10:21 pm
21 سالہ سلمیٰ اور 25سالہ ایمان ، اردن کی بے پناہ خوبصورت شہزادیوں کی ویڈیو ز منظر عام پر

21 سالہ سلمیٰ اور 25سالہ ایمان ، اردن کی بے پناہ خوبصورت شہزادیوں کی ویڈیو ز منظر عام پر

10:21 pm


عمان(مانیٹرنگ ڈیسک)21 سالہ سلمیٰ اور 25سالہ ایمان ، اردن کی بے پناہ خوبصورت شہزادیوں کی ویڈیو ز منظر عام پر ۔۔ اردن کی ملکہ رانیہ نے اپنی بیٹیوں کی سالگرہ پر ان کی بچپن سے جوانی تک کی ویڈیوانٹرنیٹ پر پوسٹ کردی۔ میل آن لائن کے مطابق 51سالہ ملکہ رانیہ کی بیٹی شہزادی سلمیٰ اور شہزادی ایمان کی سالگرہ ایک دن کے وقفے سے آتی ہے۔ شہزادی سلمیٰ کی پیدائش 26ستمبر
کی ہے جبکہ شہزادی ایمان کی 27ستمبر کی۔ رواں سال شہزادی سلمیٰ نے اپنی 21ویں سالگرہ منائی اور شہزادی ایمان نے 25ویں۔ اس بار ملکہ رانیہ نے اپنی بیٹیوں کی سالگرہ منانے کے لیے ان کی بچپن سے اب تک کی ویڈیوز کو یکجا کرکے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کر دیا۔ اس ویڈیو میں شہزادیوں کو بچپن میں اپنی ماں کے ساتھ کھیلتے کودتے بھی دکھایا گیا ہے ۔ پہلی بار جب شہزادیوں کے بال کٹوائے گئے، اس کی ویڈیو بھی اس کا حصہ ہے جبکہ شہزادیوں کی ہائی سکول گریجوایشن کی تقریب بھی اس ویڈیو میں دکھائی گئی ہے۔اس ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں ملکہ رانیہ لکھتی ہیں کہ ”میری پیاری بیٹیوں ایمان اور سلمیٰ کو سالگرہ مبارک۔“

تازہ ترین خبریں