08:55 pm
وہ کوٹ جس پر شمالی کوریا کی حکومت نے پابندی عائد کردی

وہ کوٹ جس پر شمالی کوریا کی حکومت نے پابندی عائد کردی

08:55 pm

پیانگ یانگ(مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی کوریا کے حکمران کم جونگ ان ایک
مخصوص طرح کا چمڑے کا کوٹ پہنتے ہیں۔ انہوں نے 2019ءمیں یہ کوٹ پہننا شروع کیا تھا جس کے بعد یہ شہریوں میں بھی مقبول ہونا شروع ہو گیا مگر اب شمالی کورین حکومت کی طرف سے ملک میں اس کوٹ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جس کی وجہ ایسی ہے کہ سن کر آپ حیران رہ جائیں گے۔ میل آن لائن کے مطابق مقبولیت کے پیش نظر ملک میں یہ کوٹ سستے مواد سے بھی تیار کیا جا رہا ہے تاکہ جو لوگ اصلی چمڑے کا بنا کوٹ خریدنے کی سکت نہیں رکھتے وہ اس کی نقل خرید کر اپنا شوق پورا کر لیں مگر شمالی کورین حکومت نے اسے کم جونگ ان کی تضحیک اور ان کے درجے کو کمتر کرنے کی کوشش گردانتے ہوئے اس پر پابندی عائد کر دی ہے۔رپورٹ کے مطابق کہا جا رہا ہے کہ چونکہ لوگ یہ کوٹ پہن کر کم جونگ ان کی طرح نظر آنے اور ان جیسا بننے کی کوشش کرتے ہیں جس سے کم جونگ ان کی تضحیک کا پہلو نکلتا ہے اور ان کی مقتدریت پر حرف آتا ہے لہٰذا فیشن پولیس کو ملک بھر میں متحرک کر دیا گیا ہے جو دکانوں پر چھاپے مار کر یہ کوٹ اٹھا رہی ہے تاکہ لوگ انہیں نہ خرید سکیں۔ اس کے علاوہ یہ کوٹ بنانے والوں کے خلاف بھی کارروائی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ریڈیو فری ایشیاءکے مطابق شمالی کورین فیشن پولیس کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ”ملک کے سپریم لیڈر جیسا نظر آنے کی کوشش ان کی اتھارٹی کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے لہٰذا ایسا کرنے والے لوگوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔“ واضح رہے کہ شمالی کوریا میں شہریوں کی زندگیوں پر حکومت کا مکمل کنٹرول ہے۔ حتیٰ کہ حکومت ہیئر کٹ کے متعلق بھی ہدایات جاری کرتی ہے کہ شہریوں کو کس طرح کے بال کٹوانے چاہئیں اور کس طرح کے نہیں۔


تازہ ترین خبریں

سائنسدان2 ہزار  سال پرانی  نباتی خاتون کا چہربنانے میں کامیاب ہوگئے

سائنسدان2 ہزار سال پرانی نباتی خاتون کا چہربنانے میں کامیاب ہوگئے

ہزاروں لوگوں نے رجسٹریشن کرائی،ہم جیل بھرو تحریک شروع کر چکے ہیں، فواد چوہدری

ہزاروں لوگوں نے رجسٹریشن کرائی،ہم جیل بھرو تحریک شروع کر چکے ہیں، فواد چوہدری

شیخ رشیدکی درخواست ضمانت مستردکردی گئی

شیخ رشیدکی درخواست ضمانت مستردکردی گئی

الیکشن ایک ساتھ ہونے چاہیں،بار بار انتخابات سے ملک انتشار کا شکار ہوگا،خواجہ سعد رفیق

الیکشن ایک ساتھ ہونے چاہیں،بار بار انتخابات سے ملک انتشار کا شکار ہوگا،خواجہ سعد رفیق

ترکی ،شام تباہ کن زلزلے سے ہونے والی ہلاکتیں اور مناظر دماغ کو سن کر رہے ہیں، شہباز شریف

ترکی ،شام تباہ کن زلزلے سے ہونے والی ہلاکتیں اور مناظر دماغ کو سن کر رہے ہیں، شہباز شریف

ملک کے بالائی علاقوں میں مزید برفباری کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں مزید برفباری کا امکان

پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات، اہم فیصلہ آج ہو گا

پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات، اہم فیصلہ آج ہو گا

توشہ خانہ کیس ، عدالت نے عمران خان   حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

توشہ خانہ کیس ، عدالت نے عمران خان حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا   اجلاس آج  ہوگا

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

ترکیہ   میں زلزے  نے تباہی مچا دی ،  سات روزہ سوگ کا اعلان

ترکیہ میں زلزے نے تباہی مچا دی ، سات روزہ سوگ کا اعلان

ترکیہ اور شام میں زلزلے سے تباہی، ہلاکتیں 1300 سے زائد، ترکیہ میں ایمرجنسی نافذ

ترکیہ اور شام میں زلزلے سے تباہی، ہلاکتیں 1300 سے زائد، ترکیہ میں ایمرجنسی نافذ

اے پی سی کیلئے پی ٹی آئی کو دعوت نامہ نہیں ملا، فواد چوہدری

اے پی سی کیلئے پی ٹی آئی کو دعوت نامہ نہیں ملا، فواد چوہدری

مشکل وقت میں  درکار  انسانی امداد پیش کرنے کیلئے تیار ہیں، عمران خان  کا  ترکیہ ،شام زلزلے پر افسوس کا اظہار

مشکل وقت میں  درکار  انسانی امداد پیش کرنے کیلئے تیار ہیں، عمران خان  کا  ترکیہ ،شام زلزلے پر افسوس کا اظہار

کل جماعتی کانفرنس کی تاریخ تبدیل کردی گئی ،7 کی بجائے 9فروری کو ہوگئی

کل جماعتی کانفرنس کی تاریخ تبدیل کردی گئی ،7 کی بجائے 9فروری کو ہوگئی