12:59 pm
استنبول کا وہ مندر جہاں سے کوئی زندہ واپس نہیں آیا، لیکن کیوں؟تفصیلات جانیں اس خبرمیں

استنبول کا وہ مندر جہاں سے کوئی زندہ واپس نہیں آیا، لیکن کیوں؟تفصیلات جانیں اس خبرمیں

12:59 pm

استنبول : ترکی کے ایک علاقے میں ایک ایسا قدیم ترین مندر بھی قائم ہے جس کے بارے میں مشہور ہے کہ وہاں جانے والا کوئی بھی شخص زندہ نہیں رہا۔اس سلسلے میں مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ ترکی کے اس قدیم مندر میں اس قدر اندھیرا ہے کہ کچھ بھی دیکھنا ناممکن ہے، لوگ اس مندر کو دوزخ کا دروازہ بھی کہتے ہیں۔حال میں ہی صوفیہ میوزیم کو مسجد میں تبدیل کرنے
کی وجہ سے ترکی عالمی کی شہ سرخیوں میں تھا، یہ ملک اکثر دوسری بہت ساری وجوہات کی بناء پر بھی زیر بحث رہتا ہے۔ان میں سے ایک ترکی کا ایک مندر ہے جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہاں جو بھی جاتا ہے فوری طور پر مرجاتا ہے۔ قدیم شہر ہیراپولس میں تعمیر کردہ اس ہیکل کو کا راز صرف دو سال قبل دنیا کے سامنے آیا ہے۔ایک زمانے میں ترکی کا ہیراپولیس شہر ان لوگوں کی توجہ کا مرکز تھا جو ایڈونچر پسند تھے، غیر ملکی اور مقامی سیاحوں کا ایک گروپ وہاں آتا اور ایک خاص مندر میں جانے کی ہمت اور کوشش کرتا۔ جس کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ جو بھی اس کے سائے کو چھوتا ہے اسے موت آ جاتی ہے۔کہا جاتا تھا کہ اس پراسرار مندر کے قریب جانے والے انسان ہی نہیں بلکہ جانور اور پرندے بھی مرجاتے ہیں۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس مندر کا معمہ مزید گہرا ہوتا چلا گیا۔بعد ازاں اسے پلوٹو کا مندر یعنی موت کے دیوتا کا مندر کہا جانے لگا، کئی صدیوں سے یہ خیال کیا جاتا تھا کہ موت کے خدا کی زہریلی سانس کی وجہ سے جو لوگ ہیکل میں جاتے ہیں یا اس کے آس پاس جاتے ہیں لقمہ ء اجل بن جاتے ہیں۔مسلسل اموات کی وجہ سے آس پاس کے لوگوں نے وہاں جانا چھوڑ دیا۔ اگرچہ سیاحوں نے وہاں جانے کی اکثر کوشش کی ہے لیکن انہیں مقامی لوگوں نے روک لیا۔یہاں تک کہ اگر کچھ سیاح یا ریسرچر مندر کے اسرار کا پتہ کرنے کے لئے اندر جانے کی کوشش کرتے تو مقامی لوگ انہیں ایک پنجرے میں قید پرندہ دیتے تاکہ وہ اس کی موت اپنی آنکھوں سے مندر کے احاطے میں دیکھ سکیں اور ایسا ہی ہوتا مندر کے صحن میں قدم رکھتے ہی پرندہ چند ہی منٹوں میں دم توڑ دیتا۔یہ خوفناک منظر دیکھتے ہی اندر جانے کی خواہش رکھنے والے بھی اپنا تجسس ختم کرکے واپس چلے جاتے، وقت کے ساتھ ساتھ مندر کی پراسراریت اور خوف بڑھتا چلا گیا۔ہیراپولیس شہر ایک قدیم رومن شہر ہے جو مرکز میں واقع ہے۔ اس چھوٹی سی جگہ میں بہت تنوع دیکھنے کو ملتا ہے، یہاں بنائے گئے گرم پانی کے چشمے بھی خصوصی اہمیت کے حامل ہیں۔یہ چشمے کیلشیئم سے بھر پور ہوتے ہیں جن سے ہر وقت پانی کے بلبلے اٹھتے رہتے ہیں، اسی سبب یہ شہر دوسری صدی میں ہی تھرمل اسپا کے طور پر مشہور تھا۔ہسٹری ڈاٹ کام کی ایک رپورٹ کے مطابق دور دراز سے لوگ اپنی بیماریوں کے علاج کے لئے اس شہر میں آتے تھے۔ خاص طور پر جوڑ اور جلد سے متعلق بیماریوں کو دور کرنے میں یہ چشمے بہت مشہور تھے۔رپورٹ کے مطابق اس دور میں اس شہر میں ایک تھیٹر بنایا گیا تھا جس میں لگ بھگ پندرہ ہزار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش تھی۔ اس شہر کی شہرت کی ایک اور وجہ بھی تھی کہ یہاں پلوٹو مندر قائم تھا۔رومن داستانوں کے مطابق پلوٹو زمین کا بادشاہ تھا اس مندر کی تعمیر کس نے کی اس کے بارے میں ابھی تک کوئی خاص معلومات نہیں ہیں لیکن یہ بات یقینی ہے کہ یہ مندر لوگوں کے لئے مہلک تھا۔پہلی صدی قبل مسیح میں یونانی اسکالر اسٹربو نے اس ہیکل کے قریب جانے کی کوشش کی لیکن وہ دور ہی سے لوٹ آئے، انہوں نے لکھا ہے کہ ہیکل کے اندر اتنا دھواں ہے کہ اسے اندر سے نہیں دیکھا جاسکتا۔فروری2018 میں محققین پر یہ انکشاف ہوا کہ پراسرار مندر میں دھواں کیوں ہے؟ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ مندر کے نیچے غار میں کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس کی ایک بڑی مقدار موجود ہے۔ اس کے ساتھ ہی شہر کے قریب گرم پانی کے چشمے کے اندر سے دوسری مختلف قسم کی زہریلی گیسیں نکل رہی ہیں۔عام طور پر کاربن ڈائی آکسائیڈ اتنی خطرناک نہیں ہے لیکن جب تک اس کی فیصد متوازن ہے۔ صرف 10 فیصد کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس ہی 30 منٹ کے اندر کسی شخص کو موت کے گھاٹ اتار سکتی ہے۔ہماری فضا میں یہ گیس 0.039 فیصد تک ہے، ہیکل کے احاطے میں اس کی مقدار91 فیصد ہے جو کہ بے حد مہلک ہے، یہ گیس آکسیجن سے ڈیڑھ گنا زیادہ بھاری ہے۔اس کی وجہ سے یہ زمین پہ نیچے رہتی ہے اور مندر کے اندر دھواں کا گہرا سایہ ہے، اس زہریلی گیس کی وجہ سے ہی یہاں آنے والے لوگ دم توڑ جاتے تھے۔


تازہ ترین خبریں

ڈالر کی قدر بڑھنے سے  ملک میں مہنگائی کا طوفان  آئے گا ، شوکت ترین

ڈالر کی قدر بڑھنے سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا ، شوکت ترین

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین  واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

آئی ایم ایف  معاہدہ  اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد  مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

آئی ایم ایف معاہدہ اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

آصف  زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

آصف زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو  کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج  کردی

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج کردی

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی  قرار دیدیا

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی قرار دیدیا

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر 

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر