07:09 pm
اگلے انتخابات میں بھی عمران خان ہی کامیاب ہوں گے کیاآپ اکانومسٹ میگزین کے اس دعوے سے اتفاق  کرتے ہیں؟اپنی رائے کااظہارکمنٹس میں ضرور کریں

اگلے انتخابات میں بھی عمران خان ہی کامیاب ہوں گے کیاآپ اکانومسٹ میگزین کے اس دعوے سے اتفاق کرتے ہیں؟اپنی رائے کااظہارکمنٹس میں ضرور کریں

07:09 pm

واشنگٹن (نیوز ڈسک )غیر ملکی میگزین دی اکانومسٹ نے پیشگوئی کی ہے کہ پاکستان میں ہونے والے آئندہ عام انتخابات 2023 میں بھی عمران خان ہی کامیاب ہوں گے۔ اس طرح وزیراعظم عمران خان وہ پہلے پاکستانی وزیراعظم ہوں گے جو لگاتار دوسری بار اقتدار میں آئیں گے۔ میگزین نے اپنے مضمون میں عمران خان پر تنقید بھی کی ہے اور بتایا کہ کس طرح شروع مین ان کی حکومت آنے سے پاکستانیوں کی بڑی تعداد ناخوش تھی۔ لیکن اس وقت جو عالمی حالات اور سیاسی منظرنامہ ہے اس کے مطابق اگلی حکومت بھی تحریک انصاف
ہی کی نظر آ رہی ہے۔ مگزین نے مزید کہا کہ حالانکہ عمران خان طالبان کے ساتھ قریبی تعلقات کے بعض پہلوؤں کو نظراندازکرتے آئے ہیں مگر پھر بھی افغانستان میں جو کچھ ہوا اس کا کریڈٹ پاکستان لیتا ہے اور اس سے نکلنے والے نتائج موجودہ پاکستانی حکومت کیلئے فائدہ مند ہوں گے۔ مضمون نے کہا کہ عمران خان آئندہ انتخابات اپنی قیادت کی وجہ سے نہیں جیتیں گے بلکہ وہ اس لیے جیتیں گے کہ موجودہ اور آنے والے وقت میں ایسے واقعات ہوں گے جو انہیں ایسے حالات میں واحد امیدوار بنائیں گے ان واقعات میں افغانستان ایک ہے۔ وزیراعظم عمران خان ہمیشہ پاکستان کی افغان پالیسی کے مضبوط اور محافظ رہے ہیں۔ کئی مواقع پر انہوں نے افغانستان کی صورت حال کی وجہ سے پاکستان کی طرف سے بھاری قربانیوں کا تفصیلی ذکر کیا۔ جس کے نتیجے میں انہیں عوامی حمایت حاصل ملی ہے۔ بہت سے پاکستانی سمجھتے ہیں کہ افغانستان میں طالبان کا قبضہ ایک سازگار پیش رفت ہے۔ گیلپ پاکستان کے ایک سروے کے مطابق 55 فیصد پاکستانی خوش ہیں کہ طالبان اب افغانستان پر حکومت کریں گے۔ اکانومسٹ نے کورونا کے دوران پاکستان کی کامیابی کو بھی تسلیم کیا اور کہا کہ یہ بھی اگلے انتخابات میں کامیابی کی ایک وجہ ہوگی۔ کچھ ایسی وجوہات ہیں جن کو سمجھ پانا مشکل ہے کہ کس طرح پاکستان اپنے دیگر پڑوسی ممالک کی نسبت کورونا سے کم متاثر ہوا ہے۔ کیونکہ دیگر ممالک میں کورونا سے اموات کی شرح فی ملین پاکستان سے 10 گنا زیادہ رہی ہے۔ اکانومسٹ نے اس سروے کا بھی حوالہ دیا جس میں کہا گیا تھا کہ عمران خان پاکستان میں اب 48 فیصد پاکستانیوں کی پسند ہیں کیونکہ یہ ان کی حکومت بننے کے بعد اب تک کی سب سے مقبولیت کی شرح ہے۔ میگزین نے کہا کہ 2023 کے عام انتخابات میں پاکستان کی اپوزیشن جماعتوں سے ایسے قدکاٹھ کا کوئی بھی نہیں ہو گا جو عمران خان کے مقابلے پر آ سکے اس لیے اس میں ان کی جیت یقینی نظر آ رہی ہے۔

