10:20 pm
ڈیانا نے مشکل وقت میں میری مدد کی تھی کئی مریضوں کے لیے لاکھوں روپے بھی دئیے اور ۔۔

ڈیانا نے مشکل وقت میں میری مدد کی تھی کئی مریضوں کے لیے لاکھوں روپے بھی دئیے اور ۔۔

10:20 pm

شہزادی ڈیانا کی پاکستان سے محبت بے مثال تھی۔ وہ اپنی زندگی میں تین مرتبہ پاکستان کے دورے پر آچکی تھیں۔ویلز کی شہزادی سن 1991 میں، پھر دوسری بار سن 1996 اور آخری بار 1997 میں پاکستان تشریف لائیں تھیں۔چونکہ اس وقت عمران خان اور ان کی اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ کے درمیان طلاق نہیں ہوئی تھی اور شہزادی ڈیانا جمائمہ کی بہت اچھی سہیلی بھی تھیں جس کی وجہ سے ان کی دوستی عمران خان کے ساتھ بھی پروان چڑھی۔عمران خان اور پرنسز ڈیانا کے
درمیان دوستی اتنی مضبوط ہوگئی کہ انہوں نے عمران خان کے کینسر اسپتال کے لیے فنڈنگ شروع کر دی تھی کیونکہ ان دنوں شوکت خانم انتہائی خراب معاشی حالات کی لپیٹ میں تھا۔عمران خان کا اپنے ایک پرانے انٹرویو میں شہزادی ڈیانا کی جانب سے بھرپور تعاون فراہم کرنے پر کہنا تھا ان کی موجودگی سے شوکت خانم کینسر اسپتال میں جان آگئی تھی جو کافی عرصے سے برے حالات سے گزر رہا تھا۔جب شہزادی ڈیانا فنڈز دینے کے لیے پاکستان آئیں تھیں تب انہوں نے عمران خان اور جمائمہ گولڈ اسمتھ کے شوکت خانم اسپتال کا دورہ بھی کیا تھا۔ شہزادی کے وزٹ کے بعد عمران خان نے میڈیا صحافیوں سے گفتگو میں بتایا تھا کہ اس بات کے روشن امکانات ہیں کہ ہمیں 25 ملین ڈالر فنڈ حاصل ہو۔عمران خان اور شہزادی ڈیانا مل کر شوکت خانم اسپتال میں زیر علاج کینسر کے مریضوں کو ہر صورت ریلیف دینے کے لیے بہت کوشاں تھے۔ اسپتال میں ویسے تو مریضوں کا مفت علاج جاری ہی تھا لیکن فنڈز کی بھی ضرورت تھی تاکہ وہی روپیہ مریضوں کے علاج پر لگایا جائے۔ واضح رہے کہ فروری 1996 میں پاکستان کے دورے پر آنے والی لیڈی ڈیانا نے رضوان بیگ کا تیار کردہ سفید لباس شوکت خانم اسپتال کی فنڈریزنگ ڈنر کی تقریب میں زینب تن کیا تھا۔

تازہ ترین خبریں

آرمی چیف کی مدت ملازمت ،ایک ہی جماعت کے دوبیانات  مسلم لیگ ن میں پالیسی اور قومی معاملات پر اختلافات کھل کر سامنے آ گئے

آرمی چیف کی مدت ملازمت ،ایک ہی جماعت کے دوبیانات مسلم لیگ ن میں پالیسی اور قومی معاملات پر اختلافات کھل کر سامنے آ گئے

نئی کاروں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے باعث استعمال شدہ کاروں کی طلب بڑھ گئی

نئی کاروں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے باعث استعمال شدہ کاروں کی طلب بڑھ گئی

پارٹی میں جھگڑے کارکنوں کے نہیں قیادت کے ہیں، خواجہ آصف کا اعتراف

پارٹی میں جھگڑے کارکنوں کے نہیں قیادت کے ہیں، خواجہ آصف کا اعتراف

پی ٹی آئی کی حکومت کسی بھی وقت ختم ہو سکتی ہے اورعام انتخابات کسی بھی وقت ہو سکتے ہیں۔خواجہ آصف

پی ٹی آئی کی حکومت کسی بھی وقت ختم ہو سکتی ہے اورعام انتخابات کسی بھی وقت ہو سکتے ہیں۔خواجہ آصف

کھلاڑی محنت اور دیانتداری سے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کریں۔ڈاکٹر عارف علوی 

کھلاڑی محنت اور دیانتداری سے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کریں۔ڈاکٹر عارف علوی 

 پولیس کو ویکسین کارڈ نہ رکھنے والوں کی گرفتاری سے روک دیا گیا

پولیس کو ویکسین کارڈ نہ رکھنے والوں کی گرفتاری سے روک دیا گیا

وزیراعظم  نے قوم کا تیل نکال دیا اور کہتے ہیں کہ گھبرانا نہیں: شہبازشریف

وزیراعظم نے قوم کا تیل نکال دیا اور کہتے ہیں کہ گھبرانا نہیں: شہبازشریف

خطرناک ترین سمندری طوفان گلاب کب تک ساحل سے ٹکرائے گا،پاکستان کو کتنا خطرہ ہے۔محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا، پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

خطرناک ترین سمندری طوفان گلاب کب تک ساحل سے ٹکرائے گا،پاکستان کو کتنا خطرہ ہے۔محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا، پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

امارات عرب ممالک میں سب سے آگے، بڑے اعزاز کے قریب پہنچ گیا

امارات عرب ممالک میں سب سے آگے، بڑے اعزاز کے قریب پہنچ گیا

جھگڑے کارکنوں میں نہیں بلکہ پارٹی قیادت میں ہیں، خواجہ آصف

جھگڑے کارکنوں میں نہیں بلکہ پارٹی قیادت میں ہیں، خواجہ آصف

مسلم لیگ (ن) نے موجودہ صورتحال میں اسمبلیوں سے استعفوں کی مخالفت کر دی

مسلم لیگ (ن) نے موجودہ صورتحال میں اسمبلیوں سے استعفوں کی مخالفت کر دی

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کی کرسی خطرے میں پڑگئی

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کی کرسی خطرے میں پڑگئی

کراچی کے ساحلی زون پر ہزارو ں رہائشی یونٹس بنائیں گے، وزیر اعظم

کراچی کے ساحلی زون پر ہزارو ں رہائشی یونٹس بنائیں گے، وزیر اعظم

حکومت کا بوریا بستر کبھی بھی گول ہو سکتا ہے، خواجہ آصف

حکومت کا بوریا بستر کبھی بھی گول ہو سکتا ہے، خواجہ آصف