09:54 pm
بل گیٹس اور میلنڈا کے درمیان علیحدگی لیکن دونوں کے درمیان محبت کیسے شروع ہوئی؟ وہ بات جو آپ جاننا چاہتے ہیں

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) مائیکروسافٹ کے بانی اور سالہا سال تک دنیا کے امیرترین شخص کا اعزاز رکھنے والے بل گیٹس کی 27سالہ شادی بالآخر طلاق پر منتج ہو گئی۔ گزشتہ روز 65سالہ بل گیٹس اور ان کی 56سالہ اہلیہ ملینڈا گیٹس نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹس پر ایک مشترکہ بیان جاری کیا جس میں انہوں نے دنیا کو اپنی شادی ختم کرنے کے فیصلے سے آگاہ کیا۔ میل آن لائن کے مطابق بل گیٹس اور ملینڈا کے گزشتہ روز ختم ہونے والے اس 27سالہ ازدواجی سفر کا آغاز اس وقت
ہوا تھا جب ملینڈا نے بل گیٹس کی کمپنی مائیکروسافٹ میں پراڈکٹ منیجر کی ملازمت اختیار کی اور ذہنی آزمائش کے ایک مقابلے میں بل گیٹس کو ہرا دیا جس پر بل گیٹس نے اس کے ساتھ شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ 1987ءمیں ملینڈا نے مائیکرو سافٹ میں ملازمت اختیار کی تھی۔ جس کے بعد ایک روز نیویارک سٹی میں ایک بزنس ڈنر میں بل گیٹس اور ملینڈا ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھے، جس کے بعد دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ ڈیٹنگ شروع کر دی۔ابتداءمیں دونوں کا تعلق سرسری اور غیرمستقل تھا اور دونوں ہی اس میں سنجیدہ نہیں تھے تاہم 2019ءمیں ایک بار ملینڈا نے انٹرویو میں بتایا تھا کہ پزلز اور میتھ گیمز ہم دونوں ہی کو اس قدر پسند تھیں کہ یہ ہماری محبت کی وجہ بن گئیں۔ اسی انٹرویو میں ملینڈا نے بتایا تھا کہ ایک رات بل گیٹس کے بیڈروم میں انہوں نے وائٹ بورڈ پر ہماری شادی کے متعلق ’پرو اینڈ کون لسٹ‘ (Pro and con list)بنائی، جس میں ایک طرف دلائل دیئے کہ ہمیں کیوں شادی کر لینی چاہیے اور دوسری طرف کیوں شادی نہیں کرنی چاہیے۔ بل گیٹس کی اس لسٹ میں شادی کرنا دونوں کے لیے زیادہ فائدہ مند قرار پایا چنانچہ انہوں نے 1994ءمیں پہلی ملاقات کے 7سال بعد امریکی ریاست ہوائی میں شادی کر لی۔ ملینڈا نے شادی کے لگ بھگ 2سال بعد حاملہ ہونے پر مائیکروسافٹ میں ملازمت چھوڑ دی اور گھر پر رہنے لگیں۔ ان کے اس فیصلے پر بل گیٹس کو شدید جھٹکا لگا۔ دونوں کے ہاں تین بچے پیدا ہوئے۔ سب سے بڑی بیٹی جینیفر اس وقت 25سال کی ہے جبکہ روری کی عمر 21سال اور فوئبے کی عمر 18سال ہے۔ 27سال کی اس خوبصورت ازدواجی شراکت داری کے بعد بالآخر اپنے مشترکہ بیان میں بل گیٹس اور ملینڈا نے کہا ہے کہ ’ہمیں یقین ہو چکا ہے کہ ہم زندگی کے اگلے مرحلے میں اکٹھے نہیں چل سکتے، چنانچہ ہم نے باہمی رضامندی سے الگ ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔‘

تازہ ترین خبریں

یا اللہ رحم۔۔کراچی میں شدید بارشیں اور آندھی۔۔کتنے افراد جاں کی بازی ہار گئے۔۔ خبر نے دل چیر دیئے

نفیسہ شاہ اور شیریں مزاری آمنے سامنے۔۔۔۔  ایک دوسرے پر نقل کرنے کا الزام لگادیا

عمران خان نے ریحام خان سے جان چھڑوانے کےلئے جہانگیر ترین سے مدد مانگی تھی

 سندھ سے انتہائی بری خبر ۔۔۔۔۔ 11 افراد جاں بحق ہوگئے 

امتحانات دینے والے طلبا کیلئے خوشخبری ۔۔۔۔ تعلیمی بورڈز کا اہم فیصلہ

جہانگیر ترین ایک مرتبہ پھر سرگرم ۔۔۔۔۔ہم خیال اراکین پارلیمنٹ کیلئے عشائیہ کا اہتمام ۔۔ پی ٹی آئی اراکین کی آمد کا سلسلہ جاری

ذاتی رنجش پر مخالفین نے زمیندار کی بھینس کر زہردے کر مار ڈالا

ماروی سرمد کے حیران کن ماضی سے پردہ اٹھا دینے والی تحریر

پی ڈی ایم کو دوبارہ فعال کرنے کی تیاریاں

پاکستانیوں کیلئے ایک اوربڑی خوشخبری۔۔صوبہ بلوچستان میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے گئے۔

پاکستانیوں کیلئے ایک اوربڑی خوشخبری۔۔صوبہ بلوچستان میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے گئے۔

امتحانات دینے والے طلبا کیلئے خوشخبری ۔۔۔۔ تعلیمی بورڈز کا اہم فیصلہ 

امتحانات دینے والے طلبا کیلئے خوشخبری ۔۔۔۔ تعلیمی بورڈز کا اہم فیصلہ 

رنگ روڈ میگا سیکنڈل پر پیپلزپارٹی نے وزیراعظم سمیت اسکینڈل میں ملوث وزراء سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا

رنگ روڈ میگا سیکنڈل پر پیپلزپارٹی نے وزیراعظم سمیت اسکینڈل میں ملوث وزراء سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا

جہانگیر ترین ایک مرتبہ پھر سرگرم ۔۔۔۔۔ہم خیال اراکین پارلیمنٹ کیلئے عشائیہ کا اہتمام ۔۔ پی ٹی آئی اراکین کی آمد کا سلسلہ جاری

جہانگیر ترین ایک مرتبہ پھر سرگرم ۔۔۔۔۔ہم خیال اراکین پارلیمنٹ کیلئے عشائیہ کا اہتمام ۔۔ پی ٹی آئی اراکین کی آمد کا سلسلہ جاری

سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضبط شدہ جائیدادوں کو نیلام کرنے کا فیصلہ۔۔۔بولی کی تاریخ بھی مقر ر 