07:46 pm
 محکمہ صحت کو ایک نئے بحران کا سامنا۔۔۔ہزاروں ڈاکٹر ملازمت چھوڑ گئے، ہوشربا رپورٹ جاری

محکمہ صحت کو ایک نئے بحران کا سامنا۔۔۔ہزاروں ڈاکٹر ملازمت چھوڑ گئے، ہوشربا رپورٹ جاری

07:46 pm

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) ترکی میں ڈاکٹروں کا احتجاج جاری ہے جس کے بعد اب ہزاروں
ڈاکٹر مستعفی ہوگئے ہیں، ترک میڈیکل ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملک میں محکمہ صحت کو ایک نئے بحران کا سامنا ہے۔ادویات کی قلت کا بحران ابھی تھما نہیں تھا کہ محکمہ صحت کے زیرانتظام چلنے والے اسپتالوں سے منسلک ہزاروں ڈاکٹر مستعفی ہوگئے ہیں۔رپورٹ میں چونکا دینے والے اعدادو شمار بیان کیے گئے ہیں اور کہا گیا ہے کہ گذشتہ ڈیڑھ سال کے دوران سرکاری شعبے کے صحت کے اداروں میں تقریباً 8000 ڈاکٹروں نے مراکز صحت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔استعفیٰ دینے والے ڈاکٹرمختلف خصوصیات میں طبی خدمات فراہم کرتے ہیں۔اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ جن ڈاکٹروں نے اپنا استعفیٰ جمع کرایا ان میں سے دس فی صد ڈینٹسٹ تھے جنہوں نے وزارت صحت سے منسلک طبی مراکز، کلینک اور اسپتالوں میں کام کیا۔ اس کی وجہ سے کچھ مراکز، کلینکس اور اسپتال دانتوں کے ماہرین سے خالی ہوگئے۔مقامی میڈیا کے مطابق سنڈیکیٹ آف ہیلتھ کے سربراہ طارق ایشمان نے ان اعداد وشمار کی تصدیق کی ہے۔ ڈینٹل سنڈیکیٹ کے سربراہ کے مطابق صرف پچھلے سال 2020 کے دوران ایک ہزار سے زیادہ ڈینٹسٹس نے استعفیٰ دینے کے بعد پبلک سیکٹر میں اپنی خدمات ترک کر دی ہیں جس کی وجہ سے اس سال کچھ سرکاری مراکز،کلینکس اور اسپتالوں کو بند کرنا پڑا۔ترک میڈیکل ایسوسی ایشن ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ جن سرکاری مراکز میں وہ کام کرتے ہیں ان کے ڈاکٹروں کے استعفوں کا سلسلہ اب تک نہیں رکا ہے لیکن ان اداروں کے ڈائریکٹرز نے ان کے استعفے قبول کرنے میں تاخیر کی ہے۔ڈاکٹروں کے استعفوں کا سلسلہ صرف پبلک سیکٹر میں ہی نہیں، غیر سرکاری اداروں میں کام کرنے والے ڈاکٹربھی اپنی کم تنخواہوں کی وجہ سے ملازمت چھوڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔سعودی میڈیا کو میڈیکل سینڈیکیٹ سے معلوم ہوا ہے کہ رواں ماہ جب ترک لیرا کی قیمت میں کمی آئی تو اس کے نتیجے میں ڈاکٹروں اورطبی عملے پر مزید بوجھ بڑھا ہے۔ترک میڈیا کے حوالے سے سنڈیکیٹ آف ڈینٹسٹ کے بیانات کے مطابق جن ڈاکٹروں نے سرکاری اور نجی اداروں سے اپنے استعفے جمع کرائے ہیں وہ ترکی سے باہر ملازمت کے مواقع حاصل کرنے یا نجی کلینک کھولنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ڈاکٹر سینڈیکیٹ کے ایک اہلکار نے اکتوبر میں انکشاف کیا تھا کہ تین ہزار سے زاید ڈاکٹر بیرون ملک ملازمت کے لیے ترکی چھوڑ چکے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

