10:50 am
خطے میں ایک امریکی فوجی بھی برداشت نہیں کرینگے روسی صدر نے بالآخر دوٹوک اعلان کردیا ،بڑی خبر آگئی

خطے میں ایک امریکی فوجی بھی برداشت نہیں کرینگے روسی صدر نے بالآخر دوٹوک اعلان کردیا ،بڑی خبر آگئی

10:50 am

ماسکو (نیو ز ڈیسک) آج کل بین الاقوامی میڈیا اور سوشل میڈیا پر یہ بحث چھڑچکی ہے کہ روس نے امریکا کو افغانستان سے نکلنے کے بعد افغانستان کی صورت حال اور نگرانی کے لئے اپنے فوجی اڈے جو تاجکستان اورکرغستان میں موجود ہے استعمال کرنے کی پیشکش کی ہے۔یہ خبر 
ایک روسی اخبار نے یہ الزام لگاتے ہوئے شائع کی ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتن اور ان کے امریکی ہم منصب جو بائیڈن نے گزشتہ ماہ جنیوا میں ہونے والی ملاقات کے دوران افغانستان میں تنازعہ سے متعلق معلومات کے تبادلے کے امکان اور جنگ زدہ ملک کی صورتحال کی نگرانی کے لئے روسی فوجی اڈوں کے استعمال کی پیش کش کی تھی۔ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے اخبار نے کہا کہ دونوں ممالک کے صدور کے درمیان ہونے والی گفتگو میں صدر پوتن کی جانب سے امریکی صدر کو تاجکستان اور کرغزستان میں روسی فوجی اڈوں کو استعمال کرنے کی تجویز بھی شامل تھی. اس خبر کو عالمی میڈیا نے اپنی سرخیوں کی زینت بنایا، تاہم دوسری طرف اس معاملے پر روس کی جانب سے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا۔اخبار کے مطابق اس روسی پیشکش کا امریکہ نے ابھی تک کوئی واضح جواب نہیں دیا۔ اس رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے اس بات کی تصدیق کی کہ جون کے اجلاس کے ایجنڈے میں افغانستان کی صورتحال پر بات چیت ہوئی لیکن اس بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا کہ آیا روس کے وسطی ایشیائی اڈوں کو امریکا کو دینے کی پیش کش کی گئی یا نہیں؟دوسری جانب سے اس تناظر میں روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے کہا کہ جب صدر پوتن نے گذشتہ ماہ جنیوا میں صدر بائیڈن سے ملاقات کی تھی تب ماسکو نے یہ پیغام اس وقت واشنگٹن کو پہنچایا تھا کہ افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے لئے امریکی مستقل فوجی موجودگی کی بحالی قابل قبول نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے امریکا پر یہ واضح کر دیا تھا کہ روس کے قریب یا اس کے اتحادی ممالک میں امریکی فوجی موجودگی ہرگز قبول نہیں کریں گے۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہم نے امریکیوں کو براہ راست اور دو ٹوک انداز میں بتایا ہے کہ اس خطے میں بہت سی چیزیں بدل چکی ہیں، اس کے علاوہ امریکہ کے ساتھ ہمارے تعلقات میں بھی ہمارے خیالات میں بہت سی چیزیں بدل جائیں گی۔ اس لیے یہ گمان کرنا احمقانہ سوچ ہوگی کہ امریکی فوجی موجودگی کو ہم وسطی اشیا کے ممالک میں برداشت کریں گے۔

تازہ ترین خبریں

 وزیراعلیٰ پنجاب نےعوامی شکایات پر 2 افسروں کو عہدوں سے ہٹا دیا

وزیراعلیٰ پنجاب نےعوامی شکایات پر 2 افسروں کو عہدوں سے ہٹا دیا

سندھ کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس آج ہو گا ،کراچی میں مکمل لاک ڈائون لگنے کا امکان

سندھ کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس آج ہو گا ،کراچی میں مکمل لاک ڈائون لگنے کا امکان

لکی مروت سے تیل وگیس کے بھاری ذخائر دریافت ،اوجی ڈی سی ایل کی تصدیق

لکی مروت سے تیل وگیس کے بھاری ذخائر دریافت ،اوجی ڈی سی ایل کی تصدیق

وزیر اعظم کی انتہائی قریبی شخصیت اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئی

وزیر اعظم کی انتہائی قریبی شخصیت اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئی

حلقہ ایل اے 16باغ تین کے الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف نے میدان مار لیا

حلقہ ایل اے 16باغ تین کے الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف نے میدان مار لیا

عثمان ڈار نے مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کے نئے نام کے لیے تجاویز مانگ لیں۔

عثمان ڈار نے مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کے نئے نام کے لیے تجاویز مانگ لیں۔

 حکومت نے موڈرنا کورونا ویکسین عام شہریوں کو بھی لگانے کا فیصلہ کرلیا 

 حکومت نے موڈرنا کورونا ویکسین عام شہریوں کو بھی لگانے کا فیصلہ کرلیا 

اسلام آباد کے بعد گلگت بلتستان کے ضلع استور میں سیلاب نے تباہی مچادی

اسلام آباد کے بعد گلگت بلتستان کے ضلع استور میں سیلاب نے تباہی مچادی

 ’16 ممالک نے پاکستان کیساتھ کونسا معاہدہ   کرنے کی خواہش ظاہر کر دی ؟ جانیں 

’16 ممالک نے پاکستان کیساتھ کونسا معاہدہ کرنے کی خواہش ظاہر کر دی ؟ جانیں 

بیوی کا طلاق لینا شوہر کو برداشت نہ ہوا ، پاکستان کے اہم شہرمیں ایک شخص نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا

بیوی کا طلاق لینا شوہر کو برداشت نہ ہوا ، پاکستان کے اہم شہرمیں ایک شخص نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا

ہمیں آزاد کشمیر میں 16 نشستیں دینے کا کہہ کر 11 دیں گئیں 

ہمیں آزاد کشمیر میں 16 نشستیں دینے کا کہہ کر 11 دیں گئیں 

پی ٹی آئی کے پی میں غربت اور پسماندگی ختم کر نے میں مکمل ناکام ہوگئی ،صرف دعوؤں اور وعدوں پر ڈنگ ٹپاؤ پالیسی جاری ہے۔ سراج الحق 

پی ٹی آئی کے پی میں غربت اور پسماندگی ختم کر نے میں مکمل ناکام ہوگئی ،صرف دعوؤں اور وعدوں پر ڈنگ ٹپاؤ پالیسی جاری ہے۔ سراج الحق 

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان۔۔۔۔ سیکورٹی ماہرین کی ٹیم آئندہ ماہ دورہ کرے گی

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان۔۔۔۔ سیکورٹی ماہرین کی ٹیم آئندہ ماہ دورہ کرے گی

 چائنیزپیپلزلبریشن آرمی اور پاک ‏فوج مشکل وقت کے بھائی ہیں باہمی مفادات کےتحفظ کے لیے ہمارےتعلقات مسلسل مضبوط ہو ‏رہے ۔آرمی چیف

چائنیزپیپلزلبریشن آرمی اور پاک ‏فوج مشکل وقت کے بھائی ہیں باہمی مفادات کےتحفظ کے لیے ہمارےتعلقات مسلسل مضبوط ہو ‏رہے ۔آرمی چیف