھل کر اظہار کردیا

روس کا دارالحکومت ماسکو زور دار دھماکے سے گونج اٹھا، دھویں کا بادل اتنا بڑا کہ خوف آجائے

روس کا دارالحکومت ماسکو زور دار دھماکے سے گونج اٹھا، دھویں کا بادل اتنا بڑا کہ خوف آجائے

سندھ حکومت کاپرائمری اسکولز21 جون سےکھولنےکافیصلہ

سندھ حکومت کاپرائمری اسکولز21 جون سےکھولنےکافیصلہ

  پی ایس ایل سکس ۔۔کراچی کنگز کے دانش عزیز نے ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بنا ڈالا

پی ایس ایل سکس ۔۔کراچی کنگز کے دانش عزیز نے ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بنا ڈالا

یااللہ خیر،پاکستان شدیدزلزلے سے لرز اٹھا،عوام کلمہ طیبہ کاوردکرتے ہوئے گھروں سے باہرنکل آئے

یااللہ خیر،پاکستان شدیدزلزلے سے لرز اٹھا،عوام کلمہ طیبہ کاوردکرتے ہوئے گھروں سے باہرنکل آئے

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےجھٹکے

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےجھٹکے

ملک میں سونا سستا ہوگیا

ملک میں سونا سستا ہوگیا

گرمی کے ستائے لو گوں کیلئے اچھی خبر۔۔محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کی پیش گوئی کردی

گرمی کے ستائے لو گوں کیلئے اچھی خبر۔۔محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کی پیش گوئی کردی