11:14 am
سابق افغان صدر اشرف غنی بے نقاب، پیسوں کے ساتھ بیرونِ ملک فرار ہونے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی آگئی

سابق افغان صدر اشرف غنی بے نقاب، پیسوں کے ساتھ بیرونِ ملک فرار ہونے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی آگئی

11:14 am

جلال آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے سابق مفرور صدر اشرف غنی کے ہیڈ آف سیکیورٹی رہنے والے بریگیڈیئر جنرل پیراج عطا شریفی کا کہنا ہے کہ ان کے پاس سابق صدر کے فرار ہوتے وقت پیسے لے جانے کی سی سی ٹی وی ویڈیو موجود ہے۔ اگر امریکہ یا برطانیہ جیسا کوئی ملک ان کی جان کی حفاظت کی یقین دہانی کرائیں تو وہ اس ویڈیو کو پبلک کرنے کو تیار ہیں۔
 بریگیڈیئر عطا  شریفی موجودہ طالبان حکومت کی جانب سے سب سے زیادہ مطلوب قرار دیے جانے والے افراد میں سے ایک ہیں اور ان کے سر پر 10 لاکھ روپے کا انعام رکھا گیا ہے۔ ایسی صورت حال میں وہ ایک نامعلوم مقام پر تہہ خانے میں چھپے ہوئے ہیں۔برطانوی اخبار ڈیلی میل نے عطا شریفی کا افغانستان میں انٹرویو کیا ہے۔ وہ اشرف غنی کی حکومت میں 20 ویں سینئر ترین عہدیدار تھے۔ اشرف غنی کے ملک سے فرار ہونے کے بعد عطا شریفی  کی تصویریں طالبان کی ہر چیک پوسٹ پر چسپاں کی گئی ہیں۔اپنے انٹرویو میں بریگیڈیئر جنرل عطا شریفی نے سخت غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں نہ صرف ان لوگوں نے دھوکہ دیا جن کی وہ حفاظت کرتے تھے بلکہ ان مغربی ممالک نے بھی انہیں تنہا چھوڑ دیا جن کی وہ کئی سال تک خدمت کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے ڈیلی میل کے صحافی کو اپنی وہ ای میلز بھی دکھائیں جو انہوں نے برطانیہ کی وزارت دفاع کو بھجوائی تھیں۔ اس کے ساتھ انہوں نے وعدہ کیا کہ وہ اشرف غنی کی کرپشن کو بھی بے نقاب کریں گے۔ پیراج عطا شریفی نے دعویٰ کیا کہ طالبان کے کنٹرول کے بعد افغانستان سے بھاگتے وقت سابق صدر نے اسلحہ بھی ساتھ لے لیا تھا،" اشرف غنی نے مجھے  بتایا کہ اگر طالبان نے انہیں پکڑنے کی کوشش کی تو وہ خود کو مارلیں گے۔"خیال رہے کہ 15 اگست کو کابل پر طالبان کے قبضے سے پہلے ہی اشرف غنی ملک سے فرار ہوگئے تھے۔ روس نے دعویٰ کیا تھا کہ اشرف غنی اپنے ساتھ جاتے ہوئے 169 ملین ڈالر کی رقم لے گئے ہیں۔ بعد ازاں وہ متحدہ عرب امارات سے سامنے آئے جہاں انہیں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پناہ دی گئی  تھی۔ اشرف غنی نے خود پر لگنے والے الزامات کی تردید کی اور کہا کہ وہ پیسے لے کر نہیں بلکہ اپنی جان بچا کر بھاگے تھے۔
 

تازہ ترین خبریں

انارکلی دھ م ا ک ہ کس نوعیت کا تھا؟ ابتدائی تفصیلات آگئیں

انارکلی دھ م ا ک ہ کس نوعیت کا تھا؟ ابتدائی تفصیلات آگئیں

آئندہ چوبیس گھنٹوں میںموسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بارشوں اور برفباری کی پیشنگوئی کر دی

