05:42 pm
چین نے غیرملکی پابندیوں کے خلاف قانون منظور کرلیا

چین نے غیرملکی پابندیوں کے خلاف قانون منظور کرلیا

05:42 pm

دس تاریخ کی سہ پہر کو چینی قانون ساز ادارے یعنی قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی نے غیر ملکی پابندیوں کے خلاف  قانون کو منظور کر لیا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ کچھ مغربی ممالک کی طرف سے چین کے اندرونی معاملات میں زبردست مداخلت اور نام نہاد "پابندیاں" عائد کرنے کی بالادستی کی کارروائیوں کے خلاف، چین قومی قانون سازی کے ذریعے زیادہ منظم ، مکمل اور طاقتور مقابلہ کرے گا تاکہ  ملکی وقار اور بنیادی مفادات
کا دفاع کیا جا سکے۔ اس سلسلے میں ، چائنا یونیورسٹی آف پولیٹیکل سائنس اینڈ لاء کے اسکول آف انٹرنیشنل لاء کے پروفیسر ، حو جن سنگ کا خیال ہے کہ امریکہ کے دوسرے ممالک کے خلاف طویل بازو کے دائرہ اختیار اور بلا جواز پابندیوں کے برعکس ، چین کی غیر ملکی پابندیوں کےخلاف قانون مغربی بالادستی کے خلاف جوابی کاروائی ہے اور بین الاقوامی قانون میں برابری اور انصاف کے اصول کے مطابق ہے۔ اس کے علاوہ ، ہماری اس قانون سازی کے عمل کا مقصد ملک کی خودمختاری ، سلامتی اور بنیادی مفادات کی حفاظت ، داخلی امور میں عدم مداخلت اور بین الاقوامی قانون میں خودمختاری، مساوات کے اصولوں کا دفاع ، اور طاقت کی سیاست کی مخالفت کرنا ہے۔ لہذا ، ہماری یہ قانون سازی دراصل ہمارے ملک کے خلاف مغربی پابندیوں کے بالکل منافی ہے ۔ہماری قانون سازی بین الاقوامی قانون کے مطابق ہیں اور جائز بھی ہے۔ " کیا غیرملکی پابندیوں کے خلاف قانون کے اجرا سے چین کا کاروباری ماحول متاثر ہوگا؟ چینی اکیڈمی آف سوشل سائنسز کے انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل لاء کے ایسوسی ایٹ محقق ، لی چھین منگ نے کہا کہ اس طرح کی تشویشیں قطعاً غیر ضروری ہیں۔چین کی کھلے پن کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی ، اور اس سے قانونی طور پر کاروبار کرنے والے اداروں اور عام لوگوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ ہم تجارت اور سرمایہ کاری کی لبرلائزیشن اور سہولت کو فروغ دیں گے ، قانون کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کاری سے چلنے والے کاروباری اداروں کے جائز حقوق اور مفادات کا تحفظ کرتے رہیں گے، اور قانون کی روشنی میں بین الاقوامی کاروباری ماحول پیدا کرنا جاری رکھیں گے۔ "

تازہ ترین خبریں

کراچی: گلشن معمار میں فائرنگ، پی ٹی آئی رہنما اور اہلیہ زخمی

کراچی: گلشن معمار میں فائرنگ، پی ٹی آئی رہنما اور اہلیہ زخمی

کچلنے کی کوشش  یا کچھ اور۔۔ ن لیگی رہنما نے پی ٹی آئی رہنما کی گاڑی کو ٹکر مار دی،کتنا جانی مالی نقصان ہوا؟جانیے تفصیل

کچلنے کی کوشش یا کچھ اور۔۔ ن لیگی رہنما نے پی ٹی آئی رہنما کی گاڑی کو ٹکر مار دی،کتنا جانی مالی نقصان ہوا؟جانیے تفصیل

جوبائیڈن اور ولادی میر پیوٹن نے ملاقات کر ڈالی

جوبائیڈن اور ولادی میر پیوٹن نے ملاقات کر ڈالی

معاملات سلجھ بھی سکتے ہیں اور بگڑ بھی سکتے ہیں۔ آئندہ چند ہفتے و مہینے نہایت اہم ہیں۔ شاہ محمود قریشی

معاملات سلجھ بھی سکتے ہیں اور بگڑ بھی سکتے ہیں۔ آئندہ چند ہفتے و مہینے نہایت اہم ہیں۔ شاہ محمود قریشی

قومی اسمبلی میں بجٹ بحث کے دوران اراکین پارلیمنٹ کی طرف سے مقدس کلمات کی توہین۔۔۔۔تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ کی درخواست

قومی اسمبلی میں بجٹ بحث کے دوران اراکین پارلیمنٹ کی طرف سے مقدس کلمات کی توہین۔۔۔۔تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ کی درخواست

قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی اور ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا معاملہ۔ پروزیراعظم عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا

قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی اور ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا معاملہ۔ پروزیراعظم عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا

 مفتی عزیز الرحمان کی نازیبا ویڈیووائرل ہونےکے واقعے کے بعد پولیس مدرسے پہنچ گئی

مفتی عزیز الرحمان کی نازیبا ویڈیووائرل ہونےکے واقعے کے بعد پولیس مدرسے پہنچ گئی

ایف آئی اے نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما  حمزہ شہباز کو طلب کر لیا ہے۔

ایف آئی اے نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کو طلب کر لیا ہے۔

مصنوعی ذہانت اور بلاک چین ٹیکنالوجیز سے پاکستان آئی ٹی برآمدات 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کی صلاحیت رکھتا ہے، صدر مملکت

مصنوعی ذہانت اور بلاک چین ٹیکنالوجیز سے پاکستان آئی ٹی برآمدات 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کی صلاحیت رکھتا ہے، صدر مملکت

نئی تعلیمی سال کا آغاز ۔۔ داخلے کب سے شروع ہوں گے۔۔۔وزیرتعلیم شفقت محمود نے اعلان کردیا

نئی تعلیمی سال کا آغاز ۔۔ داخلے کب سے شروع ہوں گے۔۔۔وزیرتعلیم شفقت محمود نے اعلان کردیا

گالیاں دینا اور بدتمیزی کرنا ہمارا کلچر نہیں ‏ن لیگ کی تاریخ ہے شیخ روحیل اصغرنےگالیاں دیں جس پرردعمل دیا۔ علی نواز اعوان

گالیاں دینا اور بدتمیزی کرنا ہمارا کلچر نہیں ‏ن لیگ کی تاریخ ہے شیخ روحیل اصغرنےگالیاں دیں جس پرردعمل دیا۔ علی نواز اعوان

جماعت اسلامی کے سابق یوسی ناظم کے بیٹے کو قتل کر دیا گیا

جماعت اسلامی کے سابق یوسی ناظم کے بیٹے کو قتل کر دیا گیا

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی پٹرولیم لیوی میں کمی کردی

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی پٹرولیم لیوی میں کمی کردی

 پاکستان سپر لیگ سیزن سکس۔۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ملتان سلطان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ سیزن سکس۔۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ملتان سلطان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