11:58 am
اسپیس ایکس کا خلائی جہاز عام شہریوں کو لے کر خلا میں روانہ

فلوریڈا(مانیٹرنگ ڈیسک)خلائی شٹل اسپیس ایکس نے تاریخ رقم کر دی، انسپائریشن 4 پہلی بار چار افراد کو لے کر خلا میں روانہ ہو گیا۔انسپائزیشن چاروں افراد کو لے کر زمین کے گرد چکر لگائے گی، خلائی شٹل فلوریڈا میں ناسا کے کینیڈی اسپیس اسٹیشن سے روانہ ہوئی۔ خلائی گاڑی مشن کے تحت تین دن تک وہاں قیام کرے گی، مشن کو انسپیریشن 4 کا نام دیا گیا ہے۔اگلے تین دنوں میں انسپیریشن 4 کا عملہ ہر 24 گھنٹے میں 15 مرتبہ زمین کا چکر لگائے گا۔جس میں شہری اسپیس ایکس کے راکٹ میں زمین کے گرد چکر مکمل کریں گے
۔ خلائی گاڑی زمین کے مدار میں پہنچنے کے بعد27 ہزار 360 کلومیٹر فی گھنٹا کی رفتار سے ہر 90 منٹ میں ایک چکر مکمل کرے گی۔خلائی گاڑی اس دوران زمین کے گرد آواز کی رفتار سے 22 گنا زیادہ تیزی کے ساتھ سفر کرے گی۔چند ماہ قبل ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس نے ناسا کے لیے انسانوں جیسے مدافعتی نظام رکھنے والے 73 ہزار خرد بینی جانور اور دیگر تحقیقاتی مواد کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن روانہ کیا تھا۔اسپیس ایکس کے فالکن 9 راکٹ پر 7،300 پاؤنڈ سے زیادہ تحقیقی مواد، رسد اور ہارڈ ویئر پر مشتمل جدید کارگو مشن کو جمعرات کے روز فلوریڈا میں کینیڈی اسپیس سنٹر سے خلائی اسٹیشن پر روانہ کیا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تحقیق سائنسدانوں کو انسانوں پر اسپیس لائٹ کے اثرات کو سمجھنے میں مدد فراہم کرے گی ،اس سے ماہرین خلا میں رہتے ہوئے خلابازوں کی زندگی کو بہتر بنانے کے لئے مطالعہ کریں گے، اور دریافت کیا جائے گا کہ خلا میں طویل مدتی قیام کس طرح انسانی صحت کو متاثر کرسکتا ہے۔

تازہ ترین خبریں

 اللہ تعالیٰ مجھے اپنی مخلوق کی بہترین انداز میں خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

 موجودہ دورکے ڈرامے تو۔۔۔ سینئر اداکارہ  بشریٰ انصاری  نےاہم معاملے پر کڑی نقید کر ڈالی 

کیا واقعی شیخ وقاص اکرم  پی ٹی آئی چھوڑ کر پھر سے ن لیگ میں شامل ہو گئے ہیں ؟ جانیں اس خبر میں 

پی ٹی آئی کا 2 ہفتوں میں انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کے 287 ارکان اسمبلی سنی اتحاد کونسل میں شامل ، دیکھیں تفصیل 

الیکشن 2024، یاسمین راشد کی درخواست پر نوازشریف الیکشن کمیشن طلب 

ایم کیو ایم کو وفاق میں کون کونسی 3 وزارتیں ملنے کا امکان؟؟؟ دیکھیں خبر میں

عدالت کی جانب سے سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشانات واپس لینے سے متعلق تمام درخواستوں کو یکجا کرنے کی ہدایات دیدی گئیں

“بیٹھ جائیں ،ورنہ لائسنس منسوخ کرنےکاحکم دے کر  توہین عدالت کا نوٹس بھی ہو گا”، چیف جسٹس کا شوکت بسرا پر برہمی کا اظہار، کیوں ؟دیکھیں

8 فروری کے الیکشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست خارج

سندھ اریگیشن اینڈ ڈرینج اتھارٹی میں غیر قانونی بھرتیوں اور ترقیوں کا انکشاف

بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے ، وزارت عظمیٰ پیپلز پارٹی کو دی جائے ، اہم رہنما کا مطالبہ 

سعودی ایئرلائن کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ،وجہ بھی سامنے آ گئی

جہلم سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ منتخب ایم این اے  اغوا کر لیے گئے ، جانیں تفصیل