09:53 pm
نااہل افسروں  نے چھٹی نہ دی۔۔ کرونا سے متاثرہ حاملہ خاتون جان سے گئی

نااہل افسروں نے چھٹی نہ دی۔۔ کرونا سے متاثرہ حاملہ خاتون جان سے گئی

09:53 pm


قاہرہ (نیوز ڈیسک )مصر کے صوبے الشرقیہ میں کرونا سے متاثرہ 35 سالہ نوجوان حاملہ خاتون افسروں کی غفلت کے باعث دفتر سے رخصت نہ ملنے پر انتقال کر گئی۔   العریبہ اردو کی ویب رپورٹ کےمطابق اسرا صامی نوجوان خاتون فارماسسٹ کے طور پر کام کرتی تھی اور اس کے آفس کے ذمے داران نے بیماری کی رخصت دینے سے انکار کر دیا تھا۔ وفات سے قبل فیس بک پر ایک پوسٹ میں تحریر کیا تھا کہ اس نے دفتری ذمے داران کو پیش کیے گئے خط میں اپنے حاملہ ہونے اور رخصت کی ضرورت کے حوالے سے آگاہ کر دیا تھا۔
تاہم زقازیق شہر میں ہیلتھ انشورنس اتھارٹی کی خاتون اہل کار نے متوفیہ کے خط کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے طبی معائنوں اور ایکسرے کی رپورٹ پیش کرے جن سے اس کے حاملہ ہونے کی تصدیق ہو۔ خاتون نے اپنی پوسٹ میں مزید بتایا کہ خاتون اہلکار کی ہٹ دھرمی کے باوجود وہ اپنے ذمے دار ڈائریکٹر سے منظوری لینے میں کامیاب ہو گئی تھی تاہم حکام نے خاتون سے انتظار کا مطالبہ کیا تا کہ اس کے خط کو قاہرہ ارسال کر کے اعلی حکام سے منظوری لی جا سکے۔اس تاخیر اور کرونا وائرس کی چوتھی لہر کے دوران میں کام پر جانے کے نتیجے میں خاتون اس وبائی مرض کی لپیٹ میں آ گئی اور اس کی حالت تیزی سے بگڑنے لگی۔خاتون فارماسسٹ نے اپنی موت سے دو روز قبل فیس بک پر لکھا کہ "میں مرنے کے قریب ہوں"۔اس کے بعد بدھ کی صبح اس نے آخری سانسیں لیں اور اپنے بچے کو بطن میں ساتھ لیے دنیا سے رخصت ہو گئی۔آٹھ ماہ کی حاملہ خاتون کی بچے سمیت تدفین بدھ کی شام زقازیق شہر میں ہوئی۔اس واقعے نے سوشل میڈیا پر عوامی حلقوں میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے۔ الشرقیہ صوبے میں فارماسسٹس ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ اس شرم ناک واقعے کی فوری تحقیقات کی جائیں اور ذمے دار افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

تازہ ترین خبریں

100اور1500روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈزرکھنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

100اور1500روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈزرکھنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

گارنٹی سے کہتا ہوں یہ حکومت اگلے تیس دن نہیں دیکھے گی ، بڑا دعویٰ آگیا

گارنٹی سے کہتا ہوں یہ حکومت اگلے تیس دن نہیں دیکھے گی ، بڑا دعویٰ آگیا

عمران خان اُڑ رہے تھے اب انہیں زمین پر لایا جائیگا، تحریک انصاف سے مزید گرفتاریوں کی پیشنگوئی کر دی گئی

عمران خان اُڑ رہے تھے اب انہیں زمین پر لایا جائیگا، تحریک انصاف سے مزید گرفتاریوں کی پیشنگوئی کر دی گئی

آسمانی بجلی نے تباہی مچا دی، بڑا جانی نقصان ہو گیا ، افسوسناک خبر

آسمانی بجلی نے تباہی مچا دی، بڑا جانی نقصان ہو گیا ، افسوسناک خبر

ممنوعہ فنڈنگ کیس، ایف آئی اے بھی ایکشن میںآگیا، عمران خان کیخلاف بڑا اقدام اٹھا لیا

ممنوعہ فنڈنگ کیس، ایف آئی اے بھی ایکشن میںآگیا، عمران خان کیخلاف بڑا اقدام اٹھا لیا

وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ کی گرفتاری کیلئے چھاپہ، گھر اصل میں کس کا نکلا؟

وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ کی گرفتاری کیلئے چھاپہ، گھر اصل میں کس کا نکلا؟

شدید بارشوں کیلئے ہوجائیں تیار، کہاں کہا ں جم کر بادل برسیں گے؟ گرمی سے پریشان شہریوں کیلئے خوشخبری

شدید بارشوں کیلئے ہوجائیں تیار، کہاں کہا ں جم کر بادل برسیں گے؟ گرمی سے پریشان شہریوں کیلئے خوشخبری

شہباز گل کا جملہ قابل اعتراض تھا، عمران خان نے آخرکار اعتراف کر لیا

شہباز گل کا جملہ قابل اعتراض تھا، عمران خان نے آخرکار اعتراف کر لیا

وزارت داخلہ نے اے آر وائی نیوز کااین او سی منسوخ کردیا

وزارت داخلہ نے اے آر وائی نیوز کااین او سی منسوخ کردیا

دل دل پاکستان۔۔ ملی نغمہ پڑھتے ہوئے شرمیلا فاروقی کی ویڈیو وائرل

دل دل پاکستان۔۔ ملی نغمہ پڑھتے ہوئے شرمیلا فاروقی کی ویڈیو وائرل

سوات میں سکیورٹی ہائی الرٹ، داخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوسٹ قائم، چیکنگ شروع

سوات میں سکیورٹی ہائی الرٹ، داخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوسٹ قائم، چیکنگ شروع

سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟ اہم خبر

سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟ اہم خبر

فائز عیسی ٰکیس،اختیارات کا غلط استعمال کرنیوالے افسران مشکل میں پھنس گئے ،بڑااقدام اٹھالیاگیا

فائز عیسی ٰکیس،اختیارات کا غلط استعمال کرنیوالے افسران مشکل میں پھنس گئے ،بڑااقدام اٹھالیاگیا

یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے سب کو حیران کردیا، ویڈیو وائرل

یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے سب کو حیران کردیا، ویڈیو وائرل