خبردار،شہری ہوشیار رہیں،خطرے کی گھٹنی بج گئی  

خبردار،شہری ہوشیار رہیں،خطرے کی گھٹنی بج گئی  

کراچی پولیس نے اپنی کارکردگی دکھانے کے لیے کون سا کام کرناشروع کردیا،جان کرآپ کے ہوش اڑ جائیں گے

کراچی پولیس نے اپنی کارکردگی دکھانے کے لیے کون سا کام کرناشروع کردیا،جان کرآپ کے ہوش اڑ جائیں گے

پی پی رہنما نے بھی ملک کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا

پی پی رہنما نے بھی ملک کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا

اعظم سواتی کے بعد تحریک انصاف کے ایک اور رہنماء کی گرفتاری کاخدشہ ،وجہ کیابنی ؟تفصیلات جانیں اس خبرمیں

اعظم سواتی کے بعد تحریک انصاف کے ایک اور رہنماء کی گرفتاری کاخدشہ ،وجہ کیابنی ؟تفصیلات جانیں اس خبرمیں

پی ٹی آئی نے مسلم لیگ (ن) کی اہم وکٹ اڑا دی 

پی ٹی آئی نے مسلم لیگ (ن) کی اہم وکٹ اڑا دی 

قمر باجوہ کے ریٹائر ہوتے ہی پی ٹی آئی  والوں نے کیاکیا،وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا اللہ تارڑ کاایسابیان جس سے کھلاڑی غصے سے لال پیلےہوگئے

قمر باجوہ کے ریٹائر ہوتے ہی پی ٹی آئی  والوں نے کیاکیا،وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا اللہ تارڑ کاایسابیان جس سے کھلاڑی غصے سے لال پیلےہوگئے

پنجاب باقی صوبوں پربازی لے گیا،سود لینے کی کتنے سال کی سزامقررکردی ،جانیں

پنجاب باقی صوبوں پربازی لے گیا،سود لینے کی کتنے سال کی سزامقررکردی ،جانیں

یوسف رضا گیلانی نے عمران خان کا مطالبہ تسلیم کرنے سے انکار کردیا

یوسف رضا گیلانی نے عمران خان کا مطالبہ تسلیم کرنے سے انکار کردیا

پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کا معاملہ، چوہدری پرویز الٰہی نے ایک مرتبہ پھر بڑا اعلان کر دیا

پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کا معاملہ، چوہدری پرویز الٰہی نے ایک مرتبہ پھر بڑا اعلان کر دیا

گنجے کھلاڑی کے سر پر گیند رگڑ کر کیوں چمکائی؟ انگلینڈ کے جوئے روٹ نے پیچھے چھپے راز سے پردہ اٹھا دیا

گنجے کھلاڑی کے سر پر گیند رگڑ کر کیوں چمکائی؟ انگلینڈ کے جوئے روٹ نے پیچھے چھپے راز سے پردہ اٹھا دیا

رائٹ ہینڈ جو روٹ کی پاکستان کیخلاف لیفٹ ہینڈ بیٹر بن کر بلے بازی کی ویڈیو وائرل

رائٹ ہینڈ جو روٹ کی پاکستان کیخلاف لیفٹ ہینڈ بیٹر بن کر بلے بازی کی ویڈیو وائرل

طورخم سرحد پر کنٹینر الٹنے سے 3 افراد جاں بحق کتنے زخمی ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی 

طورخم سرحد پر کنٹینر الٹنے سے 3 افراد جاں بحق کتنے زخمی ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی 

اسمارٹ فون کو کتنے دن میں صاف کرنا ضروری ہے؟

اسمارٹ فون کو کتنے دن میں صاف کرنا ضروری ہے؟

پاکستانی نوجوان پیدل فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے کوئٹہ سے روانہ

پاکستانی نوجوان پیدل فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے کوئٹہ سے روانہ