06:00 pm
جنگی جنون میں مبتلاء امریکہ کو افغانستان میں جنگ کی وجوہات تلاش کرنے کی ضرورت ہے، ( زبیر بشیر- بیجنگ )

امریکی وزیرخارجہ انتھونی بلنکن افغانستان سے غیرملکی افواج کے انخلاء کے معاملے پر منعقدہ امریکی کانگریس کے 2 روزہ اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔ تیرہ سے چودہ ستمبر  تک  جاری رہنے والے اس اہم اجلاس میں امریکی جنگ کی بنیاد، امریکی بالادستی اور  افغانستان میں جمہوریت 
کے قیام سے متعلق امریکی منصوبے کی ناکامی کی وجوہات پر بحث جاری ہے۔ امریکہ بلا شبہ دنیا میں سب سے بڑا "جنگ پسند" ملک ہے۔ امریکی تاریخ یوں تو صرف 240 سال قدیم ہے، تاہم اس عرصے کے دوران بھی مریکہ اب تک 200 سے زائد جنگوں کا آغاز کرچکا ہے یا ان میں شامل رہا۔ امریکی بالادستی کی حفاظت کیلئے امریکہ کے بعض سیاستدان عسکری طریقے سے دیگر ممالک کے داخلی امور میں مداخلت، امریکی نقطہ نظر کے پرچار اور دوسرے ممالک کی حکومتوں کو ختم کرنے کی جستجو میں مصروف رہتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ عسکری قوت پر اعتماد امریکی بالادستی کی نمایاں خصوصیت بن چکا ہے۔گزشتہ 20 سال کے دوران امریکہ "انسداد دہشتگردی" کے نام پر کبھی دنیا کے ایک حصے میں تو کبھی دوسرے ملک میں جنگ لڑتا چلا آ رہا ہے اور امریکی فوج سے منسلک کاروباری ادارے اس صورتِ حال سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے مسلسل دولت کے انبار لگارہے ہیں۔ امریکہ اپنے نقطہ نظر کے مطابق دوسرے ممالک کے نظام حکومت کو تبدیل کرنے کی کوشش بھی کرتا رہا ہے، لیکن امریکی نام نہاد جمہوری ماڈل کو دوسرے ممالک میں منتقل کرنے کی تمام کوششیں نہ صرف ہمیشہ ناکام ثابت ہوئیں، بلکہ ان ممالک کے عوام کو بھی ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا۔ عالمی برادری کا جنگی جنون میں مبتلاء امریکہ سے مطالبہ ہے کہ وہ افغانستان میں 20 سال تک جاری رہنے والی ناکام جنگ کی وجوہات تلاش کرنے کی کوشش کرے۔

تازہ ترین خبریں

حکومت کی موثر اقتصادی پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے، شفقت محمود

 حاملہ خواتین بھی کورونا ویکسین لگواسکتی ہیں۔ڈاکٹر فیصل سلطان

انسداد دہشتگردی عدالت نے رکن قومی اسمبلی  علی وزیر پر فرد جرم عائد کردی۔

انگلینڈ کا دورہ پاکستان کے انکار پر دکھ ہوا. چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ 

 ملکی سربراہ کو ملنے والے تحائف ماضی کی طرح غائب نہیں ہوتےبلکہ توشہ خانہ میں جمع کروائے جاتے ہیں۔ شہباز گل

چہلم امام حسینؓ کے موقع پر موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ

قومی کرکٹ ٹیم  کے کھلاڑی 23 ستمبر سے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں جلوہ گر ہوں گے

پی ٹی آئی،مسلم لیگ ن اورپاکستان پیپلز پارٹی کاتصادم صرف دکھاوے کی سیاست ہے۔سراج الحق 

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے ایک اور سہولت کا اعلان

 سواتی صاحب الیکشن کمشنر کس کی گھڑی کس کی چھڑی ہے اس سے ہمیں مطلب نہیں۔ ناصر حسین شاہ

ملک کے مختلف شہروں میں تیز بارش ۔۔۔۔ بجلی فراہم کرنے والے متعدد فیڈرز پر فالٹ اور ٹرپنگ جاری

 اپوزیشن جماعتیں صرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتی ہیں۔عثمان بزدار

مریم نواز نے جاتی امرااراضی انتقال منسوخی کیس میں دوبارہ فریق بنانے کی درخواست دائر کردی

 بی آر ٹی میں سفر کرونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ سے مشروط کر دیا گیا ہے۔