07:55 pm
ظلم و ستم سہے، ڈاکو رانی سے عوامی لیڈر بھی بنیں اور۔۔ جانیں اس خاتون کی حیرت انگیز کہانی

ظلم و ستم سہے، ڈاکو رانی سے عوامی لیڈر بھی بنیں اور۔۔ جانیں اس خاتون کی حیرت انگیز کہانی

07:55 pm

انسان اکثر اوقات کچھ ایسے لمحات سے گزرتا ہے جو اس کے ذہن پر نقش ہو جاتے ہیں۔ وہ لمحات اکثر اوقات اتنے تلخ ہوتے ہیں کہ وہ ان لمحات کو یاد کر کے انہیں بدلنے کا عہد کر لیتا ہے۔ یہی بدلاؤ اس کی زندگی کو بھی تبدیل کر دیتا ہے۔ ویسے تو وہ تلخ لمحات ہی اس انسان کی زندگی کو بدل کر رکھ دیتے ہیں مگر جو عہد وہ کرتا ہے وہ ایک ایسا عہد ہوتا ہے جس میں خون ٹھاٹھیں ما رہا ہوتا ہے اور اپنے مقصد کو پورا کرنے کا عہد ہی آخری منزل ہوتی ہے۔
ایسا ہی کچھ پھولن دیوی کے ساتھ ہوا ہے۔ جو کہ 11 سال کی عمر میں ہی گائے کے بدلے ایک اپنے سے 11 سے 12 سال بڑے شخص سے بیاہ دی گئی تھیں۔ شادی کے بعد شوہر پھولن دیوی کو مسلسل گھریلو تشدد بناتا رہا۔ مجبوراً پھولن کو گھر چھوڑ کر بھاگنا پڑا۔ پھولن دیوی کی مشکلات یہاں پر بھی ختم نہیں ہوئیں، 18 سال کی عمر میں پھولن کو اونچے طبقے کے کچھ لوگوں نے گینگ ریپ کا نشانہ بنا ڈالا تھا۔ اس کے بعد پھولن کو ٹھاکر ٹاؤن میں 2 ہفتوں تک ٹھاکر گروپ کے لوگوں نے زیادتی کانشانہ بنایا، پھولن کی حالت یہ تھی کہ وہ اپنے آپ کو بھی نہیں پہچان پا رہی تھیں۔ ان سب مشکلات نے پھولن کو ایسا بنا دیا تھا کہ اب وہ کسی بھی مشکل کو جھیل سکتی تھیں، پھولن دیوی نے اپنے ساتھ ہونے والی نا انصافیوں کا حساب لینے کا فیصلہ کیا اور چور و چکاری سے اس ناامیدی کو ختم کرنے کی کوشش کرنے لگیں۔ دیکھتے ہی دیکھتے پھولن دیوی ایک گینگ کی سربراہ کے طور پر سامنے آئیں۔ پھولن ٹھاکر گاؤں کے دو لوگوں کو پہچانتی تھیں جو کہ پھولن کے گینگ ریپ میں شامل تھے، جب پھولن نے ان 2 مجرمان کا پتہ معلوم کرنا چاہا تو گاؤں والوں نے بتانے سے صاف انکار کردیا۔ جس پر پھولن نے گاؤں کے 22 افراد کو اسی وقت گولیوں سے چھلنی کردیا۔ لوگ پھولن دیوی کو اپنا مسیحا سمجھ رہے تھے کیونکہ پھولن نے سماجی نا انصافی کے خلاف آواز بلند کی تھی، پھولن نے بھارتی حکومت کے سامنے ان شرائط کی بنیاد پر ہتھیار ڈالے کہ ان کے باپ کی زمین انہیں واپس دی جائے، پھولن بہن بھائیوں کو سرکاری نوکری دی جائے اور ان کے گینگ ممبرز کو سزائے موت کے بجائے 8 سال قید کی سزا دی جائے۔ 1983 میں پھولن دیوی پر قتل اور اغواء کے مقدمات درج کیے گئے، جبکہ 1994 میں پھولن دیوی کو رہا کر دیا گیا۔ پھولن نے 2 سال بعد لوک سبھا کے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا اور مرزا پور سے بطور ایم پی منتخب ہوئیں۔ پھولن دیوی کے چاہنے والے اس وقت صدمے سے دو چار ہو گئے جب انہیں 2001 میں 3 ماسک پہنے ہوئے نامعلوم افراد نے دہلی میں ان کی رہائش گاہ کے باہر قتل کر دیا۔ پھولن دیوی کا خوف اس قدر تھا کہ مارنے والے اپنا چہرہ تک چھپاتے رہے، عورت ہونے کے باوجود اسے تین مرد مارنے کے لیے آئے۔

