10:59 am
2روز بعد ہی نئی نویلی دلہن نے طلاق مانگ لی،لیکن کیوں؟وجہ ایسی کہ جان کرآپ بھی ششدر رہ جائیں گے

2روز بعد ہی نئی نویلی دلہن نے طلاق مانگ لی،لیکن کیوں؟وجہ ایسی کہ جان کرآپ بھی ششدر رہ جائیں گے

10:59 am

ریاض (نیوز ڈیسک )سعودی عرب میں طلاق کا ایک انوکھا ترین کیس سامنے آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق  ایک سعودی خاتون نے شادی کے صرف دو روز بعد ہی طلاق کا مطالبہ کر دیا۔ طلاق کے مطالبے کا سبب یہ انکشاف تھا کہ خاتون کا شوہر "گنجا" ہے۔میڈیا
رپو رٹس کے مطابق شوہر نے اس کیس کے حوالے سے وکیل سے مشاورت طلب کی اور ساتھ ہی یہ بات معلوم کی کہ گنجے پن کو کس حد تک شوہر کی خامی شمار کیا جاتا ہے۔ جس پر قانونی مشیر نے واضح کیا کہ اگر شوہر میں نفرت انگیز اور ٹھوس عیب کا انکشاف ہو مثلا دیوانہ پن، برص، جذام یا اعضا کا مرض وغیرہ تو بیوی فسخِ نکاح کا مطالبہ کرنے کا حق رکھتی ہے، تاہم گنجا پن کوئی ٹھوس عیب نہیں ہے۔جس پر شوہرنے قانونی چارہ جوئی کا سو چنا شرو ع کر دیا ہے۔

تازہ ترین خبریں