06:43 pm
امریکا کی ترکی کوایف 35 کے بجائے ایف16 طیارے دینے کی پیش کش

امریکا کی ترکی کوایف 35 کے بجائے ایف16 طیارے دینے کی پیش کش

06:43 pm

انقرہ (نیوز ڈیسک )ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ امریکا نےایف 35 لڑاکا طیاروں کے پروگرام میں کی گئی سرمایہ کاری کے بدلے میں انقرہ کوایف 16 جنگی طیارے فراہم کرنے کی پیش کش کی ہے۔ امریکی موقف میں تبدیلی ترکی کی جانب سے روس کے فضائی دفاعی نظام ایس400 خریدنے کا نتیجہ بتائی جاتی ہے۔ واشنگٹن انقرہ کو بار بار روسی دفاعی نظام کی خریداری پر خبردار کرچکا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا کی طرف سے نئے ایف 16 کا معاملہ ایف 35 سے منسلک کیا گیا ہے۔
تاہم ترک صدر کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت نے امریکا کو ایف 35 طیاروں کی خریداری کے عوض 1.4 ارب ڈالر کی رقم ادا کی تھی۔ایردوآن نے وضاحت کی کہ نئے جنگی طیاروں ک ےحصول کی درخواست انقرہ کی دفاعی ضروریات کے پیش نظر کی گئی تھی، تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ آیا وہ امریکا سے کب تک اور کتنے جنگی طیارے خریدنا چاہتے ہیں؟باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا گیاکہ ترکی نے امریکی طیارہ ساز کمپنی لاک ہیڈ مارٹن کے 40 نئے ایف 16 لڑاکا طیارے خریدنے اور موجودہ 80 جنگی طیاروں کو اپ گریڈ کرنے کے لیے امریکا درخواست دی تھی۔ذرائع نے بتایا کہ اربوں ڈالر کے اس سودے میں سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ ساتھ کانگریس کی طرف سے منظوری کا انتظار تھا جس نے اسے غیر فعال کر دیا تھا۔امریکی کانگریس کی جانب سے امریکا سے طیاروں کے حصول کی منظوری میں ناکامی کے بعد ترکی کو مایوسی ہوئی تھی مگر اس کی وجہ انقرہ کی جانب سے ماسکو سے ایس 400 فضائی دفاعی نظام کی خریداری کی ڈیل تھی جس پر امریکا ترکی پر سخت برہم ہوگیا تھا۔انقرہ لاک ہیڈ مارٹن کی طرف سے تیار کیے جانے والے100 ایف 35 طیاروں کے پروگرام میں شمولیت اختیار کی تھی تاہم سنہ 2019 کو ترکی میں روس کے ایس 400 فضائی دفاعی نظام کی تنصیب کے بعد امریکا نے ترکی کو اس پروگرام سے نکال دیا تھا۔

تازہ ترین خبریں

حمزہ شہباز سے ملاقات کے بعد لوگ نظرانداز کرنے لگے:گولڈن مین کا شکوہ

حمزہ شہباز سے ملاقات کے بعد لوگ نظرانداز کرنے لگے:گولڈن مین کا شکوہ

گاڑی مالکان کے لیے خوشخبری، ٹیکس میں بڑی کمی کردی گئی

گاڑی مالکان کے لیے خوشخبری، ٹیکس میں بڑی کمی کردی گئی

اہم شخصیت کا استعفیٰ منظور، بڑی خبر آگئی

اہم شخصیت کا استعفیٰ منظور، بڑی خبر آگئی

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ۔ صارفین پریشان

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ۔ صارفین پریشان

وفاقی وزیر خورشید شاہ عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ،حالت کیسی ہے ،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

وفاقی وزیر خورشید شاہ عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ،حالت کیسی ہے ،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

2 گروہوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،کتنے افرادجان سے ہاتھ دھوبیٹھے ،پنجاب کے بڑے شہر سے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

2 گروہوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،کتنے افرادجان سے ہاتھ دھوبیٹھے ،پنجاب کے بڑے شہر سے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

اسرائیل نے دنیابھرکے امن پسند ممالک کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی ،خوفناک ہتھیار تیار

اسرائیل نے دنیابھرکے امن پسند ممالک کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی ،خوفناک ہتھیار تیار

عمران خان نفرت کا سوداگر، اداروں کو مخالفین کیخلاف استعمال کیا، خواجہ آصف

عمران خان نفرت کا سوداگر، اداروں کو مخالفین کیخلاف استعمال کیا، خواجہ آصف

پہلے ہمارے پاس تبدیلی کے لئے بڑے چکر لگتے تھے، اور ہماری شکلیں بھی اچھی لگتی تھیں

پہلے ہمارے پاس تبدیلی کے لئے بڑے چکر لگتے تھے، اور ہماری شکلیں بھی اچھی لگتی تھیں

جے یو آئی (ف) کا ’زرداری بھگاؤ سندھ بچاؤ‘ تحریک شروع کرنے کا اعلان

جے یو آئی (ف) کا ’زرداری بھگاؤ سندھ بچاؤ‘ تحریک شروع کرنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کا ایسااقدام جس سے حکومت کےلیے خطرے کی گھنٹی بج گئی

پاکستان تحریک انصاف کا ایسااقدام جس سے حکومت کےلیے خطرے کی گھنٹی بج گئی

ایازصادق نے دھمکی دی، کیا وہ باپ کے گھر سے فنڈز لاتے ہیں،جماعت اسلامی کے رکن اسمبلی وفاقی وزیرپربرس پڑے

ایازصادق نے دھمکی دی، کیا وہ باپ کے گھر سے فنڈز لاتے ہیں،جماعت اسلامی کے رکن اسمبلی وفاقی وزیرپربرس پڑے

اسحاق ڈار کی وطن واپسی ، وزیر خزانہ بنائے جانے کا امکان، نجی ٹی وی کا دعویٰ

اسحاق ڈار کی وطن واپسی ، وزیر خزانہ بنائے جانے کا امکان، نجی ٹی وی کا دعویٰ

بیوی سے پوچھے بغیردوسری شادی کرنے والے شوہر کو ایک اور مصیبت نے گھیر لیا

بیوی سے پوچھے بغیردوسری شادی کرنے والے شوہر کو ایک اور مصیبت نے گھیر لیا