02:50 pm
عالمی وبا کے خاتمے کے بعد کیا ہوگا؟ بل گیٹس کی خطرناک پیشگوئی

عالمی وبا کے خاتمے کے بعد کیا ہوگا؟ بل گیٹس کی خطرناک پیشگوئی

02:50 pm

دنیا کورونا وبا کی وجہ سے پریشان ہے، مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے کورونا وائرس کے خاتمے سے متعلق ایک اور پیش گوئی کر دی ہے۔بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے دس امیرترین انسانوں میں شمار ہونے والے امریکی کمپنی مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے
کہا ہے کہ 2022 کے اختتام تک دنیا کورونا وائرس سے نجات پالے گی۔انہوں نے کہا کہ آئندہ سال کے آخر تک دنیا معمول پر آجائے گی کیوں کہ 2022 تک بیشتر ممالک کورونا ویکسین تیار کرلینگے اور تقریباً تمام ممالک میں کورونا کی ویکسین دستیاب ہوگی۔مائیکروسافٹ کے بانی کا کہنا تھا کہ کورونا کیسز مکمل طور پر ختم نہیں ہوں گے لیکن بڑی حد تک کیسز میں کمی واقع ہوجائے گی کیوں کہ شہریوں کی ویکسی نیشن ہوجائے گی۔بل گیٹس نے حکومتوں کو متنبہ کیا کہ مستقبل میں وباؤں سے نمٹنے کےلیے تیاری رکھیں۔بل گیٹس کی دنیا کو اگلی وبا کے لیے تیار رہنے کی ہدایت، دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل بل گیٹس نے دنیا کو اگلی وبا کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔بین لاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے خبردار کیا ہے کہ دنیا اگلی وبا کے لیے تیار رہے اور یہ تیاری جنگی بنیادوں پر ہونی چاہیے۔ذرائع کے مطابق رواں سال بل گیٹس اور ان کی سابقہ اہلیہ کی جانب سے جاری کردہ پیغام میں کہا گیا کہ آئندہ وبا کی صورت میں ہماری تیاری نہ ہوئی تو ہم اس کے نتائج کے متحمل نہیں ہوسکیں گے۔انہوں نے کہاکہ جب تک ہم اس حوالے سے اقدامات نہیں کرتے، ایک اور وبا کا خطرہ ہمارے سر پر منڈلاتا رہے گا۔مائیکرو سافٹ کے بانی نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث ہونے والے نقصانات سے آئندہ آنے والی وبا میں محفوظ رہنے کے لیے ہمیں جنگی بنیادوں پر تیاری کرنا ہوگی۔بل گیٹس نے کہاکہ مستقبل میں وباؤں کو روکنے کے لیے اربوں ڈالر سالانہ کی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، کورونا وائرس کی وبا کی ہمیں 28 کھرب ڈالر قیمت ادا کرنا پڑی ہے۔ اپنے پیغام میں بل گیٹس نے دنیا پر زور دیا ہے کہ کھربوں کے نقصان سےبچنے کے لیے پہلے ہی سے اربوں روپے کی سرمایہ کاری کرنا بہتر ہے۔اس کے لیے بیماریوں کی تشخیص اور ویکسین کی تیاری کی ٹٰیکنالوجی میں ترقی کے ساتھ عالمی طور پر وبا کے خطرے سے خبردار کرنے کے لیے باقاعدہ نظام کا قیام بھی ضروری ہے، یہ کام کئی وباؤں کے باوجود ابھی تک نہیں کیا جاسکا ہے۔

تازہ ترین خبریں

 اللہ تعالیٰ مجھے اپنی مخلوق کی بہترین انداز میں خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

اللہ تعالیٰ مجھے اپنی مخلوق کی بہترین انداز میں خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

 موجودہ دورکے ڈرامے تو۔۔۔ سینئر اداکارہ  بشریٰ انصاری  نےاہم معاملے پر کڑی نقید کر ڈالی 

 موجودہ دورکے ڈرامے تو۔۔۔ سینئر اداکارہ  بشریٰ انصاری  نےاہم معاملے پر کڑی نقید کر ڈالی 

کیا واقعی شیخ وقاص اکرم  پی ٹی آئی چھوڑ کر پھر سے ن لیگ میں شامل ہو گئے ہیں ؟ جانیں اس خبر میں 

کیا واقعی شیخ وقاص اکرم  پی ٹی آئی چھوڑ کر پھر سے ن لیگ میں شامل ہو گئے ہیں ؟ جانیں اس خبر میں 

پی ٹی آئی کا 2 ہفتوں میں انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کا 2 ہفتوں میں انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کے 287 ارکان اسمبلی سنی اتحاد کونسل میں شامل ، دیکھیں تفصیل 

پی ٹی آئی کے 287 ارکان اسمبلی سنی اتحاد کونسل میں شامل ، دیکھیں تفصیل 

الیکشن 2024، یاسمین راشد کی درخواست پر نوازشریف الیکشن کمیشن طلب 

الیکشن 2024، یاسمین راشد کی درخواست پر نوازشریف الیکشن کمیشن طلب 

ایم کیو ایم کو وفاق میں کون کونسی 3 وزارتیں ملنے کا امکان؟؟؟ دیکھیں خبر میں

ایم کیو ایم کو وفاق میں کون کونسی 3 وزارتیں ملنے کا امکان؟؟؟ دیکھیں خبر میں

عدالت کی جانب سے سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشانات واپس لینے سے متعلق تمام درخواستوں کو یکجا کرنے کی ہدایات دیدی گئیں

عدالت کی جانب سے سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشانات واپس لینے سے متعلق تمام درخواستوں کو یکجا کرنے کی ہدایات دیدی گئیں

“بیٹھ جائیں ،ورنہ لائسنس منسوخ کرنےکاحکم دے کر  توہین عدالت کا نوٹس بھی ہو گا”، چیف جسٹس کا شوکت بسرا پر برہمی کا اظہار، کیوں ؟دیکھیں

“بیٹھ جائیں ،ورنہ لائسنس منسوخ کرنےکاحکم دے کر توہین عدالت کا نوٹس بھی ہو گا”، چیف جسٹس کا شوکت بسرا پر برہمی کا اظہار، کیوں ؟دیکھیں

8 فروری کے الیکشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست خارج

8 فروری کے الیکشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست خارج

سندھ اریگیشن اینڈ ڈرینج اتھارٹی میں غیر قانونی بھرتیوں اور ترقیوں کا انکشاف

سندھ اریگیشن اینڈ ڈرینج اتھارٹی میں غیر قانونی بھرتیوں اور ترقیوں کا انکشاف

بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے ، وزارت عظمیٰ پیپلز پارٹی کو دی جائے ، اہم رہنما کا مطالبہ 

بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے ، وزارت عظمیٰ پیپلز پارٹی کو دی جائے ، اہم رہنما کا مطالبہ 

سعودی ایئرلائن کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ،وجہ بھی سامنے آ گئی

سعودی ایئرلائن کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ،وجہ بھی سامنے آ گئی

جہلم سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ منتخب ایم این اے  اغوا کر لیے گئے ، جانیں تفصیل

جہلم سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ منتخب ایم این اے اغوا کر لیے گئے ، جانیں تفصیل