11:38 am
کسی بھی خلیجی ملک میں 52سال بعد پہلی یہودی شادی کی تقریب ہوگئی

کسی بھی خلیجی ملک میں 52سال بعد پہلی یہودی شادی کی تقریب ہوگئی

11:38 am

منامہ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بحرین میں 52 برس بعد خلیجی اسلامی ممالک میں پہلی یہودی شادی کی تقریب ہوئی۔ عرب نیوز کے مطابق اس شادی کو منعقد کروانے میں ایسوسی ایشن آف گلف جیوئش کمیونٹیز نے سہولت کار کا کردار ادا کیا ، بحرین کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اس شادی میں آرتھوڈوکس یونین کی طرف سے کوشر کھانا بھی پیش کیا گیا جب کہ اس موقع پر یہودیوں کے 
رسم و رواج کو مد نظر رکھتے ہوئے 2 تقریبات منعقد کی گئیں جن میں شبات چاتن اور مہندی شامل تھی۔اس شادی کے حوالے سے اے جی جے سی کے ربی ڈاکٹر ایلی عبادی نے کہا کہ یہ شادی اس لیے بھی زیادہ اہم تھی کیوں کہ جی سی سی کی واحد مقامی یہودی برادری میں نصف صدی سے زائد عرصے میں یہ پہلی یہودی شادی تھی ، مجھے شادی کا انتظام کرنے کا اعزاز حاصل تھا ، تمام شادیاں دلچسپ واقعات ہیں کیوں کہ ہم ایک نئے یہودی خاندان کی تخلیق کا جشن مناتے ہیں ، اے جی جے سی نے فروری 2021 میں اپنے قیام کے بعد اس شادی کے علاوہ عمان اور بحرین ہی میں 2 اور تقریبات بھی منعقد کروائیں۔اس ضمن میں اے جی جے سی کے صدر ابراہیم داؤد نونو نے کہا کہ یہ شادی ہمارے خاندان، بحرین میں بسنے والی یہودی کمیونٹی اور اس سے بھی بڑھ کر خطے میں یہودی کمیونٹی کے لیے نہائیت اہم ہے ، ہمیں امید ہے کہ ہم اس کے بعد بھی خطے میں شادی کی مزید تقریبات منعقد کروائیں گے جس سے مزید نوجوان جوڑوں کو یہاں اپنی ازدواجی زندگی شروع کرنے کا موقع ملے گا اور ہماری کمیونٹی بڑھے گی۔یاد رہے کہ حال ہی میں اسرائیلی وزیر خارجہ یائر لیپڈ نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے ایک سال بعد بحرین کا دورہ کیا ہے جہاں منامہ میں اسرائیلی سفارت خانے کا افتتاح کیا گیا ، یائر لیپڈ نے کہا ہے کہ ہم نے بحرین میں اسرائیلی سفارت خانہ باضابطہ طور پر کھول دیا ہے ، ہم نے اس بات پر بھی اتفاق کیا ہے کہ سال کے آخر تک اسرائیل میں بحرینی سفارتخانہ بھی کھل جائے گا۔قبل ازیں بحرین کی طرف سے تسلیم کیے جانے اور تعلقات کی بحالی کے بعد اسرائیل کے وزیر خارجہ یائر لیپڈ جمعرات کو بحرین پہنچے جو کہ سفارتی تعلقات قائم کرنے کے لیے گزشتہ سال ہونے والے ایک اہم معاہدے پر دستخط کے بعد کسی بھی سینئر اسرائیلی سرکاری عہدیدار کا خلیجی ریاست کا یہ پہلا اعلیٰ سطح کا دورہ ہے ، یائر لیپڈ اپنے بحرینی ہم منصب سے ملاقاتوں اور اسرائیل کے سفارت خانے کا افتتاح کرنے کے لیے بحرین کے دارالحکومت منامہ پہنچے ہیں ، اسرائیلی سفارتی وفد اپنے بحرین کے ہم منصبوں سے ملاقات کرے گا اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے معاہدوں پر دستخط کرے گا۔

تازہ ترین خبریں

عالمی منڈی میں تیل قیمتوں میں اضافے کے بعد مسلسل چوتھی بار پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کر نا پڑ گیا،پریشان کن خبر آگئی

عالمی منڈی میں تیل قیمتوں میں اضافے کے بعد مسلسل چوتھی بار پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کر نا پڑ گیا،پریشان کن خبر آگئی

خاتون اول بشریٰ بی بی کی صاحبزادی کا نکاح کس ملک میں ہو گیا، دولہا کون ہے؟ تصاویر بھی لیک ہو گئیں

