07:24 pm
پاکستانی طلباء کی وزیراعظم عمران خان سے چین واپسی میں مدد کی درخواست

پاکستانی طلباء کی وزیراعظم عمران خان سے چین واپسی میں مدد کی درخواست

07:24 pm

بیجنگ (نیوز ڈیسک )لگ بھگ 6,000 پاکستانی طلباء جو دو سال قبل اپنی
تعلیم کے دوران چین سے پاکستان گئے تھے کووڈ کی وبا کی وجہ سے اب پڑوسی ملک میں اپنی تعلیم جاری رکھنے سے قاصر ہیں۔ ان اسٹوڈنٹس نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے درخواست کی ہے کہ وہ اس کیس میں ان کی مدد کریں تاکہ وہ چینی دانش گاہوں میں اپنی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھ سکیں۔کورونا کی وبا کے دوران پاکستان نے سب سے پہلے چین سے آنے والے طلباء کو واپس نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا، لیکن طلباء کے والدین اور رشتہ داروں کی طرف سے احتجاج شروع ہوا جبکہ سوشل میڈیا پر بھی طلباء نے اپنی مشکلات اور پریشانی کا اظہار کیا۔اگرچہ کووڈ اب کنٹرول میں ہے، مگر بیجنگ میں پاکستانی قونصل خانے میں رجسٹرڈ ہونے والے تقریباً 6000 طلباء کو چین واپس نہیں بھیجا جا سکا۔شنگھائی یونیورسٹی میں انجینئرنگ کے ایک طالب علم آدم علی کے مطابق، انجینئرنگ، میڈیسن، پی ایچ ڈی اور دیگر شعبوں کے طلباء جنوری 2020 میں پاکستان آئے تھے، اس وقت، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی ذوالفقار بخاری نے کہا تھا کہ تمام طلباء کو جولائی 2020 میں چین واپس بھیج دیا جائے گا۔ اب ہم تقریباً دو سال سے پاکستان میں پھنسے ہوئے ہیں، اور چین نے ابھی تک پاکستانی طلباء کے حوالے سے پالیسی کا اعلان نہیں کیا ہے۔ہمارے چینی اداروں نے ہمیں مطلع کیا ہے کہ ایکس کیٹیگری (اسٹڈی) کے ویزے فراہم نہیں کیے جا رہے ہیں اور وہ (یونیورسٹیز) کال لیٹر جاری کرنے سے پہلے چینی حکومت کی طرف سے اطلاع کا انتظار کر رہے ہیں۔دوسری جانب پاکستان میں ایک مقامی کمپنی جو ویزوں کے لیے طلبہ کے پاسپورٹ جمع کرتی ہے، پابندی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ایکس کیٹگری کے پاسپورٹ قبول نہیں کیے جارہے۔ ان اسٹوڈنٹس کا کہنا ہے کہ ہم نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے پچھلے سال 5 اکتوبر اور اس سال 3 نومبر کو دوبارہ ملاقات کی، اور انہوں نے ہمیں یقین دہانی کرائی کہ صورتحال پر توجہ دی جائے گی۔ تاہم اتنے عرصے کے دوران یہ دیکھنے کے بعد کہ ہماری پریشانی کو دور کرنے کے لیے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کیے جا رہے ہیں، ہم وزیراعظم عمران خان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ہماری مدد کریں اور ہمارا مستقبل یقینی بنائیں۔

تازہ ترین خبریں

ڈالر کی قدر بڑھنے سے  ملک میں مہنگائی کا طوفان  آئے گا ، شوکت ترین

ڈالر کی قدر بڑھنے سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا ، شوکت ترین

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین  واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

آئی ایم ایف  معاہدہ  اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد  مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

آئی ایم ایف معاہدہ اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

آصف  زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

آصف زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو  کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج  کردی

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج کردی

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی  قرار دیدیا

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی قرار دیدیا

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر 

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر