02:04 pm
ہانگ کانگ ، لامحدود مواقع کے ساتھ ، عالمی سرمایہ کاروں کو بہتر مستقبل کی "یقین دہانی" کرواتا ہے

ہانگ کانگ ، لامحدود مواقع کے ساتھ ، عالمی سرمایہ کاروں کو بہتر مستقبل کی "یقین دہانی" کرواتا ہے

02:04 pm

چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقہ کی حکومت نے 27 تاریخ کو "ہانگ کانگ میں کاروباری ماحول پر رپورٹ: لامحدود فوائد ، منفرد مواقع" جاری کی ، جس میں تفصیلی اعداد و شمار کے ساتھ افراتفری کے خاتمے  کے بعد سے  ہانگ کانگ کے اچھے کاروباری ماحول اور ترقی کے روشن امکانات کو دکھایا گیا ، اور چین کے خلاف  امریکی حلقوں کی جانب سے پھیلائی جانے والی بدنامی کو مؤثر طریقے سے مسترد کیا گیا ہے۔ اس رپورٹ میں عالمی سرمایہ کاروں کے لیے ہانگ کانگ میں مستقبل کے حوالے سے
"یقین دہانی" کروائی گئی ہے۔ مادر وطن میں واپسی کے بعد یہ ہانگ کانگ کی پہلی کاروباری ماحول کی رپورٹ ہے۔ ایک تحقیقی ادارے کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین "گلوبل فنانشل سینٹر انڈیکس" کے مطابق،اس وقت ہانگ کانگ کی مجموعی درجہ بندی دنیا کے ٹاپ تھری میں واپس آگئی ہے۔ رپورٹ میں ہانگ کانگ کے کاروباری ماحول اور سرمایہ کاری کو ہنگاموں سے ہونے والے سنگین نقصانات کا جائزہ لیا گیا۔رپورٹ نے بہت سارے حقائق کے ساتھ ثابت کیا کہ امریکہ میں چین مخالف قوتیں ہانگ کانگ کے کاروباری ماحول کو تباہ کرنے والا سب سے بڑا کالا ہاتھ ہیں۔ انہوں نے نہ صرف ہانگ کانگ کے قومی سلامتی قوانین پر بہتان لگانے اور ان پر حملہ کرنے اور ہانگ کانگ پر غیر معقول پابندیاں لگانے کی پوری کوشش کی ، بلکہ ہانگ کانگ کے کاروباری ماحول کو بدنام کرنے ، ہانگ کانگ کے ترقی کے امکانات کو کم کرنے اور ہانگ کانگ میں کاروبار کرنے والی ملٹی نیشنل کمپنیوں کو دھمکانے اور دباؤ ڈالنے کے لیے افواہیں پھیلائیں۔ تاکہ ہانگ کانگ کے امور میں مداخلت کے ذریعے چین کی ترقی کو روکا جا سکے۔ ہانگ کانگ چین کا ہانگ کانگ ہے جس کو تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔ ہانگ کانگ کے قومی سلامتی قانون کی تشکیل اور نفاذ سے لے کر ہانگ کانگ کے انتخابی نظام کی بہتری تک ، چینی مرکزی حکومت کی جانب سے ہانگ کانگ پر حکمرانی کے اقدامات نے ہانگ کانگ کے معاشرے میں اچھے نظم وضبط کو بحال کیا ہے ، ہانگ کانگ کی مارکیٹ کو مؤثر طریقے سے محفوظ کیا ہے اور سرمایہ کاری کا ماحول ، اور ہانگ کانگ میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے جائز حقوق اور مفادات کا بہتر تحفظ کیا ہے۔ یہ قابل غور ہے کہ "ایک ملک ، دو نظام" گورننس سسٹم کی مسلسل بہتری کے ساتھ ، ہانگ کانگ طویل عرصے تک ایک محفوظ اور متحرک کاروباری ماحول برقرار رکھے گا ، بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو بھرپور اور متنوع ترقیاتی مواقع مہیا کرے گا۔ ایک آزاد ، منصفانہ اور کھلا ہانگ کانگ دنیا بھر کی کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کو خوش آمدید کہتا ہے ۔

تازہ ترین خبریں

انتخابی شیڈول الیکشن سے 54 روز پہلے جاری ہو گا: چیف الیکشن کمشنر

انتخابی شیڈول الیکشن سے 54 روز پہلے جاری ہو گا: چیف الیکشن کمشنر

متحدہ عرب امارات کا 30 ارب ڈالر کے کلائمیٹ فنڈ کے قیام کا اعلان

متحدہ عرب امارات کا 30 ارب ڈالر کے کلائمیٹ فنڈ کے قیام کا اعلان

آئندہ سال 30 جون تک پاکستان پر قرض کا بوجھ 820 کھرب روپے ہوجائیگا: آئی ایم ایف

آئندہ سال 30 جون تک پاکستان پر قرض کا بوجھ 820 کھرب روپے ہوجائیگا: آئی ایم ایف

’’ایکس‘‘ٹوئٹر عالمی فضلے کا گٹر،میئر پیرس کا اکاؤنٹ ختم کرنے کا اعلان

’’ایکس‘‘ٹوئٹر عالمی فضلے کا گٹر،میئر پیرس کا اکاؤنٹ ختم کرنے کا اعلان

چیف جسٹس نے اپنے استعمال کی دو لگژری سرکاری گاڑیاں واپس کردیں

چیف جسٹس نے اپنے استعمال کی دو لگژری سرکاری گاڑیاں واپس کردیں

پٹرول اورڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان

پٹرول اورڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان

جیل ٹرائل  حکم نامے کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی نے  درخواست دائرکردی

جیل ٹرائل حکم نامے کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی نے درخواست دائرکردی

نئی حلقہ بندیاں، الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 6 نشستیں کم کردیں

نئی حلقہ بندیاں، الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 6 نشستیں کم کردیں

سائفر کیس، نوٹیفکیشن پیش، اب اڈیالہ جیل  میں ٹرائل ہو گا،سماعت ملتوی

سائفر کیس، نوٹیفکیشن پیش، اب اڈیالہ جیل میں ٹرائل ہو گا،سماعت ملتوی

سابق وفاقی وزیرشیریں مزاری کا نام پی سی ایل سے نکالنے کا حکم

سابق وفاقی وزیرشیریں مزاری کا نام پی سی ایل سے نکالنے کا حکم

اسرائیل کاعارضی جنگ بندی ختم کرنیکا اعلان

اسرائیل کاعارضی جنگ بندی ختم کرنیکا اعلان

سائفر کیس ، نوٹیفکیشن آیاتو ور نا ملز مان کو پیش کرنیکا حکم دیں گے،جج ابوالحسنات

سائفر کیس ، نوٹیفکیشن آیاتو ور نا ملز مان کو پیش کرنیکا حکم دیں گے،جج ابوالحسنات

تھر ڈ پارٹی ایکٹ منسوخی بل آزادکشمیراسمبلی میں پیش ، این ٹی ایس ، پی ایس سی سسٹم ختم ہونے کا امکان

تھر ڈ پارٹی ایکٹ منسوخی بل آزادکشمیراسمبلی میں پیش ، این ٹی ایس ، پی ایس سی سسٹم ختم ہونے کا امکان

آزاد کشمیر میں حکومتی اقدامات کیخلاف ایک بار پھر بل جلائو تحریک شروع

آزاد کشمیر میں حکومتی اقدامات کیخلاف ایک بار پھر بل جلائو تحریک شروع