10:46 am
پاکستان کو خطرے کی تفصیل نہ بتائی گئی اور نہ بتائیں گے، چیف ایگزیکٹیو نیوزی لینڈ کرکٹ

آکلینڈ(ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ وائٹ نے کہا ہے کہ کرکٹ ٹیم کولاحق خطرے کی تفصیلات نہ پاکستان کو تو بتائی گئیں اور نہ ہی بتائی جائیں گی۔نیوزی لینڈ کرکٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کیوی بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ وائٹ نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف سیریز کھیلنے کے لیے پرعزم تھی کیونکہ اس سے قبل 
پاکستان کی سیکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ اور خطرات سے نمٹنے کے لیے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا تھا لیکن جمعے کے روز ہر چیز بدل گئی، اس حوالے سے دی گئی ہدایات اور ممکنہ خطرے کے پیش نظر حالات بھی بدل گئے،ڈیوڈ وائٹ نے کہا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورے کی منسوخی کی مختصر وجوہات پاکستان کرکٹ بورڈ کو بتائی گئی ہیں تاہم تفصیلی انداز میں نہ تو انہیں بتایا گیا ہے اور نہ ہی بتایا جائے گا۔ ہمیں معلوم ہے کہ یہ پی سی بی کے لیے انتہائی مشکل وقت ہے لیکن ہمارے پاس دورہ منسوخ کرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں تھا۔ وہ اس کے علاوہ کیا کہہ سکتے ہیں کہ ہمیں جو ہدایات ملیں وہ ٹیم کو درپیش ممکنہ خطرے سے متعلق ایک ذمہ دار اور انتہائی محتاط ذریعے سے ملنے والی رپورٹس کا نتیجہ تھیں۔ڈیوڈ وائٹ نے کہا کہ نیوزی لینڈ حکومت کی جانب سے ملنے والی ہدایات کی روشنی میں ہم نے انتہائی ذمہ دارانہ قدم اٹھایا۔ ہم نے فیصلہ کرنے سے پہلے نیوزی لینڈ کے حکومتی عہدیداروں کے ساتھ کافی بات چیت کی اور پی سی بی کو اپنے موقف سے آگاہ کرنے کے بعد ہی ہم سمجھتے ہیں کہ دونوں ملکوں کے وزرائے اعظم کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے عین اس وقت پاکستان کا دورہ منسوخ کردیا تھا جب دونوں ٹیموں کے درمیان راولپنڈی میں شیڈول ایک روزہ میچز کی سیریز کا پہلا میچ شروع ہونے میں 2 گھنٹے سے بھی کم وقت رہ گیا تھا، اور نیوزی لینڈ ٹیم کئی روز سے پاکستان میں موجود تھی۔

تازہ ترین خبریں

لیہ،تاجروں کا منحرف رکن کو ووٹ دینے سے انکار،لیگی کارکنوں کی دھمکیاں،ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل

اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے والے ہوجائیں تیار،چارجز میں اضافہ کردیاگیا،اب 18روپے کی بجائے کتنے روپے وصول کیے جائیں گے

ایک سے ڈیڑھ ہفتہ۔۔۔وزیرپٹرولیم مصدق ملک نے بڑاانکشاف کرڈالا

﷽ کا خاص وظیفہ جو آپ کی ہر مشکل پریشانی کو دور کردے گا

جتنی بھی بڑی مشکل ہو اللہ پاک کے 2 نام پڑھنا شروع کر دیں،مشکلات منٹوں میں حل ہوجائیں گی

ماہر نفسیات کا کہنا ہے کہ دو قسم کے شوہر بیوی کو کبھی بھی خوش نہیں رکھ سکتے ، بیوی ساری عمر پچھتاتی ہے

نالہ کورنگ میں چار بچوں کو بچانے کیلئے چھلانگ لگانے والے نوجوان بارے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

سعودی عرب میں موجود پاکستانی بغیراجازت حج پر نہ جائیں ورنہ۔۔پاکستانیوں کوخبردارکردیاگیا

حکومت نے گھٹنے ٹیک دئیے۔۔۔ لگژری اشیاء کی درآمد پر پابندی ختم

حکومت نے گھٹنے ٹیک دئیے۔۔۔ لگژری اشیاء کی درآمد پر پابندی ختم

نالہ کورنگ میں چار بچوں کو بچانے کیلئے چھلانگ لگانے والے نوجوان بارے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

نالہ کورنگ میں چار بچوں کو بچانے کیلئے چھلانگ لگانے والے نوجوان بارے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

وزیراعلیٰ پنجاب کاانتخاب۔۔اسپیکرچوہدری پرویز الٰہی نے بڑااقدام اٹھالیا

ملک میں سوناایک مرتبہ پھرمہنگا۔۔فی تولہ قیمت میں اچانک اتنااضافہ ہوگیاکہ جان کرآپ کے اوسان خطا ہوجائیں گے

کیازمانہ آخرقریب آگیا۔۔افریقی ملک نے مہنگائی سے تنگ آکرکاغذی کرنسی کاخاتمہ کردیا،تجارت کےلیے سونے کے سکے استعمال ہوں گے

دوست کی بیوہ سے شادی کی خواہش، خاتون کے انکار پر شہری نے خوفناک اقدام اٹھالیا