12:23 pm
موسمیاتی تبدیلی، 2050 تک 21 کروڑ افراد ہجرت پر مجبور ہو سکتے ہیں، عالمی بینک

 واشنگٹن(نیوز ڈیسک) موسمیاتی تبدیلی سے 2050 تک دنیا بھر میں 21 کروڑ 60 لاکھ افراد کو اپنے ممالک کے اندر نقل مکانی کرنے پر مجبور کر سکتی ہے۔عالمی بینک کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق موسمیاتی تبدیلی اندرونی نقل مکانی کا ایک طاقتور محرک ہے کیونکہ اس سے
لوگوں کے ذریعہ آمدن پر اثرات مرتب ہوتے ہیں اور انتہائی غیر محفوظ مقامات پر رہائش کی اہلیت کم ہوتی ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث اندرونی منتقلی کے اہم مقامات 2030 کے اوائل میں ابھر سکتے ہیں اور 2050 تک پھیلتے اور بڑھتے رہیں گے۔رپورٹ کے مطابق 2050 تک موسمیاتی تبدیلی کے باعث ذیلی صحارا افریقہ میں 8 کروڑ 60 لاکھ ، مشرقی ایشیا اور بحر الکاہل میں 4 کروڑ 90 لاکھ، جنوبی ایشیا میں 4 کروڑ ،شمالی افریقہ میں 1 کروڑ 90 لاکھ، لاطینی امریکا میں 1 کروڑ 70 لاکھ اور مشرقی یورپ اور وسطی ایشیا میں 50 لاکھ مقامی تارکین وطن سامنے آسکتے ہیں۔عالمی بینک میں پائیدار ترقی کے نائب صدر جورگن ووجیل نے کہا کہ یہ رپورٹ موسمیاتی تبدیلیوں سے انسانی نقصانات کی ایک واضح یاد دہانی ہے، خاص طور پر دنیا کے غریب ترین افراد پر جو اس کے اسباب میں کم سے کم حصہ ڈال رہے ہیں۔ووجیل نے کہا یہ واضح طور پر ممالک کیلیے کچھ ایسے اہم عوامل کو حل کرنے کا راستہ بتاتی ہے جو موسمیاتی تبدیلی کے باعث ہونے والی نقل مکانی کا باعث بن رہے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عالمی اخراج کو کم کرنے اور سبز، جامع اور لچکدار ترقی کیلئے فوری اور ٹھوس اقدامات سے موسمیاتی تبدیلی کے باعث ہونے والی نقل مکانی کے پیمانے کو 80 فیصد تک کم کیا جا سکتا ہے۔

تازہ ترین خبریں

حکومت کی موثر اقتصادی پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے، شفقت محمود

 حاملہ خواتین بھی کورونا ویکسین لگواسکتی ہیں۔ڈاکٹر فیصل سلطان

انسداد دہشتگردی عدالت نے رکن قومی اسمبلی  علی وزیر پر فرد جرم عائد کردی۔

انگلینڈ کا دورہ پاکستان کے انکار پر دکھ ہوا. چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ 

 ملکی سربراہ کو ملنے والے تحائف ماضی کی طرح غائب نہیں ہوتےبلکہ توشہ خانہ میں جمع کروائے جاتے ہیں۔ شہباز گل

چہلم امام حسینؓ کے موقع پر موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ

قومی کرکٹ ٹیم  کے کھلاڑی 23 ستمبر سے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں جلوہ گر ہوں گے

پی ٹی آئی،مسلم لیگ ن اورپاکستان پیپلز پارٹی کاتصادم صرف دکھاوے کی سیاست ہے۔سراج الحق 

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے ایک اور سہولت کا اعلان

 سواتی صاحب الیکشن کمشنر کس کی گھڑی کس کی چھڑی ہے اس سے ہمیں مطلب نہیں۔ ناصر حسین شاہ

ملک کے مختلف شہروں میں تیز بارش ۔۔۔۔ بجلی فراہم کرنے والے متعدد فیڈرز پر فالٹ اور ٹرپنگ جاری

 اپوزیشن جماعتیں صرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتی ہیں۔عثمان بزدار

مریم نواز نے جاتی امرااراضی انتقال منسوخی کیس میں دوبارہ فریق بنانے کی درخواست دائر کردی

 بی آر ٹی میں سفر کرونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ سے مشروط کر دیا گیا ہے۔