12:34 pm
ایران کے صدارتی انتخابات: ابراہیم رئیسی نے میدان مار گیا

ایران کے صدارتی انتخابات: ابراہیم رئیسی نے میدان مار گیا

12:34 pm


تہران(روزنامہ اوصاف)ابراہیم رئیسی نے ایران کے13ویں صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرلی،دیگر تینوں صدارتی امیدوار نے اپنی شکست تسلیم کرلی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ابراہیم رئیسی نے ایران کے صدارتی انتخابات میں واضح برتری حاصل کرلی ہے اور انہوں نے 28ملین ووٹوں میں سے 17ملین ووٹ حاصل کیے جبکہ دیگر تین صدارتی امیدواروں عبدالناصر ہمتی ، امیر حسین قاضی اور محسن رضائی نے اپنی شکست کو تسلیم کرلیا ہے ۔واضح رہے کہ جمعہ
کی صبح ملک بھر میں اور133ممالک میں موجود ایرانی سفارتخانوں میں پولنگ ہوئی،ایران میں پولنگ مقامی وقت کے مطابق صبح سات بجے شروع ہوئی جو بغیر وقفہ ہفتے کی صبح 2بجے تک جاری رہی۔ایرانی میڈیا کے مطابق شہری علاقوں میں واقع کچھ پولنگ سٹیشنز پر وقت صبح چاربجے تک بڑھایاگیا تھا۔صدارتی انتخاب میں 5 کروڑ 93 لاکھ ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔18 برس یا اس سے زیادہ عمر کے شہریوں نے اپناپیدائشی سرٹیفکیٹ دکھا کر ووٹ ڈالا۔13لاکھ 92ہزار نوجوانوں نے پہلی بار ووٹ کاسٹ کیا،سرکاری ٹی وی پر ووٹ ڈالنے کے منتظر افراد کی لمبی لمبی قطاریں دکھائی گئیں۔ان انتخابات میں انقلابی گارڈز،پولیس نے سکیورٹی کے فرائض انجام دیئے ۔ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور صدر روحانی نے اپنا ووٹ کاسٹ کرکے عوام کو ووٹ ڈالنے کی ترغیب دی۔ موجودہ صدر حسن روحانی تیسری بار صدر بننے کی پابندی کے باعث الیکشن نہ لڑسکے ،یادرہے کہ ابراہیم رئیسی کو 2017 کے انتخابات میں 38 فیصد ووٹ حاصل ہوئے تھے اور انہیں حسن روحانی نے شکست دے دی تھی۔ سیاسی قیدیوں کو پھانسی اور دیگر سزائیں دینے پر امریکا نے موجودہ چیف جسٹس ابراہیم رئیسی پر پابندی عائد کررکھی ہے ۔اس کے ساتھ تہران کے علاوہ 24صوبوں میں شہر و گائوں کونسل کے انتخابات کیلئے بھی پولنگ ہوئی۔

تازہ ترین خبریں

خطرناک ترین سمندری طوفان گلاب کب تک ساحل سے ٹکرائے گا،پاکستان کو کتنا خطرہ ہے۔محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا، پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

خطرناک ترین سمندری طوفان گلاب کب تک ساحل سے ٹکرائے گا،پاکستان کو کتنا خطرہ ہے۔محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا، پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

امارات عرب ممالک میں سب سے آگے، بڑے اعزاز کے قریب پہنچ گیا

امارات عرب ممالک میں سب سے آگے، بڑے اعزاز کے قریب پہنچ گیا

جھگڑے کارکنوں میں نہیں بلکہ پارٹی قیادت میں ہیں، خواجہ آصف

جھگڑے کارکنوں میں نہیں بلکہ پارٹی قیادت میں ہیں، خواجہ آصف

مسلم لیگ (ن) نے موجودہ صورتحال میں اسمبلیوں سے استعفوں کی مخالفت کر دی

مسلم لیگ (ن) نے موجودہ صورتحال میں اسمبلیوں سے استعفوں کی مخالفت کر دی

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کی کرسی خطرے میں پڑگئی

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کی کرسی خطرے میں پڑگئی

کراچی کے ساحلی زون پر ہزارو ں رہائشی یونٹس بنائیں گے، وزیر اعظم

کراچی کے ساحلی زون پر ہزارو ں رہائشی یونٹس بنائیں گے، وزیر اعظم

حکومت کا بوریا بستر کبھی بھی گول ہو سکتا ہے، خواجہ آصف

حکومت کا بوریا بستر کبھی بھی گول ہو سکتا ہے، خواجہ آصف

مسلم لیگ (ن) نے موجودہ صورتحال میں اسمبلیوں سے استعفوں کی مخالفت کر دی

مسلم لیگ (ن) نے موجودہ صورتحال میں اسمبلیوں سے استعفوں کی مخالفت کر دی

شی جن پھنگ کی طرف سے 2021  عالمی انٹرنیٹ کانفرنس ووجن سمٹ کے نام تہنیتی پیغام

شی جن پھنگ کی طرف سے 2021 عالمی انٹرنیٹ کانفرنس ووجن سمٹ کے نام تہنیتی پیغام

نئے پاکستان میں نئے طرز کا قومی ترانہ ہوگا

نئے پاکستان میں نئے طرز کا قومی ترانہ ہوگا

گوادر میں قائداعظم کا مجسمہ بم حملہ کرکے تباہ کردیا گیا

گوادر میں قائداعظم کا مجسمہ بم حملہ کرکے تباہ کردیا گیا

آسٹریلیا کے سابق کپتان ایئن چیپل پاکستان کی حمایت میں بول پڑے

آسٹریلیا کے سابق کپتان ایئن چیپل پاکستان کی حمایت میں بول پڑے

ملکی تاریخ کی مہنگی ترین چینی درآمد،پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

ملکی تاریخ کی مہنگی ترین چینی درآمد،پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

 آئندہ 3 ، 2 ہفتے ‏میں پاکستانی عازمین کیلئے بھی پابندیاں ختم ہو جائیں گی۔نورالحق قادری 

 آئندہ 3 ، 2 ہفتے ‏میں پاکستانی عازمین کیلئے بھی پابندیاں ختم ہو جائیں گی۔نورالحق قادری