تازہ ترین خبریں

فن لینڈ کی کم عمر وزیراعظم سنا مارین کی پارٹی کرتے ہوئے ویڈیو لیک ہوگئی، ویڈیو لنک میں ، عوام شدید غصے میں 

فن لینڈ کی کم عمر وزیراعظم سنا مارین کی پارٹی کرتے ہوئے ویڈیو لیک ہوگئی، ویڈیو لنک میں ، عوام شدید غصے میں 

عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ چیف الیکشن کمشنر کو موصول ہوگیا، نااہلی پکی ، کپتان نے فائنل اننگز کھیلنےکیلئے کمر کس لی

عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ چیف الیکشن کمشنر کو موصول ہوگیا، نااہلی پکی ، کپتان نے فائنل اننگز کھیلنےکیلئے کمر کس لی

’’استاد پھر استاد ہوتا ہے ‘‘

’’استاد پھر استاد ہوتا ہے ‘‘

اصل خبرتو اب سامنے آئی ، نواز شریف پاکستان واپس کیوں آرہے ہیں ؟ جاوید لطیف نے بتا دیا

اصل خبرتو اب سامنے آئی ، نواز شریف پاکستان واپس کیوں آرہے ہیں ؟ جاوید لطیف نے بتا دیا

 آنکھیں بے انتہا طاقتور! نبی کریم ﷺ نے پاکستان میں ملنے انتہائی سستی مگر بے حد فائدہ مند سبزی حضرت علی ؓ کو کھانے کا حکم دیا

آنکھیں بے انتہا طاقتور! نبی کریم ﷺ نے پاکستان میں ملنے انتہائی سستی مگر بے حد فائدہ مند سبزی حضرت علی ؓ کو کھانے کا حکم دیا

’’یہ تو میری منہ بولی بہن ہے ‘‘

’’یہ تو میری منہ بولی بہن ہے ‘‘

اسلام آباد کا گھیراؤ۔۔۔ تحریک انصاف کی شہر اقتدار کو چاروں طرف سے بند کرنے کی دھمکی

اسلام آباد کا گھیراؤ۔۔۔ تحریک انصاف کی شہر اقتدار کو چاروں طرف سے بند کرنے کی دھمکی

پٹرول مہنگا گاڑیاں سستی ۔۔ قیمتوں میں بڑی کمی۔ ۔۔ خریداروں کاشورومز پررش۔۔ پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

پٹرول مہنگا گاڑیاں سستی ۔۔ قیمتوں میں بڑی کمی۔ ۔۔ خریداروں کاشورومز پررش۔۔ پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

بڑی خبر۔۔۔وزیر اعظم شہباز شریف نےملک میں ہنگامی بنیادوں پر بڑافیصلہ کر لیا

بڑی خبر۔۔۔وزیر اعظم شہباز شریف نےملک میں ہنگامی بنیادوں پر بڑافیصلہ کر لیا

ڈالر کی قیمت کی گیئر لگ گئے

ڈالر کی قیمت کی گیئر لگ گئے

شام کی بڑی خبر ، ہر پندرہ دن بعد پٹرول کی قیمت بڑھانے والے مفتاح اسماعیل نے عوام کو ایسی خوشخبری سنا دی کہ پاکستانی جھوم اٹھے

شام کی بڑی خبر ، ہر پندرہ دن بعد پٹرول کی قیمت بڑھانے والے مفتاح اسماعیل نے عوام کو ایسی خوشخبری سنا دی کہ پاکستانی جھوم اٹھے

پٹرول کی قیمت بڑھانےپر مریم نواز اور نواز شریف کے بعد عظمیٰ بخاری کے بھی مفتاح اسماعیل پر طنزیہ وار

پٹرول کی قیمت بڑھانےپر مریم نواز اور نواز شریف کے بعد عظمیٰ بخاری کے بھی مفتاح اسماعیل پر طنزیہ وار

آئی ایم ایف کی شرط پربہت بڑی پابندی ختم ہو گئی، عوام کیلئے بڑی خوشخبری

آئی ایم ایف کی شرط پربہت بڑی پابندی ختم ہو گئی، عوام کیلئے بڑی خوشخبری

کپتان کا دورہ کراچی بھی ملتوی اور کل ہونے والا جلسہ بھی منسوخ ہو گیا ۔۔۔ وجہ کیا رہی۔۔۔۔

کپتان کا دورہ کراچی بھی ملتوی اور کل ہونے والا جلسہ بھی منسوخ ہو گیا ۔۔۔ وجہ کیا رہی۔۔۔۔