خاتون اول بشریٰ بی بی کی صاحبزادی کا نکاح کس ملک میں ہو گیا، دولہا کون ہے؟ تصاویر بھی لیک ہو گئیں

شدید سردی کی پہلی لہر آگئی ، ملک بھر کے کن کن شہروں میں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات کی ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی آگئی

شدید سردی کی پہلی لہر آگئی ، ملک بھر کے کن کن شہروں میں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات کی ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی آگئی

پاک بھارت ٹاکرا ، وزیر اعظم پاکستان بھی پر جوش ، عمران خان نے اہم اعلان کر دیا

پاک بھارت ٹاکرا ، وزیر اعظم پاکستان بھی پر جوش ، عمران خان نے اہم اعلان کر دیا

ماہرین کی لرزہ خیز پیشن گوئی ، پاکستان میں زلزلے سے کس بڑ ے شہر کے 2ٹکڑے اور پاکستان کے کئی شہر صفحہ ہستی سے مٹ جائیں گے؟ جانیں 

ماہرین کی لرزہ خیز پیشن گوئی ، پاکستان میں زلزلے سے کس بڑ ے شہر کے 2ٹکڑے اور پاکستان کے کئی شہر صفحہ ہستی سے مٹ جائیں گے؟ جانیں 

ڈی جی آئی ایس آئی کی وزیراعظم کے ہمراہ سعودی عرب روانگی کی اطلاعات، حہقیقت منظر عام پر

ڈی جی آئی ایس آئی کی وزیراعظم کے ہمراہ سعودی عرب روانگی کی اطلاعات، حہقیقت منظر عام پر

مہوش حیات کا وزیر اعظم عمران خان بارے حیران کن بیان ، عوام سے کیا درخواست کر دی ؟ 

مہوش حیات کا وزیر اعظم عمران خان بارے حیران کن بیان ، عوام سے کیا درخواست کر دی ؟ 

ایک بار پھر شدید بارش اور ژالہ باری ۔۔ پاکستان کے کون کون سے شہر جل تھل ایک ہو رہے ہیں ؟ جانیے تفصیل

ایک بار پھر شدید بارش اور ژالہ باری ۔۔ پاکستان کے کون کون سے شہر جل تھل ایک ہو رہے ہیں ؟ جانیے تفصیل

یا اللہ خیر ! پولیس کے 30ہزار جوان اسلام آباد طلب کر لیے گئے ، کیا ہونے والا ہے ؟ جانیں 

یا اللہ خیر ! پولیس کے 30ہزار جوان اسلام آباد طلب کر لیے گئے ، کیا ہونے والا ہے ؟ جانیں 

اللہ پاک کی قدرت ، چھپکلی اپنی دم خود کیوں توڑ دیتی ہے؟ حیران کن وجہ

اللہ پاک کی قدرت ، چھپکلی اپنی دم خود کیوں توڑ دیتی ہے؟ حیران کن وجہ

دودھ کی قیت میں دس، بیس یا تیس نہیں بلکہ اکٹھے کتنے روپے اضافہ کیا جا رہا ہے ؟ پاکستانی جان لیں 

دودھ کی قیت میں دس، بیس یا تیس نہیں بلکہ اکٹھے کتنے روپے اضافہ کیا جا رہا ہے ؟ پاکستانی جان لیں 

پٹرول کی قیمت میں 20 روپے کمی کر دی گئی مگر اصل قیمت سے 20 روپے کم پٹرول صرف کن پاکستانیوں کو مل سکے گا ؟ جانیں 

پٹرول کی قیمت میں 20 روپے کمی کر دی گئی مگر اصل قیمت سے 20 روپے کم پٹرول صرف کن پاکستانیوں کو مل سکے گا ؟ جانیں 

کن پاکستانیوں کو پٹرول اصل قیمت سے 20روپے کم قیمت پر ملے گا ؟ پٹرولیم ڈویژن حکام نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی

کن پاکستانیوں کو پٹرول اصل قیمت سے 20روپے کم قیمت پر ملے گا ؟ پٹرولیم ڈویژن حکام نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی

وزیر اعظم کے ترجمان کی خاتون صحافی عاصمہ شیرازی کیساتھ ایسی حرکت کہ بات شہباز گل کی گرفتاری تک جا پہنچی ، آج کی بڑی خبر

وزیر اعظم کے ترجمان کی خاتون صحافی عاصمہ شیرازی کیساتھ ایسی حرکت کہ بات شہباز گل کی گرفتاری تک جا پہنچی ، آج کی بڑی خبر