تازہ ترین خبریں

امریکی ریاست ورجینیا کےاسکول میں فائرنگ ،2 طالبعلم زخمی

امریکی ریاست ورجینیا کےاسکول میں فائرنگ ،2 طالبعلم زخمی

ایک ساتھ 3چھٹیاں۔۔23،24 اور25 ستمبر کو پورے ملک بھر میں چھٹی کا اعلان۔پرائیویٹ اور سرکاری ملازمین کی موجیں ، تعلیمی ادارے بھی بند،شاندار خبر

ایک ساتھ 3چھٹیاں۔۔23،24 اور25 ستمبر کو پورے ملک بھر میں چھٹی کا اعلان۔پرائیویٹ اور سرکاری ملازمین کی موجیں ، تعلیمی ادارے بھی بند،شاندار خبر

پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کے لیے تیار ہیں:سعودی عرب

پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کے لیے تیار ہیں:سعودی عرب

حکومت کی موثر اقتصادی پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے، شفقت محمود

حکومت کی موثر اقتصادی پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے، شفقت محمود

 حاملہ خواتین بھی کورونا ویکسین لگواسکتی ہیں۔ڈاکٹر فیصل سلطان

حاملہ خواتین بھی کورونا ویکسین لگواسکتی ہیں۔ڈاکٹر فیصل سلطان

انسداد دہشتگردی عدالت نے رکن قومی اسمبلی  علی وزیر پر فرد جرم عائد کردی۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے رکن قومی اسمبلی  علی وزیر پر فرد جرم عائد کردی۔

انگلینڈ کا دورہ پاکستان کے انکار پر دکھ ہوا. چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ 

انگلینڈ کا دورہ پاکستان کے انکار پر دکھ ہوا. چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ 

 ملکی سربراہ کو ملنے والے تحائف ماضی کی طرح غائب نہیں ہوتےبلکہ توشہ خانہ میں جمع کروائے جاتے ہیں۔ شہباز گل

ملکی سربراہ کو ملنے والے تحائف ماضی کی طرح غائب نہیں ہوتےبلکہ توشہ خانہ میں جمع کروائے جاتے ہیں۔ شہباز گل

چہلم امام حسینؓ کے موقع پر موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ

چہلم امام حسینؓ کے موقع پر موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ

قومی کرکٹ ٹیم  کے کھلاڑی 23 ستمبر سے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں جلوہ گر ہوں گے

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی 23 ستمبر سے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں جلوہ گر ہوں گے

پی ٹی آئی،مسلم لیگ ن اورپاکستان پیپلز پارٹی کاتصادم صرف دکھاوے کی سیاست ہے۔سراج الحق 

پی ٹی آئی،مسلم لیگ ن اورپاکستان پیپلز پارٹی کاتصادم صرف دکھاوے کی سیاست ہے۔سراج الحق 

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے ایک اور سہولت کا اعلان

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے ایک اور سہولت کا اعلان

 سواتی صاحب الیکشن کمشنر کس کی گھڑی کس کی چھڑی ہے اس سے ہمیں مطلب نہیں۔ ناصر حسین شاہ

سواتی صاحب الیکشن کمشنر کس کی گھڑی کس کی چھڑی ہے اس سے ہمیں مطلب نہیں۔ ناصر حسین شاہ

ملک کے مختلف شہروں میں تیز بارش ۔۔۔۔ بجلی فراہم کرنے والے متعدد فیڈرز پر فالٹ اور ٹرپنگ جاری

ملک کے مختلف شہروں میں تیز بارش ۔۔۔۔ بجلی فراہم کرنے والے متعدد فیڈرز پر فالٹ اور ٹرپنگ جاری