10:23 am
کرونا وائرس کی نئی قسم سامنے آتےہی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی

نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون سامنے آنے کے بعد امریکی ریاست نیو یارک میں ایمرجنسی صورت حال نافذ کردی گئی ہے۔ یہاں یہ بھی واضح رہے کہ نیو یارک سمیت پورے امریکہ میں تاحال اومی
کرون کا ایک بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔امریکی ٹی وی این بی سی کے مطابق نیو یارک کی گورنر کیتھی ہوچل نے سردیوں کے دوران کورونا کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر ایمرجنسی صورت حال کے نفاذ کا اعلان کردیا ہے جو 3 دسمبر سے عمل میں آئے گی۔ ایمرجنسی کے دوران ریاست کو یہ اختیار حاصل ہوگا کہ وہ وبا سے قابو پانے والی سپلائیز حاصل کرسکے، ہسپتالوں میں گنجائش بڑھا سکے اور سٹاف کی ممکنہ کمی سے بہتر طور پر نمٹ سکے۔ ایمرجنسی کے دوران ریاست کے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو یہ اختیار حاصل ہوگا کہ وہ ہسپتالوں میں غیر ضروری اور غیر ہنگامی طبی عمل کو روک سکے۔نیو یارک کی گورنر نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ آئندہ سردیوں کے دوران کورونا میں ممکنہ اضافے پر نظر رکھے ہوئے ہیں، ابھی نیو یارک میں کورونا کی نئی قسم اومی کرون کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا لیکن یہ قسم آنے ہی والی ہے۔خیال رہے کہ جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم دریافت ہوئی ہے جو پہلی تمام اقسام سے زیادہ تیزی کے ساتھ پھیلتی ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے اس نئی قسم کو اومی کرون کا نام دیا ہے جو اب تک جنوبی افریقہ، برطانیہ اور ہانگ کانگ سمیت آٹھ ملکوں میں پھیل چکی ہے۔ کورونا کی اس قسم کو اب تک کی سب سے خطرناک قسم قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ اس میں سنہ 2019 میں چین میں آنے والے اصل کورونا وائرس کے مقابلے میں 50 تبدیلیاں آچکی ہیں جن میں سے 10 تبدیلیاں اس کے پروٹین میں آئی ہیں۔ یہ وہ پروٹین ہے جو وائرس کو انسانی جسم میں داخل کرتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ وائرس اب تک استعمال کی جانے والی ویکسینز کے خلاف بھی مضبوط قوت مدافعت رکھتا ہے۔

تازہ ترین خبریں

ایک وقت میں 60 روٹیاں کھالیتا ہوں ۔۔ جانیں اس شخص کے زیادہ کھانا کھانے کی وجہ سے بہنیں اسے اپنے گھر نہیں بلاتیں

عام انتخابات،الیکشن کمیشن کےلیے کتنے ارب روپے کی گرانٹ منظور ہوگئی ،شہراقتدار سے بڑی خبرآگئی

علاقے میں مسجد بنوائی، ابو کے اسکول میں ہی پڑھائی کی ۔۔ آرمی چیف عاصم منیر کا چھوٹا سا گھر کیسا دکھتا ہے؟

معروف پاکستانی اداکارہ کے گھرخوشیاں ہی خوشیاں ،ہرطرف سے مبارکبادوں کاسلسلہ جاری

معروف بھارتی ہدایتکار کا بالی وُڈ سے متعلق چونکا دینے والا انکشاف؛ بھارت میں نیا ہنگامہ کھڑا ہوگیا

تصویر میں سے اپنا پسندیدہ کیک منتخب کرکے اپنی شخصیت سے متعلق اہم راز جانیں

گاڑی پر انجیکشن اور گولیاں سجا کر بارات لے جائیں گے۔۔ ڈاکٹر دولہا کی عجیب و غریب کار ! ویڈیو وائرل

کمان کی تبدیلی لیکن اس وقت سابق آرمی چیف جنرل (ر) اشفاق پرویز کیانی کہاں تھے؟

ان کی پوری فیملی عجیب حرکتیں کرتی ہے ۔۔ جویریہ سعود کی بیٹی جنت کی بھنویں چھیدوانے کی ویڈیو پر صارفین غصہ ہوگئے

’گورنرراج لگ سکتا ہے نہ ہی تحریک عدم اعتماد آسکتی ہے‘

اعظم سواتی کی گرفتاری،ڈاکٹر یاسمین راشد کا بڑا قدم اٹھانے کا فیصلہ

ہر حربہ استعمال کریں گے مگر پنجاب اسمبلی تحلیل نہیں ہونے دیں گے، اپوزیشن کا اعلان

باتیں کم اور عمل زیادہ ۔۔۔کسی کو غدار کا لقب نہیں دینا چاہیے،سعد رفیق

وزیر اعظم کا آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو ٹیلی فون، عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد