10:31 am
صدارتی انتخابات ،ایران میں پولنگ جاری،  آیت اللہ خامنہ ای نے اپنا ووٹ پول کردیا

تہران(روزنامہ اوصاف)ایران کے 13ویں صدارتی انتخابات کیلئے پولنگ جاری ہے۔ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اپنا ووٹ پول کردیا ہے۔الیکشن سے قبل آخری لمحات میں تین امیدوار الیکشن سے دستبردار ہوگئے اور4 امیدوار مدمقابل ہیں۔ابراہیم رائیسی، عبدالناصر، امیر حسین قاضی اور محسن رضائی میں کڑا مقابلہ ہے۔ ابراہیم رئیسی مضبوط ترین امیدوار ہیں اور ان کا مقابلہ عبدالناصر ہمتی سے ہے۔ صدارتی منصب کیلئے51 فیصد ووٹ حاصل کرنا ہوں گے۔ اور اگر ایسا نہیں ہوتا تو انتخابات کے ایک ہفتے بعد سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے 2 امیدواروں کے درمیان دوبارہ مقابلہ ہو گا۔
 
سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج کا ایرانی قوم کا اہم دن ہے۔ ہمیشہ عوام کو انتخابات میں شرکت کی دعوت دیتا آیا ہوں۔ ایران انتخابات کے نتیجے میں عالمی سطح پر بھرپور فائدہ اٹھا سکے گا۔صدارتی انتخاب میں 5 کروڑ 90 لاکھ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ ایران میں صدر کا انتخاب براہ راست عوام کےووٹوں سے ہوتا ہے۔ 18 برس یا اس سےزیادہ عمر کے شہری اپنا حق راہ دہی استعمال کر سکتے ہیں۔ایران کے موجودہ صدر حسن روحانی 2013 میں پہلی بار صدر منتخب ہوئے تھے جب کہ 2017 کے انتخابات میں وہ دوبارہ صدارتی الیکشن جیت گئے تھے۔ ایران کے آئین کے تحت وہ مسلسل تیسری بار صدارتی الیکشن لڑنے کے اہل نہیں ہیں۔یران میں ہر چار سال بعد صدر کا انتخاب کیا جاتا ہے جس کے امیدواروں کی منظوری شوریٰ نگہبان دیتی ہے۔ اسی لیے شوریٰ نگہبان کو ایران کا طاقت ور ترین ادارہ تصور کیا جاتا ہے۔ آئین کے مطابق رہبرِاعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کی ہدایت پر شوریٰ صدارتی امیدواروں کے لیے قواعد و ضوابط جاری کرنے کی مجاذ ہے۔شوری نگہباں کے 12 ارکان ہوتے ہیں جن میں سے 6 کا تقرر ایران کے سپریم لیڈر کرتے ہیں، جب کہ چھ قانونی ماہرین کو وزارت قانون نامزد کرتی ہے۔اس بار امیدواروں کے لیے ریاستی اداروں میں کم سے کم چار برس کام کرنے کی شرط رکھی گئی ہےاور ان کے لئے یہ بھی ضروری ہے کہ 20 لاکھ سے زائد آبادی والے شہروں کے گورنررہے ہوں، یا کسی وزارت پرفائزرہے ہوں اس کے علاوہ مسلح افواج میں میجر جنرل یا اس سے زیادہ رینک کے افسران کو بھی صدارتی الیکشن لڑنے کی اجازت ہے ۔

تازہ ترین خبریں

اگلے 48گھنٹوں میں کہاں کہاں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ٹھنڈی ٹھنڈی نوید سنا دی

سونے کی قیمتوں میں اڑھائی ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ، ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

عمران خان 2021بھی مکمل نہیں کرے گا، مریم نواز کو امریکی وفد نے کیا یقین دہانی کرا دی؟

مشکل حالات میں پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری ، ایسی خبر آگئی کہ پوری قوم اللہ کا شکر بجا لائیگی

آئی ایم ایف سے قرضہ حاصل کرنے کیلئے پاکستان ترلے منتیں کرنے لگا مگر۔۔۔۔آئی ایم ایف نے بھی اپنا فیصلہ سنا دیا

پاکستانیوں کیلئے خوشخبری ، سرکاری چھٹی کااعلان کر دیا گیا

راولپنڈی میں ایک لڑکی لاپتہ ہوئی ، بعد میں وہ کس حالت میں کہاں سے برآمد ہوئی ؟ پاکستانی سناٹے میں آگئے

تمام پاکستانیوں کا انتظار ختم ، 12ربیع الاول کو کون سااہم ترین نوٹیفیکیشن جا ری ہونے جا رہا ہے ؟ بڑی بریکنگ نیوز

بجلی کے بل چاہیں تو قسطوں میں ادا کردیں ، حکومت نے غریب عوام کی سن لی ، بڑا ریلیف دیدیا

راولپنڈی میں سیکیورٹی گارڈ نے ایک خاتون کے کپڑے پھاڑے اور شرمناک کام کرتا رہا ، لڑکی پوری رات سڑک کے بیچ بیٹھی روتی رہی؟ ویڈیو لنک میں 

زرتاج گل کے شوہر کو دل کا دورہ ، انتہائی نازک حالت میں ہسپتال لایا گیا مگر ۔۔۔۔ افسوسناک خبر آگئی

عمران خان کو نقصان پہنچانے کیلئے مجھے کس نے مہرے کی طرح استعمال کیا۔۔ جمائما خان نے بڑا انکشاف کر دیا، پوری پاکستانی قوم ہکا بکا

دو شہروں کا فاصلہ گھنٹوں کی جگہ منٹوں میں ،پاکستان میں4لین پر مشتمل نئی عالی شان اموٹر وے بنانے کی تیاریاں ، منظوری دیدی گئی

دنیا کلے آلودہ ترین شہروں میں پاکستان کا ایک شہر پہلے اور ایک چوتھے نمبر پر ، جانتے ہیں یہ دونوں شہرکون سے ہیں