آئندہ چوبیس گھنٹوں میںموسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بارشوں اور برفباری کی پیشنگوئی کر دی

ملک کی صدارتی نظام نافذ ہونے کا امکان؟ وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی بھی کھل کر بول پڑے

ملک کی صدارتی نظام نافذ ہونے کا امکان؟ وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی بھی کھل کر بول پڑے

ایشوریہ کی  18 برس بعدطلاق، طلاق کی اصل وجہ بھی سامنے آگئی

ایشوریہ کی 18 برس بعدطلاق، طلاق کی اصل وجہ بھی سامنے آگئی

مہنگائی سے عوام پریشان ، حکمران جماعت میں بغاوت۔۔پی ٹی آئی اراکین اسمبلی آئندہ الیکشن کس جماعت کے ٹکٹ پر لڑیںگے؟ سہیل وڑائچ نے تہلکہ خیز د

مہنگائی سے عوام پریشان ، حکمران جماعت میں بغاوت۔۔پی ٹی آئی اراکین اسمبلی آئندہ الیکشن کس جماعت کے ٹکٹ پر لڑیںگے؟ سہیل وڑائچ نے تہلکہ خیز د

مزید بارشوں اور بر فباری کی پیشنگوئی، متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کر دیا گیا

مزید بارشوں اور بر فباری کی پیشنگوئی، متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کر دیا گیا

وہ میرا سب کچھ تھا، بھارتی اداکارہ ورون دھون شدید غم سے نڈھال ، جذباتی پوسٹ شئیر کردی

وہ میرا سب کچھ تھا، بھارتی اداکارہ ورون دھون شدید غم سے نڈھال ، جذباتی پوسٹ شئیر کردی

اسرائیل کیساتھ ترکی کے تعلقات بحال، ترک صدر نے بھی مسلم امہ کے زخموں پر نمک چھڑک دیا

اسرائیل کیساتھ ترکی کے تعلقات بحال، ترک صدر نے بھی مسلم امہ کے زخموں پر نمک چھڑک دیا

فیول ایڈجسٹمنٹ کی ساری رقم صارفین کو واپس کریں، نیپرانے ہدایت نامہ جاری کر دیا

فیول ایڈجسٹمنٹ کی ساری رقم صارفین کو واپس کریں، نیپرانے ہدایت نامہ جاری کر دیا

لاہور دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ۔۔۔ 20زخمی ،کتنوں کی حالت تشویشناک ہے؟ جانیے تفصیل

لاہور دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ۔۔۔ 20زخمی ،کتنوں کی حالت تشویشناک ہے؟ جانیے تفصیل

ایکسچینج کمپنیوں پر ود ہولڈنگ ٹیکس کا نفاذ،ڈالر 200روپے سے بھی اوپر جانے کا امکان

ایکسچینج کمپنیوں پر ود ہولڈنگ ٹیکس کا نفاذ،ڈالر 200روپے سے بھی اوپر جانے کا امکان

سردی کی نئی لہر آگئی ، تیز سائبیرین ہوائوں کا امکان ، شہریوں کیلئے الرٹ جاری کر دیا گیا

سردی کی نئی لہر آگئی ، تیز سائبیرین ہوائوں کا امکان ، شہریوں کیلئے الرٹ جاری کر دیا گیا

کورونا وائرس کا پھیلائو، سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کیلئے نئے احکامات جاری کر دیئے گئے

کورونا وائرس کا پھیلائو، سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کیلئے نئے احکامات جاری کر دیئے گئے

کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر کی شادی ، کونسی اہم حکومتی شخصیت بھی پہنچ گئی؟ تصویر دیکھ کر ہر کوئی حیران

کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر کی شادی ، کونسی اہم حکومتی شخصیت بھی پہنچ گئی؟ تصویر دیکھ کر ہر کوئی حیران